تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

آپ نے ان کی بھلی چنگی ثقیل اردو پہ بنیان المرصوص کر دیا ہے۔
ان کے جملوں اور حملوں پر گریہ و زاری کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔ کہ بنات و اخوات کو ہم خصوصی طور پر اس مقام مرصع پر فائز دیکھتے ہیں جسے خطا ہائے غیر اختیاری پر اعفاء اضطراری حاصل ہے۔
 
ہاں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی ہمیں بھی تو سکھائے نا ایسی ثقیل اردو، تو ہم بھی فر فر بولنے لگیں گے جواب میں۔ اب تو جس لائق ہیں اسی حساب سے جواب دیں گے۔
اس کے لیئے دشمنان مگس کے ساتھ اتحاد کرنا ہوگا۔
 
یاز

محفلین
ان کے جملوں اور حملوں پر گریہ و زاری کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔ کہ بنات و اخوات کو ہم خصوصی طور پر اس مقام مرصع پر فائز دیکھتے ہیں جسے خطا ہائے غیر اختیاری پر اعفاء اضطراری حاصل ہے۔
آنسۂ جمیلہ و جلیلہ بنامِ گل بکاؤلی و گُلِ یاسمیں کی جسدِ اردو پہ تیغ و سناں زنی پر ہم ہرگز بھی مبتلائے فکر نہیں ہیں کہ ایں ہمہ افعال ان کی فطرتِ ثانیہ کا جزوِ لازم ہیں بعینٖہ مانندِ سہہ پات ہائے ڈھاک۔ نیز مسماۃ ِ ہٰذا کے زورِ شمشیر کا نشانۂ ستم فقط گیسوئے اردو ہی نہیں، بلکہ زیرِ گیسوئے عاجز و احقر کا کاسۂ سر بھی ہے۔
 
Top