انٹرویو محترم نوید احمد صاحب کا انٹرویو

نوید احمَد

محفلین
1) بہت خوش ہوں تو کس سے شئیر کرتے ہیں اور کیسے سیلیبریٹ کرتے ہیں؟
سب سے پہلے ماں جی سے، پھر والدِ محترم سے اور پھر سب گھر والوں سے۔
3) کچھ عرصے سے جگہ جگہ دماغ کی بندش کی بات کرتے ہیں اور پھر ایسا پرفکر مراسلہ لکھ کر سب کو حیران کر دیتے ہیں، سپلٹ پرسنالٹی تو نہیں؟ (مسکرائیے!)
ایسا کچھ خاص ابھی تک میں نے نہیں لکھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ چار سال میں کچھ معاملات ایسے ہوئے ہیں جن کا میری زندگی پہ بہت گہرا اثر پڑا ہے، اور دماغ کافی حد تک بے حس ہی رہتا ہے۔
4) سائیکولوجی، کمپیوٹر اور مکینیکل انجینئیرنگ میں کیا قدر مشترک ہے؟
انسانوں اور چیزوں کے کام کرنے کا طریقہ۔
5) کس شہر میں مقیم ہیں اور پاکستان میں کون کون سے علاقے بہت اچھے لگتے ہیں؟
اسلام آباد میں مقیم ہوں، یہی سب سے بہتر لگتا ہے۔
6) قنوطیت طاری ہو تو کیا کرتے ہیں؟
بک ریڈنگ کرتا ہوں، واک کرتا ہوں اور اگر مسئلہ حل ہوتا دکھائی نہ دے تو سونے کی کوشش کرتا ہوں۔
7) بے ربط حیات کو یقین کے سفر میں بدلنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
حرکت۔
8 ) انٹروورٹ ہیں یا ایکسٹروورٹ؟
انٹروورٹ۔
9) پسندیدہ مشروبات بھی بتائیں۔
کافی۔
10) محفل کے علاوہ اور فورمز پر رہے؟ محفل کے بند ہونے پر کیا تاثرات ہیں اور اس کا آپ کی زندگی میں کیا کردار رہا؟
ایک دو انجینئرنگ فورمز پہ رہا لیکن زیادہ ایکٹیو نہیں۔ محفل کے بند ہونے کا افسوس ہے لیکن اس قدر نہیں کہ اس سے روز مرہ زندگی میں کچھ متاثر ہو۔ محفل سے پہلے میں فیسبک پہ ایک گروپ کا ایکٹیو ممبر رہا، اردو لکھنا وہیں سے سیکھا۔ کسی زمانے میں وہاں بھی بہت ایکٹیویٹیز اور ابحاث ہوا کرتی تھیں لیکن آج کل وہاں بھی بیزاری کا عالم ہے۔
 
مزید سوالات:
1) سائیکولوجی کا علم خود پر ایپلائی کرنے کی کبھی کوشش کی؟ افاقہ ہوا؟
2) خوشی اور غم میں کس شے کا بنیادی فرق ہے؟
3) آرٹ کے شوقین ہیں یا سائنس کے دلدادہ؟
4) سیاست میں کتنی دلچسپی ہے اور کیا رجحان ہے؟
5) اردو ادب میں کچھ لکھا؟ یا انگریزی ادب کی طرف جھکاو ہے؟
6) انجینئیرنگ کہاں سے کی اور آج کل کیا انجینئیر کر رہے ہیں؟
7) کیا ہر زوال کے بعد عروج اور ہر تاریکی کے بعد اجالا ہے؟ (سائیکولوجیکلی)
8) آپ نے کہا آپ زیادہ مذہبی تھے۔ اب میرے تعارف والی لڑی میں آپ کے تبصرہ جات سے لگا کہ خدا وہ نہیں جو مذہبی کتابیں ہمیں بتاتی ہیں۔ پھر خدا کون ہے؟ کیا سمجھے ہیں؟
9) گھر پر سکون سے بیٹھنا اچھا لگتا ہے یا کسی بھی وقت ایڈوینچر کے لیے نکل کھڑے ہونا؟
10) پسندیدہ قومی یاعلاقائی تہوار کون سا ہے؟
 

نوید احمَد

محفلین
1) سائیکولوجی کا علم خود پر ایپلائی کرنے کی کبھی کوشش کی؟ افاقہ ہوا؟
مجھ میں بلٹ ان سمجھنے کا شوق ہے لیکن تھوڑا بہت کچھ چیزوں کو اپلائی کیا ہے اپنی زندگی میں۔
2) خوشی اور غم میں کس شے کا بنیادی فرق ہے؟
خوشی اور غم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں یعنی بقا۔
3) آرٹ کے شوقین ہیں یا سائنس کے دلدادہ؟
سائنس کی طرف زیادہ میلان ہے۔
4) سیاست میں کتنی دلچسپی ہے اور کیا رجحان ہے؟
تھی، اب نہ ہونے کے برابر ہے۔
5) اردو ادب میں کچھ لکھا؟ یا انگریزی ادب کی طرف جھکاو ہے؟
لکھا کچھ بھی نہیں، پڑھنے میں جھکاؤ کسی خاص طرف نہیں بس لکھا ہوا معیاری ہونا چاہئے۔ لڑکپن میں پڑھا ہی صرف اردو ادب ہے، اور گزشتہ دس سے بارہ سال صرف انگریزی ادب۔ مفتی صاحب کی تلاش وہ پہلی کتاب ہے جس نے مجھے سوچنے اور مزید کھوجنے پر اکسایا۔
6) انجینئیرنگ کہاں سے کی اور آج کل کیا انجینئیر کر رہے ہیں؟
نسٹ سے، آج کل روٹین سے علاوہ کچھ خاص نہیں چل رہا۔
7) کیا ہر زوال کے بعد عروج اور ہر تاریکی کے بعد اجالا ہے؟ (سائیکولوجیکلی)
لازم نہیں ہے، کچھ لوگ زوال کو تحریک سمجھ کر اوپر اٹھتے ہیں اور کچھ لوگ قسمت سمجھ کر تاریکی میں بہہ جاتے ہیں۔
8) آپ نے کہا آپ زیادہ مذہبی تھے۔ اب میرے تعارف والی لڑی میں آپ کے تبصرہ جات سے لگا کہ خدا وہ نہیں جو مذہبی کتابیں ہمیں بتاتی ہیں۔ پھر خدا کون ہے؟ کیا سمجھے ہیں؟
ہر شخص کے ذہن میں خدا کا تصور اپنا ہے، لیکن جو قدر مشترک ہے وہ اس ہستی کی ہے جو آپ کی ساری انگزائیٹیز کو جذب کر لے۔
9) گھر پر سکون سے بیٹھنا اچھا لگتا ہے یا کسی بھی وقت ایڈوینچر کے لیے نکل کھڑے ہونا؟
زیادہ تر وقت گھر گزرتا ہے لیکن کبھی کبھار ہائیکنگ وغیرہ کے لیے بھی نکل جاتے ہیں۔
10) پسندیدہ قومی یاعلاقائی تہوار کون سا ہے؟
تہواروں میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے، ہاں مگر اپنے بچوں کی ہر خوشی سیلیبریٹ کرتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
کچھ مزید سوالات
1) کوئی ایسی شخصیت یا شخصیات جن کی بابت آپ خود پہ فخر کر سکتے ہیں کہ آپ نے ان کو زندہ (بالمشافہ ضروری نہیں) دیکھا ہے یا یوں کہہ لیں کہ u feel proud to live in their era؟
2) کچھ ایسے لمحات و واقعات جن کے بارے میں خواہش ہو کہ کاش وقت واپس جائے اور آپ ان کو دوبارہ ہوتا دیکھیں؟
3) ذاتی عزیز و اقارب یا احباب کے علاوہ کوئی ایسی شخصیات جن کی وفات پہ آپ کو سب سے زیادہ دکھ یا افسوس ہوا ہو۔
 

یاز

محفلین
1) پاکستان میں اب تک جہاں جہاں بھی گئے ان میں سب سے خوبصورت جگہ کونسی لگی؟
2) کن کن جگہوں پہ جانے کی عزم و ارادہ و خواہش رکھتے ہیں؟
3) کوئی ایسی جگہ جو تصاویر یا ویڈیوز میں دل کڈھ کے لے گئی ہو اور سوچا کہ یہاں ضرور جانا چاہیئے
 

یاز

محفلین
روٹی یا نان
برگر یا پیزا
پلاؤ یا بریانی
چائے یا کافی (یا دُد پتی )
نیلا یا سبز
دریا یا سمندر
پیدل یا سواری
کتاب یا فلم یا سیزن
سینما یا تھیٹر
نظم یا غزل
 

نوید احمَد

محفلین
روٹی یا نان
برگر یا پیزا
پلاؤ یا بریانی
چائے یا کافی (یا دُد پتی )
نیلا یا سبز
دریا یا سمندر
پیدل یا سواری
کتاب یا فلم یا سیزن
سینما یا تھیٹر
نظم یا غزل
روٹی
پیزا
بریانی
کافی
نیلا
سمندر
پیدل
کتاب،پھر سیزن
غزل
 

نوید احمَد

محفلین
1) پاکستان میں اب تک جہاں جہاں بھی گئے ان میں سب سے خوبصورت جگہ کونسی لگی؟
2) کن کن جگہوں پہ جانے کی عزم و ارادہ و خواہش رکھتے ہیں؟
3) کوئی ایسی جگہ جو تصاویر یا ویڈیوز میں دل کڈھ کے لے گئی ہو اور سوچا کہ یہاں ضرور جانا چاہیئے
ہر جگہ خوبصورت ہے اگر ساتھ میسر ہو من چاہے انسان کا۔ اس لیے ان تمام سوالات کا جواب فی الوقت نہ میں ہے۔
 
پروفیشن میں ٹیچنگ کی طرف زیادہ رجحان رہا جس کی خواہش ابھی تک برقرار ہے۔
کتنا عرصہ ٹیچنگ کر پائے اور کیا سبجیکٹس پڑھائے؟
مزید بھی کچھ نہ کچھ جاری ہے۔ سیکھنے کی جستجو ہر وقت لگی رہتی ہے۔
آج کل کیا سیکھ رہے ہیں؟
پی ایچ ڈی کی خواہش تھی، تھوڑی بہت کوشش کی جب عین قریب پہنچے تو ارادہ ترک کرنا پڑا۔
اب دوبارہ کب پی ایچ ڈی کے لیے ایپلائے کریں گے؟ اگر خواہش ہے تو طریقے جاب کےساتھ بھی نکل آتے ہیں!
بچپن میں ایک ہی ایم تھا بچپنے سے نکلنے کا، جو تاحال پورا نہیں ہو سکا۔
بچپنے سے نکلنا کیوں ضروری ہے؟ سائنس تو اپنے اندر کا بچہ (جس کے بہت سے سوالات ہوں)برقرار رکھنے سے زیادہ اچھی ہو پاتی ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟
وقت گزارو، ملک سنوارو
ہم تو وقت گزار رہے ہیں لیکن ملک نہیں سنورتا۔ کچھ قرض پاس تھا وہ ہمسائیوں کے آپریشنز میں لگ گیا۔ اب ہم کیا کریں کہ کچھ ملک سنورے!!!
لڑکپن میں ہاشم ندیم صاحب اور ممتاز مفتی صاحب کے دلدادہ تھے۔
ہاشم ندیم کے کوئی ڈرامے بھی دیکھے یا صرف کتابیں پڑھیں؟ ان کی کتابوں میں کچھ باتیں کامن ہوتی تھیں، جیسے ٹین کی چھت۔۔۔اور کیا کامن تھا؟
آپ سائیکولوجی سٹوڈنٹ بھی ہیں اس لیے پوچھ رہی ہوں کہ کیا ممتاز مفتی نے بہت حد تک سب کانشئیس کو لکھنے کی کوشش کی ہے؟ اور کیا یہ کوشش ان کے ہم عصروں کی نسبت بڑے پیمانے پر تھی؟
راحیل بھائی
احمد بھائی
محسن نقوی
غالب
ان سب کا ایک ایک اچھا سا شعر ہو جائے؟
میں سوچ و بچار کرنے والا انسان ہوں، اسی وجہ سے خود کو بدلنے میں زیادہ وقت نہیں لیتا، کوشش ہوتی ہے جن خیالات پہ میرا یقین ہو، عمل بھی ویسا ہی ہو، اس میں معاشرتی طور پر کافی مسائل آتے ہیں۔
جب آپ کی سوچ منفرد ہوتی ہے اور آپ اسے عمل میں لانے کی کوشش کرتے ہیں تو معاشرے سے ریزسٹنس آتی ہے۔ اپنے بعد آنے والوں کو کیا بتائیں گے کہ اپنے راستے پر چلتے ہوئے معاشرتی مسائل کو کیسے ہینڈل کریں؟
کافی عرصہ طبیعت رنج میں مبتلا رہتی ہے۔
حساس ہیں؟ اگر رنج جلدی دیر پا ہوتا ہے تو کیا خوشی بھی ایسی دیر پا ہوتی ہے؟
انسانوں اور چیزوں کے کام کرنے کا طریقہ۔
مختلف علوم کا آپس میں ربط کس حد تک جوڑ پاتے ہیں؟ انسانوں اور چیزوں کے کام کرنے کے طریقے میں کچھ جو آپ کو اپنی فیلڈ سے سمجھ آئی ہو تو ہمیں بھی بتائیں۔ یعنی کوئی ایک منفرد بات جو شاید ایک مکینیکل انجینئیر ہی بتا پائے؟
اگر مسئلہ حل ہوتا دکھائی نہ دے تو سونے کی کوشش کرتا ہوں۔
نیند سے دوستی ہے یا دشمنی؟ جلدی آ جاتی ہے یا آ کے نہیں دیتی؟
مجھ میں بلٹ ان سمجھنے کا شوق ہے لیکن تھوڑا بہت کچھ چیزوں کو اپلائی کیا ہے اپنی زندگی میں۔
اگر ہم نے بھی اپلائی کرنا ہو تو بتائیں کوئی ایک بات جس سے اینگزائٹی بڑھنے سے پہلے کنٹرول ہو سکے۔
خوشی اور غم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں یعنی بقا۔
واہ! یہ ہے وہ بات جس کے آگے پیچھے باقی سب سوال گھڑے۔ اس بات پہ ضرور روشنی ڈالیے گا اپنے پڑھنے والوں کے لیے۔ اور آپ نے پہلے بھی کافی مراسلہ جات میں بقا کا سائیکولوجی اور مذہب سے تعلق جوڑا، یہ بقا آخر ہے کیا بلا؟ کیا آپ سروائیول کی جنگ کی بات کر رہے ہیں؟
لازم نہیں ہے، کچھ لوگ زوال کو تحریک سمجھ کر اوپر اٹھتے ہیں اور کچھ لوگ قسمت سمجھ کر تاریکی میں بہہ جاتے ہیں۔
کیا دونوں طرح کے لوگوں کی معاشرے کو ضرورت ہے؟
کبھی کبھار ہائیکنگ وغیرہ کے لیے بھی نکل جاتے ہیں۔
کوئی اچھے سے ہائیکنگ سپاٹس بتائیں اسلام آباد کے گرد و نواح میں۔
تہواروں میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے، ہاں مگر اپنے بچوں کی ہر خوشی سیلیبریٹ کرتا ہوں۔
بہت خوشی ہوئی۔ اللہ تعالی بچوں کو خوشیوں سے مالا مال کریں اور آپ کو ہمیشہ ان کی خوشی میں خوش رکھیں۔ آمین

(لکھتے لکھتے زیادہ سوال ہوگئے شاید۔ سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے! دوسرے نمبر پر، ایک ہی دفعہ پریشر میں سارے جواب بے شک نہ دیں۔ تسلی سے ون بائے ون، جتنے دن مرضی لے لیں۔ تاکہ پڑھنے والوں کو بھی آپ سے سیکھنے کا موقع ملے)
 
Top