انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

یاز

محفلین
چند مزید سوالات
1) انسان کو خوش رہنے کے لئے کیا کرنا چاہیئے ۔ اس پہ آپ کی کیا رائے ہے؟
2) آپ کی نظر میں اصل کامیابی کیا ہے؟
3) کیا یہ سچ ہے کہ انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے؟
4) انسانی خصوصیات میں سب سے اہم یا حیران کن کس کو قرار دیں گے؟
 

ظفری

لائبریرین
چند مزید سوالات
1) انسان کو خوش رہنے کے لئے کیا کرنا چاہیئے ۔ اس پہ آپ کی کیا رائے ہے؟
اس میں سب سے پہلے تو انسان کو حقیقت پسند ہونا چاہیئے ۔ توقعات اور خواہشات جتنی غیر حقیقی ہونگیں ۔ مایوسی اتنی ہی گہری ہوگی۔ خوشیاں انسان کے اپنے باہمی تعلقات سی جڑی ہوئی ہوتیں ہیں ۔ انسان اگر اپنا وقت مخلص اور سچے لوگوں میں گذارے تو انسان اندر کی طمانیت سے لطف اندوز ہوسکتا ہے ۔ زندگی میں مقصدیت ہونی چاہیئے ۔ انسان کو اس وقت خوشی حاصل ہو رہی ہوتی ہے جب وہ اپنے کسی مقصد کی طرف بڑھ رہا ہو ۔ شکرگذاری کے احساس سے دل پُر ہونا چاہیئے ۔
"لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ"اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور دوں گا۔
اور اپنی صحت کی طرف سے غافل نہیں ہونا چاہیئے ۔
2) آپ کی نظر میں اصل کامیابی کیا ہے؟
میری نظر میں کامیابی آپ کی زندگی میں توازن کا نام ہے ۔
3) کیا یہ سچ ہے کہ انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے؟
جن معاملات میں اللہ نے انسان کو اختیار دیا ہے ۔ بے شک وہاں انسان اپنی تقدیر خود بنا سکتا ہے ۔
4) انسانی خصوصیات میں سب سے اہم یا حیران کن کس کو قرار دیں گے؟
میں سمجھتا ہوں کہ خود شعوری انسان کی سب سے بڑی خصوصیت ہے ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں نے اصل میں یہ بات انٹرویو کے پس منظر یا پیش منظر میں نہیں کہی تھی بلکہ جواب آئے نہ آئے سوال اٹھا تو سہی والی لڑی سے متعلق اپنے مشاہدے کے باعث عرض کی تھی۔ آپ کی مصروفیات کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جاتا رہے گا، تاہم اردو محفل کی متوقع رخصتی پر (اب ہم نے رحلت کہنا ترک کر دیا) ہم ان انٹرویوز سے بندوں کی مزید چھان بین کر رہے ہیں کہ کس سے مستقبل میں کیا کام لیا جا سکتا ہے۔ :D
نہ رخصتی ٹھیک ہے نہ رحلت ۔ کوما کی کنڈیشن کہی جا سکتی ہے ۔کیوں ریڈ اونلی کا عندیہ دیا گیا ہے ابھی ،
رخصتی سے تو گویا یوں لگ رہا ہے کہ کسی ہم پلہ فورم سے بیاہ ر چا یا جا رہا ہے ۔
 
نہ رخصتی ٹھیک ہے نہ رحلت ۔ کوما کی کنڈیشن کہی جا سکتی ہے ۔کیوں ریڈ اونلی کا عندیہ دیا گیا ہے ابھی ،
رخصتی سے تو گویا یوں لگ رہا ہے کہ کسی ہم پلہ فورم سے بیاہ ر چا یا جا رہا ہے ۔
جیسے لوگ انتقال کہتے ہیں نا (ایک دنیا سے دوسری دنیا میں منتقل ہونے کو)، ایسے محفل ہمارے ہاتھوں سے رخصت ہو کر آرکائیو وغیرہ کو پیاری ہو رہی ہے۔ (ساڈا چڑیاں دا چنبا اے بابل اساں اڈ جانا۔۔۔۔۔ساڈی لمی اڈاری اے تے مڑ اساں نئیں اونا)

اور اسپیشلی زیک اور نبیل بھائی کے لیے:
انگلی پکڑ کے تو نے چلنا سکھایا تھا نا، دہلیز اونچی ہے یہ پار کرا دینا۔۔۔۔🤭
 
Top