ٹوئنکل ٹوئنکل ٹوئن سٹار

مجھے نہیں معلوم تھا کہ دسمبر میں پیدا ہونے والوں کا زوڈیئک سائن پائسز ہوتا ہے ۔ لگتا ہے فہیم نے سیارے اوپر نیچے کردیئے ہیں ۔ سب اپنے اپنے زوڈئیک سائنز چیک کریں ۔ :D
خوش آمدید جناب۔ امید ہے سفر اچھا رہا ہوگا!
اب یہ بتائیں کہ ہمارا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کٰی ضرورت ہے اس لڑی میں؟ :D
 
اردو کی افادیت اپنی جگہ لیکن پنجابی لکھنا پڑھنا کبھی بند نہ کریں۔ اپنی زبان ترک کرنے کا بہت گہرا نقصان ہے۔
بالکل بند نہیں کریں گے، بس پنجابی فورم پہ جائیں گے اس کے لیے۔ یہاں اردو فورم میں بہت سے لوگ ہیں نا جن کی مادری زبان پنجابی نہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مریم کی لڑیوں میں جانا چھوڑنا پڑے گا کہ آدھے سے زیادہ مراسلے تو پنجابی میں ہوتے ہیں!
بس یہ سمجھ میں آیا کہ یہاں اپنا برج بتانا ہے تو بتا دیتا ہوں۔ یہ ہے Aquarius سالگرہ کا دن معلوم ہوتے ہی ہر محفلین کو پتہ چل ہی چکا ہو گا بائیس جنوری والے پانی بھرتے ہیں
کیا بھر لاؤں میں جمنا سے مٹکی؟
چونکہ پانی بھرنا ہے لہذا:
کیا بھر لاوں میں جہلم سے مٹکا ؟
 
ظفری

لائبریرین
بالکل بند نہیں کریں گے، بس پنجابی فورم پہ جائیں گے اس کے لیے۔ یہاں اردو فورم میں بہت سے لوگ ہیں نا جن کی مادری زبان پنجابی نہیں۔

تُو اگر رکھے گا ساقی ہم سے پیمانہ الگ
ہم بنا لیں گے کہیں چھوٹا سا مے خانہ الگ
کہیں جا نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہیں انتظام کر لیں ۔ مریم افتخار نے اوپر ذکر بھی کردیا ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
ہماری حالیہ گفتگو میں ایک اہم نکتہ سامنے آیاکہ زبان صرف بات چیت کا ذریعہ نہیں بلکہ شناخت اور ثقافت کا اظہار بھی ہے۔ جب ایک ساتھی نے پنجابی میں اظہارِ خیال کیا تو توجہ دلائی گئی کہ پنجابی کے لیے فورم پر الگ زمرہ موجود ہے۔ اس پر اُن کا کہنا بجا تھا کہ پنجابیوں کی مادری زبان اردو نہیں، اور پھر انہوں نے خوبصورت شعری انداز میں کہا،
تُو اگر رکھے گا ساقی ہم سے پیمانہ الگ
ہم بنا لیں گے کہیں چھوٹا سا مے خانہ الگ
میں نے مؤدبانہ انداز میں کہا کہ کہیں جانے کی ضرورت نہیں، اسی فورم پر سب کے لیے جگہ بن سکتی ہے۔ لیکن اس پر انہوں نے نہایت گہری بات کہی،
"You cannot find even distribution of language exposure for 'other' languages."
یعنی ایسی زبانوں کو جو مرکزی دھارے سے باہر ہیں (جیسے پنجابی، سندھی، بلوچی وغیرہ)، ان کے لیے یکساں مواقع اور پلیٹ فارم شاذ و نادر ہی میسر آتے ہیں۔
یہ بات واقعی قابلِ غور ہے۔ اردو محفل اپنی جگہ اہم ہے، مگر اگر ہم چاہتے ہیں کہ سب زبانیں پھلیں پھولیں، تو ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کی لسانی شناخت کو بھی دل سے تسلیم کریں، اور شراکت کو محدود کرنے کے بجائے وسعت دیں۔
مگر میرا خیال ہے کہ اردو محفل پرتو خاصی تاخیر ہوگئی ہے ۔ کہ اب تو اس کے چل چلاؤ کا معاملہ ہے ۔ :ROFLMAO:
 
باباجی

محفلین
زوڈیاک سائنز کو دراصل آسٹرولوجی سے دیکھا جاتا ہے تو آجکل دو طرح کی آسٹرولوجی زیادہ مشہور ہیں جس میں سے ایک ویسٹرن آسٹرولوجی یا یونانی آسٹرولوجی اور دوسری انڈین آسٹرولوجی ۔۔ مہینے اور تاریخ کے لحاظ سے جو زوڈیاک سائنز ہیں وہ ویسٹرن آسٹرولوجی میں دیکھے جاتے ہیں انہیں سن سائن بھی کہا جاتا ہے ۔۔ جبکہ انڈین آسٹرولوجی میں وقت پیدائش کو خاص اہمیت حاصل کہ آپ کے وقت پیدائش کہ وقت مشرقی افق پہ کون سابرج تھا اور اسی کے اثرات آپ کہ شخصیت اور حالات پہ زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں ۔۔ سو طالع کےلحاظ سے میرا برج جوزا Geminiہے اور تاریخ کے لحاظ سے جدی Capricorn ہے
 
مجھے تو لگتا ہے کہ فہیم نے سو طالع کی بنیاد پر میرا برج حوت دریافت کر لیا ہو۔ خوامخوہ میں اس کے سافٹ وئیر کے پیچھے پڑھ گیا ۔ :D
 
باباجی

محفلین
مجھے تو لگتا ہے کہ فہیم نے سو طالع کی بنیاد پر میرا برج حوت دریافت کر لیا ہو۔ خوامخوہ میں اس کے سافٹ وئیر کے پیچھے پڑھ گیا ۔ :D
وقت پیدائش کے بنا طالع معلوم کرنا کسی مشاق آسٹرولوجر کا کام ۔۔ مطلب فہیم بھائی آسٹرولوجر بھی ہیں گویا
 
Top