اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ
بہت ہی زبردست کتاب ہے۔ اگر اس کو اردوانے کے حقوق مل سکیں تو کیا ہی بات ہے۔ اس کو اردو محفل کی لائبریری کی زینت بنایا جا سکتا ہے۔ بھلے ہی حقوق حاصل کرنے کے لیے پیسے خرچ کرنا پڑیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی میں تو سوچ رہی ہوں کہ اسے ابھی سے تحریری شکل میں محفوظ کر لینا چاہیے پھر حقوق ملتے ہی آنلائن
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ بہن میں ابھی ایک کتاب " جادہ و منزل " برقیانے میں مشغول ہوں۔ جیسے ہی فارغ ہوتے ہیں، اس پر کام شروع کر لیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ کتاب گھر ڈاٹ کام کی کتاب ہے اور ان کے پاس اس کی ان پیج فائل ضرور ہوگی جس سے انہوں نے کنورٹ کر کے لتاب بنائی ہے۔ لیکن ہائے افسوس کہ وہ ہم سے کبھی شئیر نہیں کرنا چاہتے یہ فائلیں۔
لیکن ابھی دوبارہ دیکھا میں نے تو یہ کتاب آن لائن پڑھنے کے لئے بھی دستیاب ہے:
http://www.kitaabghar.com/bookbase/ishrat/urdumuhavrat-1.html
کسی کو فرصت ہو تو کاپی پیسٹ کر کے کتاب بنا لیں۔ اور کتاب گھر کو اطلاع دے دیں کہ ان کے تشکر کے ساتھ یہ کتاب یہاں دی جا رہی ہے۔ جس طرح میں نے مشہور افسانے جلد اول کے ساتھ کیا تھا۔ اور ’توہینِ رسالت‘ کے ساتھ بھی۔
اگرچہ کتاب گھر والے ایک صاحب یہاں بھی ہیں، اس وقت نام یاد نہیں آ رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بریکنگ نیوز یہ ہے کہ میں یہ پوری کتاب یونیکوڈ اور پی ڈی ایف میں اعجاز بھائی کے دیئے ہوے مندرجہ بالا ربط سے اتار لی ہے۔

آج سارا دن یہی کام تو کیا ہے۔

اب کسی دن اس کو یہاں پوسٹ کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
اور کتاب گھر کے ویب ماسٹر کا نام یاد آ گیا۔ حسن ہے۔۔ک،تلاش کرنا پڑے گا کہ ان کا مکمل نام یہاں کیا ہے۔ میں کتاب گھر کو ہی میل کرتا ہوں۔
 

عندلیب

محفلین
یہ کتاب میرے پاس بھی ہے۔ اس کی مصنفہ عشرت جہاں ہاشمی سے، دہلی میں مقیم میری ایک دوست کے شوہر واقف ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیسا کہ میں نے لکھا، یہ کتاب میں نے یونیکوڈ میں نقل کر لی ہوئی ہے، اب انشاء اللہ اس اختتام ہفتہ کو یہاں چسپاں کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
ہو سکے تو مجھے ای میل کر دیں شمشاد۔ ای میل آئ ڈی پھر سے دینے کی ضرورت تو نہیں نا۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہو سکے تو مجھے ای میل کر دیں شمشاد۔ ای میل آئ ڈی پھر سے دینے کی ضرورت تو نہیں نا۔۔۔۔

اعجاز بھائی میں نے کتاب آپ کو ای میل کر دی تھی، امید ہے مل گئی ہو گی۔ بیشک رسید یہیں جاری فرما دیں۔

شگفتہ آپ بتا دیں کہ اس کتاب کو کہاں چسپاں کروں؟
 

الف عین

لائبریرین
مل گئی تھی شمشاد۔۔ اس میں حسبِ معمول ان پیج ٹائپ کرنے والوں کی اغلاط ہیں جو درست کنورٹ نہیں ہوئی ہیں۔ ان کو دیکھ رہا ہوں میں۔ یہاں درست حالت میں ہی پوسٹ ہو تو بہتر ہے۔
 
Top