اسلام آباد میں چند قدم

باباجی

محفلین
بڑھاپے کے اثرات ہیں۔۔۔عمر ریورس کرنے کے لیے یا تو ponds لگائیں یا پھر اپنے کوچے سے باہر کے چکر وغیرہ۔۔۔ 😅
ہاہاہا ۔۔ اب ایسا بھی نہیں ہے گرے ہیئرز کے باوجود میں اتنی عمر کا نہیں لگتا میرا نظریہ ہے کہ بندے کو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ اسٹائلش ہونا چاہیئے ۔۔ باقی اب جوان بچے بھی چاچو چاچو کہنے لگے گئے ہیں تو میں زیادہ دھیان نہیں دیتا 🤭
 
تفنن بر طرف۔۔۔میرا اشارہ طبعی عمر کی جانب کبھی نہ رہا۔ بات یہ تھی کہ جتنا فکسڈ ہوتے جاتےہیں اتنا کسی بھی عمر میں بڑھاپا طاری ہونے لگتا ہے۔ اپنے رجحانات کا علم ہونا اور ان کے مطاب فیصلے لینا ایک بہترین اپروچ سہی، تاہم اپنے patterns کو توڑتے رہنا بھی سیلف گروتھ کی ایک اہم کڑی ہے۔ :)
 
بڑھاپا در حقیقت طبعی عمر کے مطابق ہی ہوتا ہے البتہ احساس و سوچ کم عمری میں پختہ اور بڑھاپے میں نا پختہ بھی ہوسکتی ہے کچھ لوگ بچپن میں بوڑھے ہو جاتے ہیں اور بڑھاپے میں جوان مر جاتے ہیں ۔۔ اپنی بات کروں تو میں خود کو کئی سو سال پرانی بدروح سمجھتا ہوں 🤭
 
ظفری

لائبریرین

There- are -young- people -with- old -minds, and -old -people- with -young -hearts
 
ظفری

لائبریرین
بڑھاپا در حقیقت طبعی عمر کے مطابق ہی ہوتا ہے البتہ احساس و سوچ کم عمری میں پختہ اور بڑھاپے میں نا پختہ بھی ہوسکتی ہے کچھ لوگ بچپن میں بوڑھے ہو جاتے ہیں اور بڑھاپے میں جوان مر جاتے ہیں ۔۔ اپنی بات کروں تو میں خود کو کئی سو سال پرانی بدروح سمجھتا ہوں 🤭
لیکن فراز سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ خود کو کئی سو سال پرانی روح کیوں سمجھتے ہیں ۔؟
آپ کی آئسولیشن کے حوالے سے کئی باتیں تو کسی حد تک واضع ہوتی ہیں ۔ مگر کئی سو سال پرانی روح اور وہ بھی بدروح ، یہ بات سمجھ نہیں آئی ۔ ❤️
 
ظفری بھائی اکثر لوگ خود کے بارے یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ بھئی مجھے لگتا ہے میں قدیم روح ہوں ۔۔ یہ ان کی سوچ کے کانٹکیسٹ کے مطابق ہوتا ہے ۔۔ میں نے خود کو قدیم بدروح کہا تو اس کے پیچھے سوچ کارفرما ہے بھٹکنے کے کانٹکیسٹ میں کہ شہر تو ایک ہی ہے ایک جگہ ٹک کر نہیں رہ پایا اور خاص طور خاموشی و سکون کی تلاش میں بھٹکتا رہا ۔۔ روح سکون پاجاتی ہے اور بدروح کی تلاش جاری رہتی ہے ۔۔ اب لاہور شہر ہی موجود ایک گاؤں میں رہتا ہوں بالکل الگ ایک چھوٹے سے گھر میں جس کے ایک طرف ایک ایکڑ پرے ایک قبرستان ہے اور تین اطراف میں کھیت یا میدان ۔۔ اب اس سے آگے کہاں جاؤں گا کچھ پتہ نہیں ۔۔ 😊😊😊
 
ظفری

لائبریرین
بد روح ہماری اپنی اصطلاح ہے ۔ روح تو صرف روح ہوتی ہے ۔ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّ۔
جہاں تک بات ہے ٹک کر ایک جگہ نہ رہنے کی تو غالب کیا خوب کہا ہے ،
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں ستائے کیوں
مگر آ پ کی کیفیت کوئی مجنونانہ نہیں بلکہ ایک ذی شعور والی کیفیت ہے ۔ یہ کیفیت اشارہ کرتی ہے کہ انسان ظاہری جگہ یا حالات سے نہیں بھاگ رہا بلکہ وہ اپنی ذات ، سکون اور حقیقت کی تلاش میں ہے ۔ سکون وہ جس کا تعلق روح سے ہے ۔ اور حقیقت وہ جس کا تعلق اس کے احساسات سے ہے۔ آپ میں وہ صلاحیت ہے کہ آپ بہت اچھا لکھ سکتے ہیں ۔ اگر وہ فلسفہ ہو تو پھر کیا ہی کہنے ۔
 
عزت افزائی کے لیے مشکور ہوں ظفری بھائی اور یہ آپ کا حسن نظر ہے جو آپ کو ایسا محسوس ہوا ۔۔ مجھے بھی معلوم ہے کہ میں اچھا لکھ سکتا ہوں ۔۔ فلسفہ ہو یا کچھ بھی لیکن فی البدیہہ نا ہوا تو پھر سکرپٹ ہوگا ۔۔ الفاظ وہ ہوں جو خود انگلیوں کو احکام دیں کہ ہمیں لکھو ۔۔ اور ایسا شاید سالوں میں ہوگا کیونکہ مجھے خاموشی کی آوازیں سنائی دیتی ہیں تو آواز و الفاظ بھی اسی زبان میں جواب دیتے ہیں ۔۔ یہ تو اردو محفل پہ بہت عرصے بعد اتنا فعال ہوا دو دنوں میں اتنا لکھ دیا ۔۔ ورنہ سوشل میڈیا پہ میری شرکت صرف دیکھنے تک محدود ہے
 
الفاظ وہ ہوں جو خود انگلیوں کو احکام دیں کہ ہمیں لکھو ۔۔ اور ایسا شاید سالوں میں ہوگا
آپ کو نہیں لگتا کہ دنیا ایسے ورک نہیں کر رہی کہ ہم کسی کام کو کرنے میں آئیڈیل سٹیٹ کا انتظار کرتے رہیں۔۔۔؟
 
باباجی

محفلین
آپ کو نہیں لگتا کہ یہ اندرونی معاملات ہیں اور انہیں اپنے اندر سے پکڑنا ہوتا ہے؟ باہر سے انکا تعلق اتنا نہیں جتنی مشہوری کی جاتی ہے۔۔۔
یہ ایک مسلسل پراسس ہے ۔۔۔ اس میں کئی مقام آتے ہیں جہاں انسان خود فیصلہ کرتا ہے کہ آگے بڑھنا چاہیئے یا اسی کو منزل مان کر رک جانا چاہیئے
یہ حالات پہ بھی منحصر کرتا ہے ۔۔ خاموشی و سکون کی تلاش میں ویرانوں میں رہنے والے پہلے باہر کے شور سے دور ہوتے ہیں پھراپنے اندر کے شور کو ختم کرتے ہیں یا sync کرتے ہیں پھر اسکے بعد وہ مقام آتا ہے جہاں باہر کے شور سے شعوری طور ڈسکنیکٹ ہوا جاسکتا ہے
 
باباجی

محفلین
آپ کو نہیں لگتا کہ دنیا ایسے ورک نہیں کر رہی کہ ہم کسی کام کو کرنے میں آئیڈیل سٹیٹ کا انتظار کرتے رہیں۔۔۔؟
آئیڈیل اسٹیٹ کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا ۔۔ وہ آئیڈیل پرشور بھی ہوسکتی ہے، پرو ووکنگ بھی
 
ہم جیسے لوگ غیر متفق ہوتے ہیں تو غمگین ہو جاتے ہیں بھئی🤭
آپ کے بعد غیر متفق کی ریٹنگ منفی ریٹنگز سے نکال دی گئی تھی اور یہ انیشئیٹو بھی ہم نے ایک لڑی میں لیا تھا۔۔۔
محفل برخاست ہو رہی ہے تو ہم چاہتے ہیں لوگ ہمیں کھل کے غیر متفق کی ریٹنگز سے نوازیں۔ ایسا بھی کیا ہاتھ کھینچنا وغیرہ!
 
غیر متفق وہاں ہوا جاتا ہے جہاں رائے مانگی جائے ۔۔ یہاں تو بات برائے بات ہورہی ہے ۔۔ اور محفل برخاست ہورہی ہے تو پروفائل تصویر بھی شاید اسی لیے تبدیل نہیں ہورہی
 
Top