مبارکباد خورشید احمد خورشید صاحب کو محفل پر چار سال مکمل کرنے اور پہلا ہزاری منصب حاصل کرنے کی مبارک باد!

قابلِ تعریف لوگ دوسروں کی اسی طرح تعریف کرتے ہیں۔ بہت شکریہ۔
شاعری سیکھنے کے لیے محفل کی طرف متوجہ کیا گیا تھا۔ اور متوجہ کرنے والے کا شکریہ کہ اس نے صحیح راہنمائی کی تھی۔ شاعری کی الف بے میں نے یہیں سے سیکھی ۔ شاعری کرنا البتہ ابھی تک نہیں آئی۔ کیونکہ سیکھنا اور قدرتی صلاحیت کا ہونا دونوں الگ الگ ہیں۔
شاید جن دنوں آپ تعطیلات پر تھیں انہی دنوں محفل پر میری انٹری ہوئی ۔ ایکٹو عام طور پر میں ویک اینڈ یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہی رہا اور اب بھی یہی روٹین ہے۔۔ کبھی کبھی ویک اینڈ بھی ان ایکٹو ہی گذر جاتا ہے۔
اس ٹائم ٹیبل پر یہ سنگِ میل عبور کرنا بھی اچھا سکور ہے۔
محفل برخواست ہونے سے قبل البتہ پیرومرشد کی نظرِ کرم ہوجانا بھی اعزاز سے کم نہیں۔
نوٹ:- پیرومرشد کے الفاظ آپ کو تعظیم وتکریم دینے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔ اس امید کے ساتھ کہ ابھی تک آپ نے اعتراض نہیں کیا تو اسےشرفِ قبولیت کی سند مل چکی ہے۔ ویسے آپ مجھ سے بہہہہت چھوٹی ہیں۔ لیکن اگر مرشد چھوٹا بھی ہو تو اس کی تعظیم واجب ہوجاتی ہے۔
یا اللہ جی! یہ میں نے آج کیا سن لیا!!!!
:heehee::heehee::heehee:
تفنن برطرف خورشیدصاحب آپ کی اعلی ظرفی ہے کہ آپ نے محفل کو بھی رونق بخشی اور مجھ ایسی محفلین پر داد کے ایسے ڈونگرے برسا دیے۔ سراپا سپاس گزار ہوں اس "تعظیم و تکریم" کے لیے اور میرے لیے اعزاز ہےیہ تاہم یہ بھی کہوں گی کہ آپ مجھے اتنا تو جانتے ہی ہیں (انٹرویو وغیرہ سے) کہ میں انسانوں کو خوبیوں خامیوں سمیت دیکھتی ہوں، خود کو بھی ایسے ہی ریپریزنٹ کرنے کی کوشش ہوتی ہے، سو اس طرح کوئی بھی پیر و مرشد نہیں رہتا سوائے پیر کامل صلی اللہ علیہ وا الہ وسلم کے اور میرا پیغام یہی ہے کہ مجھے حتی کہ ایک لیڈر کی حیثیت سے بھی میری شخصیت کی کجیوں کے ساتھ دیکھا جائے۔ :embarrassed:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سر!شکریہ۔ اتنی مبارک باد بھی کافی ہے
ہو سکتا ہے کہ آپ کی چاہت رنگ لے آئے اور انتظامیہ آپ کو یہ موقع بھی عطا کردے۔
مریم اور گل صاحبہ کی رفتار پر تو عام بندے کے پر جل جاتے ہیں :)
کم کر دی تو عاطف بھیا کی بات پر عمل نہ ہو پائے گا کہ سپیڈ کم نہ کرنا۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو خورشید میاں، اب تو ذرا فعال ہو جاؤ، کہ باقی ماندہ دنوں میں کم از ایک اور مبارکباد کے اہل ہو جاؤ!
 
Top