اسلام آباد میں چند قدم

یاز

محفلین
آج جائزہ لیا تو اندازہ ہوا کہ چراغ تلے بدترین اندھیرا والی صورتحال ہے، اور ہمارے پاس سب سے کم تصاویر اسلام آباد راولپنڈی کی ہی ہیں۔ جو چند ایک ہیں، وہ بھی مارگلہ ٹریل وغیرہ کے دوران ہی کی۔ اب یہی کہہ سکتے ہیں کہ تھوڑے شیئر کئے کو زیادہ سمجھیں کے مصداق چند تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔
DSC-3088.jpg
 

یاز

محفلین
برسات یا بارش کے موسم میں پیرسوہاوہ سے مارگلہ اور اسلام آباد کے مناظر کافی سکون زدہ اور دیدہ زیب وغیرہ ہوتے ہیں۔
تجھے اے مونال لاؤں کہاں سے
DSC-3104.jpg
 
آخری تدوین:
مری کے ایک پارک میں صبح کی سیر کے لیے چلتے چلتے یہ دو راستے سامنے آگئے. وہیں رک کر سوچنے لگی کہ آگے کس راستے پر جایا جائے اور یہ کہ زندگی کتنی ہی بار ہمارے ساتھ بالکل ایسا ہی کرتی ہے اور پھر چُھپ کے دیکھتی ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں؟ پھر ذہن میں آیا کہ اللہ نے نہیں بنائے کسی کے سینے میں دو دل! تصویر لینے کو کیمرہ نکالا کہ اتنے میں پیچھے سے آواز آئی، آگے نہیں جانا، یہاں سے واپس جانا ہے! (اور میں نے سوچا کہ یہ تیسرا راستہ بھی تھا، ہمارے ذہن میں کیوں نہ رہا؟ ) :)

49780062233_b98d3dd070_o.jpg

مقام: مری
تاریخ: 2 ستم بر 2019
اس مشکل سے لفظ کی سلیس اردو بھی بتا دیں تو کیا ہی بات ہے۔
زندگی میں ایسے موڑ بار بار آتے ہیں اور آگے بھی آئیں گے۔

IMG-1065.jpg
ہوگئی سلیس یا رہ گئی؟
 
Top