مریم افتخار
محفلین
یہ تو آپ کے انٹرویو کی بات ہے، ادھر کدھر! 😂جواں عمری کا بھی عمر سے زیادہ تعلق نہیں ہوتا ویسے۔
یہ تو آپ کے انٹرویو کی بات ہے، ادھر کدھر! 😂جواں عمری کا بھی عمر سے زیادہ تعلق نہیں ہوتا ویسے۔
نہیں بالکل بے سرا ہوں بلکہ کان بھی میوزک کے لئے نہیں بنے۔ میوزک بیگم اور بیٹی کا شوق ہیں۔ ان کے ساتھ سن لیتا ہوں۔ اکیلا ڈرائیو کر رہا ہوں تو انجن کا میوزک ہوتا ہے یا پھر پاڈکاسٹسگا بھی لیتے ہیں یا گا ہی لیتے ہیں؟
اس میں شک نہیں کہ privileged تھا اور ابھی بھی ہوں۔ پاکستان میں زندگی کے پہلے پانچ سال کچھ خاص یاد نہیں۔ جب 12 سال کی عمر میں واپسی ہوئی تو کافی عجیب محسوس ہوتا تھا۔ پھر کچھ عادت ہوگئی۔ لیکن عمر کی تیسری دہائی میں پاکستان چھوڑ دیا اور نہ صرف خود کو پاکستانی نہیں سمجھتا بلکہ پچھلی چند بار وہاں گیا ہوں تو مقامیوں نے بھی فارنر ہی جانامزید ایک سوال: کیا کبھی privileged -child کی طرح محسوس ہوا؟ جس کے لیے سب بچے بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں وہ چیزیں بچپن سے ہی میرے پاس ہیں۔ یا پھر آپ نے موازنہ پاکستانی بچوں سے کبھی کیا ہی نہیں؟
بہت عمدہ اور شاندار طرزِ عمل ہے۔ this is how it should beاب تو وہ ایک اڈلٹ ہے لیکن میں ہمیشہ سے اس سے برابری کی سطح پر بات کرتا ہوں۔ اس سے اپنے خیالات شیئر کرتا ہوں اور اسے اینکریج کرتا ہوں کہ وہ بھی ہر بات مجھ سے شیئر کرے چاہے وہ بری ہی کیوں نہ ہو۔ یہاں تک اسے کہا ہوا ہے کہ وہ اگر کوئی قتل کرے تو فوری مجھے بتائے۔ میں پہلا کام پولیس کو فون کروں گا اور ساتھ ہی اس کے لئے بہترین وکیل بھی۔ مقصد یہی ہے کہ صرف اچھی باتیں نہیں بتانیں بلکہ سب کچھ۔
ہماری بہت اچھی دوستی ہے اور ہم اکٹھے ہوں تو ہر قسم کے ذاتی سے یونیورسل موضوع پر لمبی گفتگو کرتے ہیں۔ ویسے بھی تقریبا روزانہ ٹیکسٹ یا سنیپ کرتے ہیں۔
جہاں تک سختی کی بات ہے تو اس میں میں یقین نہیں رکھتا۔ اب تو وہ اڈلٹ ہے لہذا اپنے فیصلے خود کرتی ہے اور ہمیں بخوشی قبول ہیں کہ ہم اس پر اعتماد کرتے ہیں۔ جب بچی تھی تو کچھ اصول تھے جن پر عمل لازم تھا۔ ان کی تعداد کم سے کم رکھی اور اسے نہ صرف حکم سنایا بلکہ یہ واضح بھی کیا کہ کیوں یہ ضروری ہے اور اس طرح اسے کنونس کیا۔
بات یہ ہے کہ ہمیں بچوں کو اڈلٹ لائف کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے فیصلے، سوچ بچار وغیرہ سب ان سے شیئر کریں۔
نوٹ: میری اردو زنگ آلودہ ہو چکی ہے لیکن پھر بھی کیا اڈلٹ لائف کا کوئی اچھا اردو متبادل ہے؟ مجھے اکثر لگتا ہے کہ پاکستانی اپنے جوان اور ادھیڑ عمر کے بچوں کو بھی بچہ ہی سمجھتے ہیں۔
میں زیک کے اسی مراسلے پہ تفصیلی و تائیدی کمنٹ کرنے والی تھی ذرا فراغت سے مگر آپ نے کر دیا اور میں نے یہ جانا کہ گویا یہ ہی میرے دل میں ہے!!!بہت عمدہ اور شاندار طرزِ عمل ہے۔ this is how it should be
اس کے برعکس ہمارے ہاں کا عمومی (بولے تو 99 فیصد) چلن وہی ہے جو آپ نے آخری فقرے میں کہا۔
کسی دل جلے نے کچھ ایسی ٹویٹ کی تھی کہ۔۔۔ ہمارے ہاں بڑھاپا دوسروں کی جوانیاں برباد کرنے کے کام آتا ہے۔
نہیں ایسا نہیں تھا جیسا میرا اور بیٹی کا ہے لیکن زیادہ رعب دبدبے والا بھی نہ تھا۔ والد سے خاص طور پر کافی گپ شپ رہتی تھی۔ پاکستانی سٹینڈرڈ کے مطابق کافی نرم دل والدین تھے۔امی ابو کے ساتھ بھی ایسا ہی فرینڈلی رشتہ تھا جیسا بیٹی کے ساتھ یا تب ایک گیپ زیادہ ہوتا تھا؟ ابھی کیسا ہے اور کس کے ساتھ زیادہ کلوزنیس محسوس کرتے ہیں؟
اسے میں کسی اور کے انٹرویو سے چوری کر کے لایا ہوںکیا کبھی پالتو جانور پالے؟ جانوروں اور انسانوں میں کچھ سوشل یا behavioural قدریں مشترک ہیں؟
اگر مجھے درست یاد پڑتا ہے تو آپ نے کسی جگہ ذکر کیا تھا کہ آپ کے والد صاحب کا نام افتخار اجمل بھوپال ہے، جو کہ ادبی حلقوں میں کافی معروف نام ہیں۔نہیں ایسا نہیں تھا جیسا میرا اور بیٹی کا ہے لیکن زیادہ رعب دبدبے والا بھی نہ تھا۔ والد سے خاص طور پر کافی گپ شپ رہتی تھی۔ پاکستانی سٹینڈرڈ کے مطابق کافی نرم دل والدین تھے۔
اب والدین شدید بوڑھے ہو چکے ہیں۔ ان سے بات چیت حال چال اور دعاوں سے آگے نہیں بڑھ پاتی۔
اتنے اچھے مہمان کہاں ملتے ہیں؟ گو کہ مقابلہ سخت ہے مگر گفٹ ہیمپر کو کچھ کچھ سمجھ آ رہی ہے کہ قبلہ کدھر کو ہے!اسے میں کسی اور کے انٹرویو سے چوری کر کے لایا ہوں
شاید ضرورت سے زیادہ ہی اوپن ہوں۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈٰیا سے لے کر اردو محفل تک جتنے میرے خیالات اور زندگی کی تفاصیل موجود ہیں شاید ہی کسی نان سیلیبرٹی کی ہوں۔ اگر open to helping کی بات ہو تو کوشش یہی ہوتی ہے کہ لوگوں سے ملا جائے بات چیت کی جائے اور سیکھا اور سکھایا جائے لیکن یہ یاد رہے کہ میری پہلی ترجیح میری (نیوکلیر) فیملی ہے اور پیسے بھی کمانے ہیں۔ میں ٹائم مینجمنٹ کے معاملے میں کافی اچھا ہوں اسی لئے آٹھ گھنٹے سونے کے باوجود کافی کچھ کرتا رہتا ہوں۔اگر آپ سے آنے والی نسلوں نے کچھ سیکھنا ہو تو آپ کتنے اوپن ہیں؟اور کیسے وقت مینیج کریں گے؟
کل کے بدلے چکانا، وغیرہ
آج صبح سے مشن تو یہی تھا، بس گنتے جائیں!
آپ سے اگلا سوال: چراغ تلے اندھیرا ہوتا ہے یا گلاں ای بنیاں؟افتخار اجمل بھوپال
کوئی پنجابی محاورہ سچ نہیں ہوتاآپ سے اگلا سوال: چراغ تلے اندھیرا ہوتا ہے یا گلاں ای بنیاں؟
ہائیں؟ میرے والد کا نام تو پوری محفل کو علم ہے۔ پہلے بھی کئی بار انٹرویو میں اس پر بات ہو چکیاب یہ والا کلپ ہے جو کاٹ کے ہم نے وائرل کرنا ہے!!!
یہاں پر ہم اپنے مہمان سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ چراغ جب جلتا ہے تو اس کے نیچے اندھیرا ہوتا ہے یا روشنی؟کوئی پنجابی محاورہ سچ نہیں ہوتا
ہائیں؟ میرے والد کا نام تو پوری محفل کو علم ہے۔ پہلے بھی کئی بار انٹرویو میں اس پر بات ہو چکی
چراغ آپ دونوں طرح ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ آجکل تو ایل ای ڈی والے چراغ آتے ہیں۔یہاں پر ہم اپنے مہمان سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ چراغ جب جلتا ہے تو اس کے نیچے اندھیرا ہوتا ہے یا روشنی؟
ٹھیک ہے، ہم سمجھ گئے۔چراغ آپ دونوں طرح ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ آجکل تو ایل ای ڈی والے چراغ آتے ہیں۔
یہاں پر ہم اپنے مہمان سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ چراغ جب جلتا ہے تو اس کے نیچے اندھیرا ہوتا ہے یا روشنی؟
زیک صاحب کا (درست) فرمانا ہے کہ آج کل بغیر تلے کے چراغ بھی ایجاد ہو چکے ہیں۔چراغ آپ دونوں طرح ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ آجکل تو ایل ای ڈی والے چراغ آتے ہیں۔
جی جی، یہ لڑی اسی کی عینی شاہد وغیرہ ہے۔زیک صاحب کا (درست) فرمانا ہے کہ آج کل بغیر تلے کے چراغ بھی ایجاد ہو چکے ہیں۔
معطلین کے ساتھمحفل پہ سب سے اچھی یادیں کن لوگوں کے ساتھ ہیں؟