جارجیا: خزاں 2024 میں کیمپنگ اور ہائیکنگ

زیک

مسافر
پچھلے سال اکتوبر میں ہم Cohutta Wilderness کیمپنگ کرنے گئے۔ وہاں Lake Conasauga کے قریب ٹینٹ لگایا۔



نوٹ: یہ مررلیس کیمرے کی پہلی تصاویر ہیں
 
کیا یہ لڑی اسی لیے کھلی ہے کہ یہاں مستقبل قریب میں جانا ناگزیر ٹھہرا؟ میں تو کہتی ہوں مصر یا آسٹریلیا وغیرہ کا کوئی مواد ڈال دیں (ابھی بھی وقت ہے!)۔ :D
 

یاز

محفلین
یہ تو ہوگئے لغوی معانی۔ مگر اس کو بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ مرر کی لمیٹیشنز کیا تھیں؟
مفصل روشنی تو زیک صاحب یا عرفان صاحب ہی ڈالیں گے۔ ہم بس چند نکات بتانے کی کوشش کرتے ہیں، مررر یا پرزم کی لمتٹیشن کی بابت
وزن
حجم
ہر تصویر بنائے ہوئے مرر کی فزیکل حرکت ہوتی تھی جس کی وجہ سے ڈسٹ اور رفتار کے مسائل
وغیرہ
 

زیک

مسافر
کیا یہ لڑی اسی لیے کھلی ہے کہ یہاں مستقبل قریب میں جانا ناگزیر ٹھہرا؟ میں تو کہتی ہوں مصر یا آسٹریلیا وغیرہ کا کوئی مواد ڈال دیں (ابھی بھی وقت ہے!)۔ :D
ارادہ تو نہیں ہے یہاں موسم گرما میں جانے کا۔ جہاں کا ارادہ ہے وہاں کی تصاویر بھی ہیں میرے پاس۔ وہ پوسٹ کر دیتا ہوں
 
ارادہ تو نہیں ہے یہاں موسم گرما میں جانے کا۔ جہاں کا ارادہ ہے وہاں کی تصاویر بھی ہیں میرے پاس۔ وہ پوسٹ کر دیتا ہوں
وہی کریں جہاں کا ارادہ ہے۔ یہ نہ ہو کوئی اور تصاویر کرنے سے لینے کے دینے وغیرہ پڑ جائیں!
 

زیک

مسافر
کچھ مررلیس کیمرے کے بارے میں بھی بتائیں ایک لے-مین کے لیے!

مفصل روشنی تو زیک صاحب یا عرفان صاحب ہی ڈالیں گے۔ ہم بس چند نکات بتانے کی کوشش کرتے ہیں، مررر یا پرزم کی لمتٹیشن کی بابت
وزن
حجم
ہر تصویر بنائے ہوئے مرر کی فزیکل حرکت ہوتی تھی جس کی وجہ سے ڈسٹ اور رفتار کے مسائل
وغیرہ
اس کے لئے پہلے سنگل لینز ریفلیکس کیمرے اور مرر اور پرزم کے فوائد فلم کیمروں کے دور میں پر بات کرنی پڑے گی۔ ڈرائیونگ کی پہلی ذمہ داری میری ٹھہری ہے۔ اس کے بعد بات کرتے ہیں
 

یاز

محفلین
اس کے لئے پہلے سنگل لینز ریفلیکس کیمرے اور مرر اور پرزم کے فوائد فلم کیمروں کے دور میں پر بات کرنی پڑے گی۔ ڈرائیونگ کی پہلی ذمہ داری میری ٹھہری ہے۔ اس کے بعد بات کرتے ہیں
امید ہے کہ ڈرائیونگ کی شفٹ تبدیل ہونے ہی والی ہو گی۔
فنگرز کراسڈ
 

یاز

محفلین
اللہ کرے جلدیآپکی فنگرز نارمل حالت میں آ جائیں!
اور زیک آپ یہ بتائیں ٹفن کا کیا بنا؟
ٹفن کے کونٹینٹس یقیناً نوش فرما لئے گئے ہوں گے، اور خالی ٹفن کا ایڈ او ایل ایکس پہ لگایا ہو گا کہ ماڈرن بندے ہیں۔
ہم ہوتے تو ٹین ڈبے والے کو بیچ چکے ہوتے۔
 

زیک

مسافر
امید ہے کہ ڈرائیونگ کی شفٹ تبدیل ہونے ہی والی ہو گی۔
فنگرز کراسڈ
ابھی ابھی ہوئی۔ آپ کو کیسے پتا چلا؟
اللہ کرے جلدیآپکی فنگرز نارمل حالت میں آ جائیں!
اور زیک آپ یہ بتائیں ٹفن کا کیا بنا؟
فی الحال تو doing the dew
 

زیک

مسافر
کچھ مررلیس کیمرے کے بارے میں بھی بتائیں ایک لے-مین کے لیے!

اس کے لئے پہلے سنگل لینز ریفلیکس کیمرے اور مرر اور پرزم کے فوائد فلم کیمروں کے دور میں پر بات کرنی پڑے گی۔ ڈرائیونگ کی پہلی ذمہ داری میری ٹھہری ہے۔ اس کے بعد بات کرتے ہیں
فلم کیمرے کے زمانے کی بات کرتے ہیں۔ ایک وقت تھا (مجھ سے بھی پہلے) جب کیمرے کا ویوفائنڈر الگ ہوتا تھا۔ شاید آپ نے پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمروں میں دیکھا ہو۔ ایسے کیمروں میں جو فلم لینز کے ذریعہ دیکھ رہی ہے وہ آپ ویوفائنڈر سے نہیں دیکھ رہے۔ ظاہر ہے جب آپ فرق سین دیکھ رہے ہیں تو تصویر وہ نہیں آئے گی جو آپ دیکھ رہے ہیں۔

اس کا حل ایس ایل آر کیمرہ تھا۔ یعنی سنگل لینز ریفلیکس۔ اس میں فلم کے سامنے ایک آئینہ ہوتا ہے جو لینز سے آنے والی روشنی کو پرزم کے ذریعہ ویوفائنڈر میں پہنچاتا ہے۔ اس طرح آپ ویوفائنڈر میں جو سین دیکھتے ہیں وہ لینز کے ذریعہ ہی آ رہا ہوتا ہے اور کیمرہ فلم پر بھی وہی سین ریکارڈ ہوتا ہے۔ یہی مرر اور پرزم میکانزم لائٹ میٹر وغیرہ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ جب تصویر کھینچنے کے لئے شٹر کھلتا ہےتو مرر کو راستے سے ہٹنا پڑتا ہے۔

جب ڈیجیٹل ایس ایل آر آئے تو وہ فلم ایس ایل آر ہی کی بنیادی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے تھے۔ لیکن اگر آپ تصویر ایک الیکٹرانک سینسر پر ریکارڈ کر رہے ہیں تو اسی سے آپ ریڈ کر کے الیکٹرانک ویوفائنڈر میں دکھا سکتے ہیں اور اسی طرح لائٹ میٹرنگ، فوکس وغیرہ بھی کر سکتے ہیں۔ مررلیس کیمرہ یہی کرتا ہے۔ مررلیس کیمرے میں مرر اور پرزم کی ضرورت نہیں۔ لہذا لینز اور سی موس سینسر میں فاصلہ کم ہو سکتا ہے۔ یوں لینز ڈیزائن بھی بہتر ہو سکتا ہے اور ایسی کئی فیچر کیمرہ ڈیزائن میں شامل ہو سکتے ہیں جو پہلے ممکن نہ تھے۔ وزن اور حجم کم ہونے کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ بھی سمپلیفائی ہو جاتی ہے
 
Top