آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

سارہ خان

محفلین
بالکل۔۔اور ہر کسی کو ہی کام آرہا ہوتا ہے کیوں کہ میں جب بھی باہر نکلتی ہوں پرس اٹھانا نہیں بھولتی۔۔کتنی دفعہ بہت مشکل میں یہ کام آیا ہے۔۔ایک دفعہ ہمیں کہیں جانا تھا راستے میں فروٹ لینے کے لیے رکے میں اور امی کار میں ہی بیٹھے رہے چھوٹا بھائی اور بڑا بھائی لینے گئے تو 10 منٹ بعد ہی چھوٹا بھائی بھاگتا ہوا آیا کہ جلدی سے پیسے دو بھائی کا پرس گھر میں ہی رہ گیا ہے۔۔;)
ہم شاپنگ پر اکھٹے ہی جاتے ہیں تو جب بھی کوئی اپنا پرس بھول جائے یا اسے زیادہ پیسوں کی ضرورت پڑ جائے تو یہی کہتے ہیں کہ سارا کا پرس ساتھ ہے نا۔۔:rolleyes:
چیزوں کی زیادتی کے باعث کچھ دن پہلے امی کا آئی کارڈ کہیں گرا دیا۔۔۔کہ بار بار کھولنا پڑتا ہے اور الزام بھی ان سب کو دیا کہ کیا کچھ سب نے رکھا ہوا ہے کچھ حساب ہی نہیں ایسا تو ہونا ہی تھا;)

تم تو بہت کئیرنگ ہو سارا ۔۔ میں تو کسی کی چیز اپنے پرس میں نہیں رکھتی کہ پھر سب کا ہی ہاتھ پڑتا رہتا ہے اس میں ۔اور میرے پرس سے کوئی چیز ادھر ادھر ہو تو میرا پارہ ہائی ۔۔:rolleyes:۔ امی ابو یا بھائی کچھ سنبھال کر رکھنے کو دیں تو اس کے لئے الگ سے بیگ رکھا ہوا ہے ۔۔ اس میں ہی رکھتی ہوں جس کو چاہییے ہوتی ہیں نکال بھی لیتے ہیں آرام سے ۔۔
:cat:
 
سارہ خان

محفلین
سارا۔۔۔تمھارے بیگ سے یاد آیا۔۔کہ آپ لوگوں کی طرف بڑے بیگز کا فیشن ہے کیا؟ ہماری طرف ٹین ایجرز لڑکیاں اتنے بڑے بڑے بیگ لے کر گھومتی ہیں، ایسے لگتا ہے کہ جیسے سفر پر جا رہی ہیں۔ اور فیشن بھی چل جاتا ہے تو سب نے ہی اتنے بڑے بڑے بیگ لیے ہوتے ہیں۔ :rolleyes:

میرے پرس یا بیگ میں چھتری اور ایک کتاب (جو پڑھنی شروع کی ہوتی ہے) ضرور ہوتی ہے۔ایک ڈائری۔ ہینڈ کریمز، لپ گلوس، سن گلاسز، بال پوائنٹ پین، چابیاں، موبائلز، یو ایس بی فلیش ڈرائیو، والٹ، پانی کی بوتل، کھانے کو کچھ بھی،چیونگم، کاپوچیونو، فرسٹ ایڈ بینڈیج،پیراسٹامول کی گولیاں، ایک ہلکی سی جیکٹ اور پتہ نہیں کیا رکھا ہوتا ہے۔ اور تم تو دو تین دن میں الٹ کر صاف کرتی ہو، میں جب تک بیگ بدلوں نا۔۔تب تک الٹتی ہی نہیں۔:p
ماوراء ڈیلی یوز کے بیگ میں اتنی ساری چیزیں ۔۔:confused:۔۔۔ یہ سب تو میرے بیگ میں تب ہوتا ہے جب سفر پر جا رہی ہوں ۔۔ :)
 
زھرا علوی

محفلین
میرے پرس میں میرا والٹ موبائل آئی ڈی کارڈ لائبریری لارڈ ،آئینہ،ٹشو پیپرز ،چیپ اسٹک اور ایک ڈیوڈرنٹ ضرور ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اور اسی لیے میرے پرسز کا سائز ہمیشہ ہی بڑا ہوتا سو وہ پرس کم تھیلا زیادہ ہوتا ہے۔۔۔:grin:
 
کبھی سنا تھا کہ خواتین کا پرس کھول کر نہیں دیکھنا چاہئے۔
پر یہاں تو سبھی آمادہ ہیں اپنے پورے پرس کی تلاشی دینے پر۔ اور اب تک کوئی قابل اعتراز شئے بھی نظر نہیں آئی۔

رہی بات مردوں کے پرس کی تو غیر شادی شدہ لوگ تو اتنے بے ضرر ہوتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور شادی شدہ حضرات کے پرس میں تو ویسے بھی وہی کچھ ہوتا ہے جو مالکن چاہیں۔ مجال کیا ہے جو بندہ کسی خفیہ خانے میں کوئی سامان دلبستگی رکھ لے۔

ویسے کیا خیال ہے شمشاد بھائی لوگوں کے علاقوں کے جیب کتروں سے رابطہ نہ کیا جائے؟ میرے خیال سے خاصی معلومات اکٹھی ہو گئی ہے!
 
زھرا علوی

محفلین
۔

ے!

سامان دلبستگی کی وضاحت کی جائے:rolleyes:
 
damsel

معطل
کبھی سنا تھا کہ خواتین کا پرس کھول کر نہیں دیکھنا چاہئے۔
پر یہاں تو سبھی آمادہ ہیں اپنے پورے پرس کی تلاشی دینے پر۔ اور اب تک کوئی قابل اعتراز شئے بھی نظر نہیں آئی۔

رہی بات مردوں کے پرس کی تو غیر شادی شدہ لوگ تو اتنے بے ضرر ہوتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور شادی شدہ حضرات کے پرس میں تو ویسے بھی وہی کچھ ہوتا ہے جو مالکن چاہیں۔ مجال کیا ہے جو بندہ کسی خفیہ خانے میں کوئی سامان دلبستگی رکھ لے۔

ویسے کیا خیال ہے شمشاد بھائی لوگوں کے علاقوں کے جیب کتروں سے رابطہ نہ کیا جائے؟ میرے خیال سے خاصی معلومات اکٹھی ہو گئی ہے!

دیکھ لیا چھوٹے بھائی لوگ تو ایسے ہی بات کا بتنگڑ بنا لیتے ہیں
اور غیر شادی شدگان بے ضرر ہوتے؟؟؟ سب آپ کی طرح نہیں سوچتے چھوٹے بھائی؟
اور شادی شدہ حضرات تو مالکن کی نفسیات کو دیکھ کر ہی طریقہء واردات اپناتے ہیں:rolleyes: پچھلے صفحے اس بات کے گواہ ہیں
 
سارا

محفلین
سارا۔۔۔تمھارے بیگ سے یاد آیا۔۔کہ آپ لوگوں کی طرف بڑے بیگز کا فیشن ہے کیا؟ ہماری طرف ٹین ایجرز لڑکیاں اتنے بڑے بڑے بیگ لے کر گھومتی ہیں، ایسے لگتا ہے کہ جیسے سفر پر جا رہی ہیں۔ اور فیشن بھی چل جاتا ہے تو سب نے ہی اتنے بڑے بڑے بیگ لیے ہوتے ہیں۔ :rolleyes:

میرے پرس یا بیگ میں چھتری اور ایک کتاب (جو پڑھنی شروع کی ہوتی ہے) ضرور ہوتی ہے۔ایک ڈائری۔ ہینڈ کریمز، لپ گلوس، سن گلاسز، بال پوائنٹ پین، چابیاں، موبائلز، یو ایس بی فلیش ڈرائیو، والٹ، پانی کی بوتل، کھانے کو کچھ بھی،چیونگم، کاپوچیونو، فرسٹ ایڈ بینڈیج،پیراسٹامول کی گولیاں، ایک ہلکی سی جیکٹ اور پتہ نہیں کیا رکھا ہوتا ہے۔ اور تم تو دو تین دن میں الٹ کر صاف کرتی ہو، میں جب تک بیگ بدلوں نا۔۔تب تک الٹتی ہی نہیں۔:p
یہاں بڑے بیگ کا ہی فیشن چل رہا ہے لیکن جو مجھے پسند آ جائے وہی میرے لیے فیشن بن جاتا ہے یہ نہیں دیکھتی کہ چل کیا رہا ہے۔۔:rolleyes:
تم تو اپنے بیگ کو پرس نہ ہی کہو۔۔یہ پرس نہیں بیگ لگ رہا ہے چھتری تک تو اس میں آ جاتی ہے اور جیکٹ۔:rolleyes:۔۔۔میں 2 ' 3 دن میں نہیں الٹتی بلکہ 2 یا 3 ہفتے بعد صاف کرتی ہوں۔۔
 
سارا

محفلین
میرا خیال تھا کہ یہاں پر اس پرس کی بات ہو رہی ہے جو جیب میں رکھتے ہیں، لیکن یہاں پر تو اب پورے پورے بیگ اور اٹیچی کیس کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ ماوراء کا بیگ کسی اٹیچی سے کم تو نہیں لگ رہا۔

نہیں میرا تو ماوراء سے بہت کم سائز کا ہے چیزیں زیادہ تعداد میں رکھی ہیں لیکن ان سب کا سائز کافی کم ہے۔۔جتنا نارمل پرس ہوتا ہے اتنا ہی ہے۔۔۔
 
سارا

محفلین
تم تو بہت کئیرنگ ہو سارا ۔۔ میں تو کسی کی چیز اپنے پرس میں نہیں رکھتی کہ پھر سب کا ہی ہاتھ پڑتا رہتا ہے اس میں ۔اور میرے پرس سے کوئی چیز ادھر ادھر ہو تو میرا پارہ ہائی ۔۔:rolleyes:۔ امی ابو یا بھائی کچھ سنبھال کر رکھنے کو دیں تو اس کے لئے الگ سے بیگ رکھا ہوا ہے ۔۔ اس میں ہی رکھتی ہوں جس کو چاہییے ہوتی ہیں نکال بھی لیتے ہیں آرام سے ۔۔
:cat:

دراصل وہ سب میرے ساتھ ہی باہر جاتے ہیں نا۔۔ڈاکٹر کے پاس جانا ہو یا شاپنگ اس لیے سب کچھ میرے پرس میں ہی رکھا ہوتا ہے۔۔۔
 
damsel

معطل
یہاں بڑے بیگ کا ہی فیشن چل رہا ہے لیکن جو مجھے پسند آ جائے وہی میرے لیے فیشن بن جاتا ہے یہ نہیں دیکھتی کہ چل کیا رہا ہے۔۔:rolleyes:
تم تو اپنے بیگ کو پرس نہ ہی کہو۔۔یہ پرس نہیں بیگ لگ رہا ہے چھتری تک تو اس میں آ جاتی ہے اور جیکٹ۔:rolleyes:۔۔۔میں 2 ' 3 دن میں نہیں الٹتی بلکہ 2 یا 3 ہفتے بعد صاف کرتی ہوں۔۔

تو وہ اپنے بیگ کو کیا کہیں؟ صندوقچہ؟ اٹیچی؟تھیلاااااا؟؟؟؟؟ :confused:
 
ماوراء

محفلین
میرا خیال تھا کہ یہاں پر اس پرس کی بات ہو رہی ہے جو جیب میں رکھتے ہیں، لیکن یہاں پر تو اب پورے پورے بیگ اور اٹیچی کیس کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ ماوراء کا بیگ کسی اٹیچی سے کم تو نہیں لگ رہا۔

:grin:
توبہ کریں شمشاد بھائی۔ اتنی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں، غور سے پڑھیں۔ یہ تو ایک عام بیگ میں بھی آ جاتی ہیں۔

انعام کی بات نہ کریں، نہیں تو بیگ بڑا کرنے کے چکر میں آپ لوگ اس میں اوورکوٹ، رضائی تکیہ اور کمبل کیس بھی رکھنے لگ جاؤ گی۔
کمبل، رضائی تو لوگ سفر میں بھی ساتھ نہیں لے کر جاتے۔:grin:
ماوراء کے بیگ کے متعلق تو گنز بک میں آنا چاہیے۔
شمشاد بھائی، آپ یہاں کا چکر لگائیں، آپ کہیں گے کہ ماوراء کا بیگ تو کچھ نہیں۔۔۔گنز بک میں آنے کے لیے کئی مل جائیں گے۔
 
Top