نئے بلاگرز کے لیے کوئی ٹپس دیں جن سے کامیابی ممکن ہو۔
اپنا مدعا بہتر طور پر بیان کرنا اور اس کے لیے خاطر خواہ قارئین بھی ہونا
اس caveat کے ساتھ کہ مجھے بلاگنگ چھوڑے بہت عرصہ ہوا:
پہلی بات آپ کی دلچسپی کے موضوعات ہیں۔ آپ کو ان پر کتنا عبور ہے اور آپ کیسے اس پر بہتر لکھ سکتی ہیں جو آپ اور آپ کے قارئین کے لئے دلچسپ بھی ہو اور علم میں اضافہ بھی کرے۔ جی ہاں ایک اچھی تحریر لکھتے ہوئے آپ خود بھی اپنی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں اور گتھیاں سلجھاتے ہیں۔
دوسری چیز آپ کے رائٹنگ سکلز ہیں۔ یہ آپ کو سکول کالج میں سکھائے جاتے ہیں اور کسی بھی آڈیئنس کے لئے لکھتے ہوئے آپ کو اچھا اور واضح لکھنا لازم ہے۔ پریکٹس یہاں بہت اہم ہے۔
تیسری اہم چیز بلاگنگ کمیونٹی۔ آپ کونسے بلاگ پڑھتی ہیں۔ وہاں کتنا انٹریکٹ کرتی ہیں۔ آپ اور دیگر بلاگر کتنا آپس میں لنک کرتے اور ایک دوسرے کی تحریروں کو زیر بحث لاتے ہیں۔ آپ کے قارئین کیسے ہیں؟ کیا وہ ٹرول قسم کے ہیں؟ خاموش ہیں؟ بحث برائے بحث کے قائل ہیں؟
چوتھے آپ کا comparative advantage کیا ہے؟ لوگ کسی اور کی بجائے آپ کو کیوں پڑھیں؟
آج کل ایک مسئلہ سوشل میڈیا کا ہے۔ اس کی وجہ سے آن لائن لانگ فارم رائٹنگ کم لوگ پڑھ رہے ہیں۔ کیا آپ کے قارئین ٹویٹر، فیسبک اور ٹک ٹاک وغیرہ کی بجائے آپ کی تحاریر پڑھیں گے؟
ایک اور سوچ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بلاگ اپنے لئے اور چند ہم خیال دوستوں کے لئے لکھیں اور اپنی بہتر اور زیادہ اہم تحریر کسی جریدے یا ایسے کسی پلیٹ فارم پر چھاپیں جس کے اپنے قارئین ہوں جو آپ کو پڑھنا پسند کریں۔