الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

لاریب مرزا

محفلین
ووٹنگ والی لڑی دیکھ کر یہ سوچ رہے تھے کہ مریم افتخار نے محب علوی کے ساتھ ہی ذہانت کا مقابلہ کیوں رکھا؟ کوئی اور محفلین ذہانت کے پیمانے پر پورا نہیں اترتا کیا؟ اور یہ کہ ذہانت سے ان کی کیا مراد ہے؟ محب علوی صاحب سے کبھی اتنی زیادہ بات چیت نہیں رہی. نہ ہی ان کی ذہانت کو پرکھنے کا موقع ملا. لیکن اس لڑی کو پڑھنے کے بعد سوچ رہے ہیں کہ ووٹ استاد کو جانا چاہیے یا شاگرد کو؟ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

ذہانت کا مقابلہ ہے ہی کہاں ۔۔۔ یہ تو ایویں جلدی میں عنوان غلط رکھ بیٹھی ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
68 صفحات پڑھنے کی ہمت نہیں ہے. یہ الیکشن کس سلسلے میں ہے کوئی مختصراً بتا دے. :)
کتنی بھولی ہیں نا آپ۔
سلسلہ کوئی بھی نہیں۔ بس سب دم سحر شمع کی آخری لو بنے پھڑ پھڑا رہے ہیں۔ اب بجھی کہ تب بجھی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور ہاں لاریب مرزا جب محفل ہی گہری نیند سونے کو ہے تو خود سوچئیے کہ الیکش جیت کر اور وعدے کر کے بھی ان امیدواروں نے کون سا وفا کر دینے ہیں۔ ہاں اگر آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے سائیکل کو ووٹ دیتی ہیں تو وہ محفل کے بعد بھی آپ کی ملکیت۔ سائیکل پر بیٹھ کر خوب گھومئیے گا
 
ظفری

لائبریرین
68 صفحات پڑھنے کی ہمت نہیں ہے. یہ الیکشن کس سلسلے میں ہے کوئی مختصراً بتا دے. :)
پاکستان میں جس طرح کچھ طاقتور حلقے اپنی مرضی سے الیکشن کے مزاج کی بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔ پھر اس کو ڈیزائن کرتے ہیں ۔ پھر اپنا امیدوار بھی اس ڈیزائن کے مطابق تیار کرکے الیکشن میں کھڑا کردیتے ہیں ۔ قعطہَِ نظر اس کے کہ الیکشن کس سلسلے میں ہے ۔ پھر اس کو بریانی اور قیمہ بھرے نانوں کی مدد سے جتوا بھی دیتے ہیں ۔ یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے ۔ چونکہ اس ا لیکشن کے سلسلے کا کوئی ایجینڈا نہیں ہے ۔ لہذا ذہانت کو ہی اس الیکشن کا ایجینڈا بنایا گیا ۔ کیونکہ اس پر کوئی بھی اپنے تحفظات پیش نہیں کرسکتا کیو نکہ پاکستان کے الیکشن میں یہ بالعموم ناپید ہوتا ہے ۔ :notworthy:
 
اے خان

محفلین
اے خان آپ ہی کچھ بتا دیں یہاں کیا چل رہا ہے؟ :)
لڑی کا مواد تو کافی سنجیدگی اختیار کیے ہوئے ہے. لیکن محفلین بتا رہے ہیں کہ یہ ازراہ تفنن بنائی گئی ہے.
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ :)
مجھے تو صرف اتنا معلوم ہے کہ مریم کو جتانا ہے، وہی کررہے ہیں، واللہ
آپا ہم نے آپ کو ٹیگ کیا ہے حق ہماری پارٹی کا بنتا ہے. پلیز زیادہ نہ سوچیں!
 
ظفری

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top