ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ فائنل: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ

راوی بھائی تو کہہ رہے تھے کہ پچ سلو ہے لیکن یہاں تو اچھی خاصی مدد مل رہی ہے۔
نیز اوور کاسٹ کنڈیشن میں اچھا ٹاس جیتا باووما جی نے ۔
کیا کفر ٹوٹے گا خدا خدا کر کے؟
 
یاز بھائی ایک سوال جو شاید میں انٹرویو والی لڑی میں پوچھتا یہ زیادہ مناسب لڑی ہے۔
ایک لمبے عرصے تک کینگروز کو کرکٹ کو مکمل طور پر ڈومینیٹ کرتے دیکھنے کے بعد اب انہیں ایز اے انڈر ڈاگ سپورٹ کرنے کا من کرتا ہے۔ جیسا کہ حالیہ بی جی ٹی ٹرافی میں اور کچھ حد تک یہاں بھی؟
 

یاز

محفلین
ایک لمبے عرصے تک کینگروز کو کرکٹ کو مکمل طور پر ڈومینیٹ کرتے دیکھنے کے بعد اب انہیں ایز اے انڈر ڈاگ سپورٹ کرنے کا من کرتا ہے۔ جیسا کہ حالیہ بی جی ٹی ٹرافی میں اور کچھ حد تک یہاں بھی؟
جی ایسا ہی ہے، گردشِ دوراں ایسے لمحات دکھاتی رہتی ہے۔ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، انڈیا کو نیچے سے اوپر یا اوپر سے نیچے جاتا تو پہلے ہی دیکھ چکے تھے۔ آسڑیلیا کی ٹیم بھی اس وقت ینگ بلڈ شامل نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مشکلات میں ہے، لیکن مزید مشکل وقت شاید اس وقت آئے جب سٹارک، لیون، سمتھ اور ہیزل ووڈ وغیرہ بھی ریٹائر ہو گئے۔
 
انڈیا کو نیچے سے اوپر یا اوپر سے نیچے جاتا تو پہلے ہی دیکھ چکے تھے

انڈیا تو فی الحال اوپر ہی اوپر جا رہی لیکن انتہائی حیران کُن طور پر وہ کرکٹ کو مکمل طور پر ڈومینیٹ کرنے سے قاصر ہیں۔ مطلب اس وقت جتنا ٹیلنٹ انکے پاس ہے اتنا تو ہمارے پاس اگلے 30 سالوں میں نہ ہوگا۔
میں تو اس دہائی کے شروع میں سمجھا تھا کہ 80 فیصد ٹرافیز لے اڑے گی انڈیا لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں پڑ رہا۔
 
لارڈز 2010😬😬
Screenshot-20250611-145827-CRICFy-TV-2.jpg
 

عظیم

محفلین
میں تو اس دہائی کے شروع میں سمجھا تھا کہ 80 فیصد ٹرافیز لے اڑے گی انڈیا لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں پڑ رہا۔
شاید اس لیے کہ کرکٹ بائے/بائی چانس گیم ہے، اچھی جگہ پر پڑی ہوئی دو چار گیندیں میچ کی تقدیر بدل دیتی ہیں اور کسی بلے باز کا اچھا دن ایک تگڑی ٹیم پر بھاری پڑ سکتا ہے
 
شاید اس لیے کہ کرکٹ بائے/بائی چانس گیم ہے، اچھی جگہ پر پڑی ہوئی دو چار گیندیں میچ کی تقدیر بدل دیتی ہیں اور کسی بلے باز کا اچھا دن ایک تگڑی ٹیم پر بھاری پڑ سکتا ہے

آسٹریلیا نے 2009 سے 2011 تک مسلسل 34 میچز جیتے اور 3 ٹرافیاں حاصل کیں۔آخری 7 میں سے 5 ورلڈ کپ انکے پاس۔

انڈیا کی موجودہ لاٹ یقیناً ایسا ڈومینٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی خاص طور پر جب تک بمرا جی کی کمر ساتھ دے رہی تب تک تو لازمی جیتنا چاہیے تھا ۔

باقی آپکی بات ٹھیک 2021 میں شاہین کا سپیل ہو گیا۔
2022 میں ہیلز جی آؤٹ آف سلیبس آ گئے۔
23 ٹیسٹ چمپئین شپ اور ورلڈ کپ فائنل میں ہیڈ نے آڑے ہاتھوں لیا۔

چمپئینز ٹرافی تو خیر انکے گھر کی بات تھی اور 24 ورلڈ بھی انہوں نے مکمل ڈومینیٹ کیا۔
انتہائی دلچسپ سٹیٹ ہے وائٹ بال کرکٹ میں آئی سی سی ایونٹ میں 2023 ورلڈ کپ سے اب تک انڈیا میں محض ایک ہی میچ ہارا ہے۔
 

یاز

محفلین
شاید اس لیے کہ کرکٹ بائے/بائی چانس گیم ہے، اچھی جگہ پر پڑی ہوئی دو چار گیندیں میچ کی تقدیر بدل دیتی ہیں اور کسی بلے باز کا اچھا دن ایک تگڑی ٹیم پر بھاری پڑ سکتا ہے
اس سے کچھ اختلاف کہ کرکٹ اتنی بھی بائے چانس گیم نہیں ہے۔ ایک آدھ میچ میں تو چانس کی بنیاد پہ اونچ نیچ ہو جاتی ہے، لیکن مجموعی طور پر بہتر ٹیم یا بہتر کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں۔
مثال یوں سمجھیں کہ آسٹریلیا نے تقریباً پندرہ سال کرکٹ کو مکمل ڈومینیٹ کیا اور بمشکل ایک آدھ موقعے پہ ہی ایسا ہارے کہ بائے چانس ہارنا کہا جا سکے۔
 
Top