انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

سیما علی

لائبریرین
پہلے کہتے کہ تمھارے اتنے مراسلے میری وجہ سے ہوئے ہیں کہ میں تمھیں لکھنے دیتا ہوں یہ نہیں پتہ سارے کاموں کے ساتھ اردو محفل بھی ہمارے ساتھ ساتھ ہے ۔
 
یاز

محفلین
ایسے فیز تو آتے رہتے ہیں۔ عمر، دماغ یا موجودہ جسمانی حالات کے حساب سے بالکل بوڑھا نہیں ہوں لیکن جب آپ کینسر وارڈ میں داخل رہے ہوں جہاں تقریباً ہر کمرے کے باہر فال رسک کا لیبل لگا ہو اور پانچ منٹ چلنا بھی آپ کو دشوار لگے تو اس کا سوچ پر کچھ اثر تو ہمیشہ رہے گا۔
What!!!!
یہ کیا ہوا بھائی اور کب۔
اللہ خیر کرے۔
 
پہلے کہتے کہ تمھارے اتنے مراسلے میری وجہ سے ہوئے ہیں کہ میں تمھیں لکھنے دیتا ہوں یہ نہیں پتہ سارے کاموں کے ساتھ اردو محفل بھی ہمارے ساتھ ساتھ ہے ۔
آپ شکر کریں آپ کے ہاں صرف اردو محفل پر کہہ رہے ہیں۔ خواتین جو بھی کرتی ہیں چاہے کتنا بھی ہمت کا کام ہو اور گھر پہ کسی مرد نے بھی نہ کیا ہوااکثر سننے کو یہی ملتا ہے کہ اس لیے یہ کام ہو پایا کیونکہ ہم نے کرنے دیا۔ :) (اور وہی آپ کے والی بات کہ کسی کو پتہ نہیں کہ گھریلو امور کی ساری ذمہ داری کے ساتھ ساتھ یہ کیسے مینیج کیا!!)
 
✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅

ہر بات کا کریڈٹ خود ہی لینا ہے جب بینک جاتے تھے تو انکی وجہ سے کولیفیکشن بڑھائی تو انکی وجہ سے
جو دل جلا وہ کسکی وجہ سے یہ کبھی نہیں بتایا🥲🥲🥲🥲🥲
 
سیما علی

لائبریرین
آخری تدوین:
ہم نے کہا پڑھا تو ہم نے یا دونوں ماسٹرز آپ نے کئے 🤩
مجھے لگتا ہے اس سبجیکٹ پہ بات کرنے کے لیے بھی الگ لڑی بن سکتی ہے، انٹرویو کا دھاگہ سلامت رکھتے ہوئے۔۔۔لیکن بس کہنا یہی چاہوں گی کہ ہر انسان کی سٹرگلز خواہ مرد ہو یا عورت اس کے ساتھ ساتھ ہی ہیں۔ چاہے دنیا میں وہ بہت ہو چکا ہو مگر جب آپ کے ساتھ ہوتا ہے، آپ کو خود کو از سر نو ترتیب دینا پڑتا ہے۔ اور اس طرح کے معاملات میں میرا خیال ہے اب مردوں میں بھی شعور کی کمی نہیں ہے، بس یہ ہے کہ کہاں ایپلائے کرنا ہے اور کہاں بے شعورے ہی رہنا ہے کا انتخاب کرتے رہتے ہیں۔ عورتیں بھی کئی معاملات میں ایسا بول جاتی ہیں جو زیب نہیں دیتا ۔
 
✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅✅
 
یاز

محفلین
زیک صاحب سے کچھ مزید سوالات:
1) ابھی تک جتنی جگہوں کی سیر کی، ان میں ٹاپ 3 کن کو قرار دیں گے؟
2) کیا ایک جگہ دوبارہ جانے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں یا ری وزٹ پسند ہے؟ نیز کوئی ایک جگہ ری وزٹ کرنی ہوئی تو کس کو ترجیح دیں گے؟
3) مزید سیر کی وِش لسٹ میں ٹاپ اینٹریز کون کون سی ہیں؟
4) آپ سفر سے پہلے کافی پلان کرنے کے قائل ہیں۔ اس ضمن میں دورانِ سفر کتنے فلیکس ایبل رہتے ہیں یا زیادہ کوشش اصل پلان کو ضرور پورا کرنے کی ہی ہوتی ہے۔
5) ابھی تک کی سیروں اور سفر کے دوران کا سب سے دلچسپ اور یادگار واقعہ؟
 
یاز

محفلین
ایسے آدمی کا کیا کریں جو اردو محفل ہی کو نہ مانے
ان کو منکرِ محفل کا خطاب عنایت کیا جاوے۔ نیز گھر میں پکائے گئے ہر کھانے کے نام کے ساتھ محفل لگایا جائے، جیسے
بریانیٔ محفل
قورمۂ محفل
محفلی کباب
رائتۂ محفل
محفلی قیمہ (جگر کا نہیں)
چپاتیِ محفل وغیرہ
امید ہے کہ صاحب یا تو محفل پہ "ایمان" لے آئیں گے، یا فاقوں کی نوبت وغیرہ
 
زیک

مسافر
آپ آج کل کیا سیکھ رہے ہیں؟
ویسے physical activity تو کافی سالوں سے کر رہا ہوں لیکن سٹرینتھ ٹریننگ کبھی باقاعدہ نہیں کی۔ آج کل ویٹ لفٹنگ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ڈمبیل سیٹ اور بنچ وغیرہ لیا ہے اور کچھ مسل بنانے کی کوشش جاری ہے۔
 
زیک

مسافر
آپ شکر کریں آپ کے ہاں صرف اردو محفل پر کہہ رہے ہیں۔ خواتین جو بھی کرتی ہیں چاہے کتنا بھی ہمت کا کام ہو اور گھر پہ کسی مرد نے بھی نہ کیا ہوااکثر سننے کو یہی ملتا ہے کہ اس لیے یہ کام ہو پایا کیونکہ ہم نے کرنے دیا۔ :) (اور وہی آپ کے والی بات کہ کسی کو پتہ نہیں کہ گھریلو امور کی ساری ذمہ داری کے ساتھ ساتھ یہ کیسے مینیج کیا!!)
ایسے مردوں کو مردوں میں شامل کر دیں
 
ایسے مردوں کو مردوں میں شامل کر دیں
اعراب اپنے اپنے! :D
(لیکن ویسے یہ فقط مردوں کی کہانی نہیں، ان-لاز میں خواتین بھی یہی کہہ رہی ہوتی ہیں اور پورا سوشل سسٹم ان کی ہاں میں ہاں ملانے والا ہوتا ہے۔ میں تو جناب زندگی میں جو کچھ بھی لکھ پڑھ ٹریول آزادی اظہار وغیرہ کر پارہی ہوں وہ اسی لیے کہ کرنے دیا جا رہا ہے! کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ کاش یہ لوگ خود کو بھی کر لینے دیتے :LOL:)
 
آخری تدوین:
Top