انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
4) جان براؤن کے بارے میں کسی لے-مین کو کچھ بتانا ہو تو کیا بتائیں گے جس سے اس کی دلچسپی بڑھے؟
جان براؤن انتہائی مذہبی انسان تھا جس کے نزدیک گولڈن رول سب سے اہم تھا۔ انیسویں صدی امریکا میں غلامی کو ختم کرنے کے حامی لوگ تھے لیکن براؤن نہ صرف غلامی کے خلاف تھا بلکہ افریقیوں اور یورپین کو برابر مانتا تھا اور افریقی امریکیوں کو پورے حقوق دینا چاہتا تھا۔ اس کے لئے اس نے جنگ بھی کی اور اپنی فیملی کے کئی ممبر اور اپنی جان بھی اس مقصد کے لئے قربان کی۔ شاید یہ کہا جا سکتا ہے کہ براؤن کی کوشش کے بغیر امریکا میں خانہ جنگی کا آغاز اور غلامی کا خاتمہ ممکن نہ ہوتا۔

He had the courage of his convictions and he laid down his life for them

جان براؤن کے بارے میں جانتا تو عرصے سے تھا لیکن اس کی بائیوگرافی بارہ سال پہلے پڑھی تو اور گرویدہ ہو گیا۔


اپنی اے پی انگلش لینگویج اینڈ کمپوزیشن کلاس میں اس کتاب پر ہی میری بیٹی نے رپورٹ لکھی اور تب سے وہ بھی اس کی فین ہے۔

اگر میں صد فیصد پیسیفسٹ نہیں ہوں تو اس کی وجہ بھی جان براؤن ہے کہ اگر معاملہ اتنے بڑے ظلم کا ہو تو لڑنے اور جان دینے سے گریز بھی صحیح نہیں۔
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
۔ شاید یہ کہا جا سکتا ہے کہ براؤن کی کوشش کے بغیر امریکا میں خانہ جنگی اور غلامی کا خاتمہ ممکن نہ ہوتا۔
جان براؤن نے خانہ جنگی کے آغاز میں ایک علامتی، اخلاقی اور محرک کردار تو ضرور ادا کیا، لیکن خانہ جنگی کے خاتمے میں اس کا کوئی براہِ راست یا عملی کردار نہیں تھا۔ خانہ جنگی سے تقریبا ڈیڑھ سال پہلے 1859 میں اسے پھانسی دے دی گئی تھی ۔ اس کا غلامی کے خلاف شدت پسند مؤقف اور مسلح بغاوت خانہ جنگی کے آغاز کی ایک اہم اخلاقی اور سیاسی وجہ بن گئی تھی۔یوں وہ خانہ جنگی کے اسباب میں سے ایک اہم سبب ضرور تھا۔ لیکن اختتام میں اس کا کوئی عملی کردار نہیں تھا۔
 

زیک

مسافر
ابھی چیک کیا تو یہ انٹرویو محفل کے دوسرے سال میں شروع ہوا تھا اور اب بیسواں سال ختم ہونے کو ہے۔ یعنی اسے شروع ہوئے 224 ماہ ہو گئے اور ابھی بھی جاری ہے۔ گینس بک والے کدھر ہیں؟
 

زیک

مسافر
کیا آپ نے فوٹوگرافی کا کوئی باقاعدہ کورسز کبھی لیے؟ اگر ہاں تو کچھ ریوسرز شئیر کریں۔ اگر نہیں تو تجربات سے سیکھنے پر کچھ روشنی ڈالیں۔
کوئی کورس نہیں کیا۔

فوٹوگرافی کا آغاز ٹین ایج میں ابو کے مینولٹا ایس ایل آر پر قبضہ کر کے کیا۔ اپرچر، شٹر سپیڈ، فوکس اور ڈیپتھ آف فیلڈ کا ابو اور انکل سے سیکھا۔ میں ان دنوں اچھا فوٹوگرافر نہ تھا۔ ایکسپوژر بس ایسے ہی سیٹ کرتا تھا اور کمپوزیشن کا خاص آئیڈیا نہ تھا۔ پھر جب تک ایک رول پورا کھینچ کر ڈیویلپ کراتا تھا یاد بھی نہ ہوتا تھا کہ شروع کی تصاویر کیا کھینچی تھیں۔

جب امریکا آیا تو شروع میں کوئی کیمرہ نہ تھا۔ ایک چھوٹا کیمرہ تھوڑی دیر استعمال کیا لیکن مزا نہ آیا۔ پھر اوائل 2002 میں ایک اچھا سا فکسڈ لینز سونی کا ڈیجیٹل کیمرہ لیا۔ ڈیجیٹل نے زندگی بدل دی۔ تصویر کھینچی اور ساتھ ہی چیک کیا کہ کیسی آئی ہے۔ خوب تجربات کئے اور ڈھیر تصاویر لیں۔ ایکسپوژر اور کیمرے کی سیٹنگز کو تجربات سے سمجھا۔ کمپوزیشن کے رولز کے بارے میں انٹرنیٹ پر پڑھا اور اس پر تجربات سے کچھ کچھ اندازہ ہوا کہ فوٹوگرافی محض ٹیکنیکل فیلڈ نہیں ہے۔

بیٹی ہوئی تو ہزاروں کی تعداد میں اس کی تصاویر لیں۔ اس نے چلنا پھرنا شروع کیا تو ایکشن فوٹوگرافی بھی سیکھنی پڑی۔ دو تین سال کی عمر میں اسے شوق آیا تو بچوں کا پلاسٹک ڈیجیٹل کیمرہ اسے لے دیا۔

انہی دنوں میں نے نائکن کا ڈی ایس ایل آر لیا۔ کچھ مزید سیٹنگز کے بارے میں سیکھا۔ بہتر کیمرے سے فوٹوگرافی میں معمولی بہتری آئی لیکن کافی تصاویر کھینچنے کے بعد اب بری تصویریں کم کم ہی رہ گئی تھیں۔

بہترین کمپوزیشن کے لئے جس آرٹسٹک آنکھ کی ضرورت تھی اس کی مجھ میں کمی تھی لیکن بیٹی اس معاملے میں خوب تیز تھی۔ اب وہ بچوں کے کیمرے کی بجائے ایک اچھے پوائنٹ اینڈ شوٹ پر تھی۔ جہاں بھی جاتے ہم ٹیکنیک اور کمپوزیشن میں خود بھی سوچتے اور ایک دوسرے کی نقل بھی کرتے۔ بیگم کو خود فوٹوگرافی کا شوق نہ تھا لیکن اب اس نے بھی تجاویز دینی شروع کیں کہ کہاں سے بہتر سین کیپچر ہو سکتا ہے۔ یوں ہم سب نے اکٹھا سیکھا۔

پھر نائکن کا ایک نیا ڈی ایس آر لے لیا اور پرانا بیٹی کو دے دیا۔ لینز بھی بہتر کوالٹی کا خریدا۔ یہ نئی باڈی اتنی کمپلیکس تھی کہ ایک فوٹوگرافر توم ہوگن کی کیمرے کی سیٹنگز متعلق ای کتاب بھی خرید کر پڑھی۔

پچھلے سال ڈی ایس ایل آر اور اس کے لینز ٹریڈ آن کر کے مررلیس اور مزید بہتر لینز خریدے۔ نئے کیمرے کے مینو سسٹم کی سیٹنگ کرنے میں مجھے دو ہفتے لگے۔ پھر اس کا فوکس سسٹم کافی مختلف ہے اس لئے ایک دو بار صرف تجربات کئے اور سمجھنے کی کوشش کہ سسٹم کیسے کام کر رہا ہے۔

میری رائے میں ڈیجیٹل کیمرے ایک انقلاب ہیں اور ان کا مجھے فوٹوگرافر بنانے میں انتہائی اہم کردار ہے۔
 
پیرو، تنزانیہ، نیوزی لینڈ
تنزانیہ سفاری والی لڑی تو دیکھی تھی۔روزمرہ زندگی میں ذرا مشابہت بھی لگی۔ پیرو میں کیا خاص لگا؟
اور نیوزی لینڈ میں ایسا کیا ہے کہ آپ نے بھی ذکر کیا اور یاز صاحب نے بھی؟ مجھے تو بس ان کی پرائم منسٹر ہی اچھی لگتی رہی ہے!
 

زیک

مسافر
پیرو میں کیا خاص لگا؟
یہ پوچھیں کیا عام ہے وہاں۔ دوسرے ملکوں میں جو خال خال اور خاص ہوتا ہے وہ وہاں عام ہے۔ انکا سلطنت کے کھنڈرات جو اونچے پہاڑوں پر بہت بڑے پتھروں سے بنائے گئے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ اینڈیز کے پہاڑ جن میں سبزہ، بادل، برف اور سنگلاخ پہاڑ سب شامل ہیں اور ان میں انکا و دیگر کے بنائے رستے، ٹریل، سیڑھیاں۔ انکا ٹریل پر نہ صرف قدرتی حسن بلکہ جابجا تاریخی کھنڈرات۔ خوبصورت جھیلیں۔ کینین جو گرینڈ کینین کو مات دے۔ ہائیکنگ کے اتنے مواقع کہ آپ مہینوں چلتے رہیں۔ ایمزون کے جنگلات۔ وائلڈ لائف۔ اور کھانا ایسا لذیذ اور گلوبلائزیشن کا مظہر کہ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔

پیرو کی لڑی اگرچہ کچھ تصاویر ہیں اور کچھ غائب
 
یرو کی لڑی اگرچہ کچھ تصاویر ہیں اور کچھ غائب
اس لڑی میں تو تصاویر شاید ہیں ہی نہیں اب۔ میں اپنی انفارمیشن کے لیے پوچھ رہی ہوں کہ فلکر سے پچھلی تصاویر ڈیلیٹ کر کے نئی کے لیے جگہ بناتے ہیں؟ یا کوئی اور بھی بہتر پلیٹ فارم ہے؟ کیونکہ میں کچھ لڑیوں کے درمیان میں ہوں اور میری فلکر لمٹ ختم ہوگئی ہے۔
 

زیک

مسافر
اس لڑی میں تو تصاویر شاید ہیں ہی نہیں اب۔ میں اپنی انفارمیشن کے لیے پوچھ رہی ہوں کہ فلکر سے پچھلی تصاویر ڈیلیٹ کر کے نئی کے لیے جگہ بناتے ہیں؟ یا کوئی اور بھی بہتر پلیٹ فارم ہے؟ کیونکہ میں کچھ لڑیوں کے درمیان میں ہوں اور میری فلکر لمٹ ختم ہوگئی ہے۔
دو تین سال پہلے تک کوئی 20 فیصد تصاویر نظر آ رہی تھیں اب سب غائب ہیں 🥹 یہ شاید فیسبک سے پوسٹ کی تھیں۔ اگر تمام تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد وقت ملا تو فلکر پر اپلوڈ کر کے لنک شیئر کر دوں گا۔

جب میں فلکر کی فری لمٹ پر کچھ سال پہلے پہنچا تو تصاویر ڈیلیٹ کرنے کا دل نہ کیا اور میں نے فلکر پرو کی سبسکرپشن لے لی۔ آج تک جو بھی امیج سائٹ استعمال کئے ہیں ان میں فلکر ہی سب سے بہتر لگا کہ دوسروں کے امیج اکثر بعد میں غائب ہو جاتے ہیں۔ اسی لئے میں نے سبسکرپشن لینا پسند کیا
 
اور شاید لارڈ آف دی رنگز وغیرہ بھی۔
ہوبٹ کا سیکوئیل ہے شاید؟ چند سال قبل سارے ہوبٹ کے پارٹس دیکھے، پھر لارڈ آف دا رنگز کے ایک دو پارٹ دیکھے پھر وہی لمبے سیزنز سے ایگزاسٹ ہو کے چھوڑ دینے والی طبیعت۔۔۔ لیکن آپ کی واپسی کے بعد جتنی دفعہ اس کی تشہیر سن لی ہے، ایک ویک اینڈ اس کے نام کرنا ہی پڑے گا پہلے دیکھنے کے لیے اور پھر کمپنی کو میڈیم پر خراج تحسین وغیرہ پیش کرنے کے لیے۔۔۔:D
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پھر لارڈ آف دا رنگز کے ایک دو پارٹ دیکھے پھر وہی لمبے سیزنز سے ایگزاسٹ ہو کے چھوڑ دینے والی طبیعت۔۔۔ لیکن آپ کی واپسی کے بعد جتنی دفعہ اس کی تشہیر دیکھ لی ہے، ایک ویک اینڈ اس کے نام کرنا ہی پڑے گا پہلے دیکھنے کے لیے اور پھر کمپنی کو میڈیم پر خراج تحسین وغیرہ پیش کرنے کے لیے۔۔۔:D
اگر دا لارڈ آف دا رنگز دیکھیں تو extended edition دیکھیں
 
لیں جی۔
میرے چاروں بھائیوں کا قصور ہے پھر!
انہوں نے مجھے کہا تھا ہوبٹ دیکھو گی تو سمجھ آئے گی اور میں جب تک اصل مدعے پہ پہنچی تھک چکی تھی۔ میں وہ انسان ہوں جو تھکنے کی وجہ سے بریکنگ بیڈ نہیں دوسرے سیزن سے آگے دیکھ سکتا۔ حالانکہ ایک زمانہ اس کا شیدائی ہے۔
 

زیک

مسافر

یاز

محفلین
ہوبٹ کا سیکوئیل ہے شاید؟ چند سال قبل سارے ہوبٹ کے پارٹس دیکھے، پھر لارڈ آف دا رنگز کے ایک دو پارٹ دیکھے پھر وہی لمبے سیزنز سے ایگزاسٹ ہو کے چھوڑ دینے والی طبیعت۔۔۔ لیکن آپ کی واپسی کے بعد جتنی دفعہ اس کی تشہیر سن لی ہے، ایک ویک اینڈ اس کے نام کرنا ہی پڑے گا پہلے دیکھنے کے لیے اور پھر کمپنی کو میڈیم پر خراج تحسین وغیرہ پیش کرنے کے لیے۔۔۔:D
بجا فرمایا۔ لیکن ہوبٹ کو اس کا پریکوئیل کہنا زیادہ قرین قیاس ہوتا۔
 
Top