کچھ مررلیس کیمرے کے بارے میں بھی بتائیں ایک لے-مین کے لیے!
اس کے لئے پہلے سنگل لینز ریفلیکس کیمرے اور مرر اور پرزم کے فوائد فلم کیمروں کے دور میں پر بات کرنی پڑے گی۔ ڈرائیونگ کی پہلی ذمہ داری میری ٹھہری ہے۔ اس کے بعد بات کرتے ہیں
فلم کیمرے کے زمانے کی بات کرتے ہیں۔ ایک وقت تھا (مجھ سے بھی پہلے) جب کیمرے کا ویوفائنڈر الگ ہوتا تھا۔ شاید آپ نے پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمروں میں دیکھا ہو۔ ایسے کیمروں میں جو فلم لینز کے ذریعہ دیکھ رہی ہے وہ آپ ویوفائنڈر سے نہیں دیکھ رہے۔ ظاہر ہے جب آپ فرق سین دیکھ رہے ہیں تو تصویر وہ نہیں آئے گی جو آپ دیکھ رہے ہیں۔
اس کا حل ایس ایل آر کیمرہ تھا۔ یعنی سنگل لینز ریفلیکس۔ اس میں فلم کے سامنے ایک آئینہ ہوتا ہے جو لینز سے آنے والی روشنی کو پرزم کے ذریعہ ویوفائنڈر میں پہنچاتا ہے۔ اس طرح آپ ویوفائنڈر میں جو سین دیکھتے ہیں وہ لینز کے ذریعہ ہی آ رہا ہوتا ہے اور کیمرہ فلم پر بھی وہی سین ریکارڈ ہوتا ہے۔ یہی مرر اور پرزم میکانزم لائٹ میٹر وغیرہ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ جب تصویر کھینچنے کے لئے شٹر کھلتا ہےتو مرر کو راستے سے ہٹنا پڑتا ہے۔
جب ڈیجیٹل ایس ایل آر آئے تو وہ فلم ایس ایل آر ہی کی بنیادی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے تھے۔ لیکن اگر آپ تصویر ایک الیکٹرانک سینسر پر ریکارڈ کر رہے ہیں تو اسی سے آپ ریڈ کر کے الیکٹرانک ویوفائنڈر میں دکھا سکتے ہیں اور اسی طرح لائٹ میٹرنگ، فوکس وغیرہ بھی کر سکتے ہیں۔ مررلیس کیمرہ یہی کرتا ہے۔ مررلیس کیمرے میں مرر اور پرزم کی ضرورت نہیں۔ لہذا لینز اور سی موس سینسر میں فاصلہ کم ہو سکتا ہے۔ یوں لینز ڈیزائن بھی بہتر ہو سکتا ہے اور ایسی کئی فیچر کیمرہ ڈیزائن میں شامل ہو سکتے ہیں جو پہلے ممکن نہ تھے۔ وزن اور حجم کم ہونے کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ بھی سمپلیفائی ہو جاتی ہے