محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

یاز

محفلین
خواتین و حضرات! ہم نے پچھلے سوال کے جواب میں ریکمنڈیشنز نہ دینے کا پتہ پھینک کر چیک کیا کہ کیا واقعی لوگ ہم سے ریکمنڈیشنز لینے کے لیے بے تاب ہیں؟ کیا واقعی ہمارے قارئین ان میں سے ایک بھی شے اندر اتاریں گے جو ہمیں پسند ہے؟ پچھلے کافی عرصے میں تو ایسا نہیں ہوا تھا کیونکہ ہمارے اردگرد محفلین تو تھے نہیں، اور جو سادہ کپڑوں میں لوگ تھے وہ ہماری پسند کا خاصا توا لگاتے تھے جیسے ہم نے دنیا میں chill نہ خود کرنی ہے نہ انہیں کرنے دینی ہے۔ بس پھر آپ سب کے اشتیاق سے ہماری آنکھیں بھر آئیں تے آ لو پھڑو فیر فلماں دی لسٹ تے جے نہ ویکھیاں تے پیسے واپس!

وغیرہ وغیرہ وغیرہ

پہلے ان میں سے کوئی بھی پانچ دیکھ کر اطلاع دیں!
ان میں سے چند ایک کے علاوہ سبھی دیکھ رکھی ہیں۔بلکہ انگلش تو ایک کے علاوہ سبھی۔ ویسے اواخرالذکر سے پہلے والی اینٹری دیکھ کر یک گونہ اطمینان وغیرہ
 
آخری تدوین:
ان میں سے چند ایک کے علاوہ سبھی دیکھ رکھی ہیں۔بلکہ انگلش تو ایک کے علاوہ سبھی۔ ویسے اواخرالذکر دیکھ کر یک گونہ اطمینان وغیرہ
اگر میزانیوں پہ ریسرچ بھی پارٹ ٹائم اسی لڑی میں کر لیں تو ان میں سے کون کون سی آپ کو بھی پسند ہیں؟ اور آخرالذکر کے بارے میں کیا رائے ہے؟
 
یاز

محفلین
ریکمنڈیشنز نہ دینے کا پتہ پھینک کر چیک کیا کہ کیا واقعی لوگ ہم سے ریکمنڈیشنز لینے کے لیے بے تاب ہیں؟ کیا واقعی ہمارے قارئین ان میں سے ایک بھی شے اندر اتاریں گے جو ہمیں پسند ہے؟
اس دفعہ ویل لیفٹ نہ ہونے دیں گے۔ کوشش کریں اس مد میں جواب لکھنے کی۔
 
ظفری

لائبریرین
ان میں سے چند ایک کے علاوہ سبھی دیکھ رکھی ہیں۔بلکہ انگلش تو ایک کے علاوہ سبھی۔ ویسے اواخرالذکر دیکھ کر یک گونہ اطمینان وغیرہ
دیکھ رکھی ہیں ۔۔۔۔ یا پڑھ رکھی ہیں ۔ :D
معذرت یاز بھائی پتا نہیں جب سے پاکستان آیا ہوں ۔ باتیں پکڑنے کا مرض ہوا چلا ہے ۔ امید ہے معاف فرما دیں گے ۔ :notworthy:
 
یاز

محفلین
دیکھ رکھی ہیں ۔۔۔۔ یا پڑھ رکھی ہیں ۔ :D
معذرت یاز بھائی پتا نہیں جب سے پاکستان آیا ہوں ۔ باتیں پکڑنے کا مرض ہوا چلا ہے ۔ امید ہے معاف فرما دیں گے ۔ :notworthy:
معذرت کی کیا بات بھائی۔ کیوں شرمندہ کرتے ہیں۔
نیز موویز ’پڑھنے‘ میں ہنوز مبتدی ہیں تو دیکھ کر کام چلا لیتے ہیں۔
 
یہ دھاگہ انٹرٹینمنٹ کی طرف جا رہا ہے اور اسے بنانے والے اینکر پرسنز اسے لاوارث کر کے بالترتیب فیصل آباد اور کراچی اپنی علمی وراثت منتقل فرما رہے ہیں۔ کر لو بھائیو جو کرنا ہے، پڑھ لو جیہڑئیاں فلماں پڑھنیاں نیں تے جیہڑیاں پاکستانوں کڈھنیاں نیں! :D
 
ظفری

لائبریرین
معذرت کی کیا بات بھائی۔ کیوں شرمندہ کرتے ہیں۔
نیز موویز ’پڑھنے‘ میں ہنوز مبتدی ہیں تو دیکھ کر کام چلا لیتے ہیں۔
لگتا ہے میرے ساتھ اب وہی مسئلہ دوچار ہے جو نیوٹن کے ساتھ تھا کہ وہ اپنی اسٹیڈی روم میں بیٹھا ہوا تھا ۔ اس نے بیوی کو آواز دی، وہ آئی تو اس کو کہا کہ یہ کھڑکی بند کردو ۔ اس میں سے ٹھنڈی ہوا آرہی ہے ۔ بیوی نے کھڑکی بند کردی اور کہا کہ یہ کام تو تم بھی اٹھ کر کرسکتے تھے ۔ نیوٹن نے کہا ۔ یہ بات تو میرے ذہن میں آئی ہی نہیں ۔ :ROFLMAO:
 
زیک

مسافر
یہ دھاگہ انٹرٹینمنٹ کی طرف جا رہا ہے اور اسے بنانے والے اینکر پرسنز اسے لاوارث کر کے بالترتیب فیصل آباد اور کراچی اپنی علمی وراثت منتقل فرما رہے ہیں۔ کر لو بھائیو جو کرنا ہے، پڑھ لو جیہڑئیاں فلماں پڑھنیاں نیں تے جیہڑیاں پاکستانوں کڈھنیاں نیں! :D
اس انتہائی سیریس سوال کا جواب دے دیں
 
ظفری

لائبریرین
شاعر کہنا چاہ رہا ہے کہ پاکستان میں آپ کا قیام عمل میں آیا اور پھر واپس نہ گیا۔ این آر پی ( NRI کی پاکستانی فارم) جب آتے ہیں کوئی تو فلم وغیرہ چلتی ہے، ہم نے فلموں میں دیکھا ہے!
فلم کا تو پتا نہیں ہاں ڈرامے بہت نظر آرہے ہیں ۔ اس این آر پی کو ۔ :D
 
ظفری

لائبریرین
یہ سوال انتہائی سنجیدگی کا متقاضی ہے اور جب سے یہ داغا گیا ہے ہم تب سے اپنی رگ ظرافت پہ ٹھنڈی پٹیاں کر رہے ہیں، یہ ہے کہ پھڑکنے سے باز نہیں آ رہی! :LOL:
مجھے تو سنجیدگی سے زیاد ہ ذاتی نوعیت کا سوال لگ رہا ہے ۔ :notworthy:
 
یاز

محفلین
اگر میزانیوں پہ ریسرچ بھی پارٹ ٹائم اسی لڑی میں کر لیں تو ان میں سے کون کون سی آپ کو بھی پسند ہیں؟ اور آخرالذکر کے بارے میں کیا رائے ہے؟
اس بابت تو مفصل گفتگو درکار ہے، جو جلد ہی کرتے ہیں۔
اور سوری آخر الذکر غلطی سے لکھ دیا۔ اس سے سیکنڈ لاسٹ مراد تھی۔ یعنی
The Curious Case of Benjamin Button
 
یہی سلوک ٹی وی سیزنز کے ساتھ بھی کر دیں تو!!
سچ کہوں تو مجھ سے بہت لمبی سیریز پوری نہیں دیکھی جاتیں۔ کتنے ہی پاکستانی ڈرامے اور کتنی ہی انٹرنیشنل سیریز شروع کیں جو ختم نہیں کیں۔ شاید money heist اور dark ہی مکمل کر پائی۔ باقی بریکنگ بیڈ، دا کراؤن، یو، دا فلیش اور اس سے دو گنا اور سیریز تاحال بیچ میں ہی لٹکی ہیں۔ اس کی وجہ یہ نہیں لگتی کہ اٹینشن سپین کم ہے، بہت حد تک مجھے وہ آرٹ پسند ہے جس میں دریا کو کوزے میں بند کیا گیا ہو۔ جیسے نثر سے زیادہ شاعری، ٹی وی سیریز سے زیادہ موویز وغیرہ۔
 
مجھے تو سنجیدگی سے زیاد ہ ذاتی نوعیت کا سوال لگ رہا ہے ۔ :notworthy:
زیک نے ہمارا سائیکوانیلسز کیا ہوا ہے۔ ہم کھلی کتاب ہیں ( اور چاہتے ہیں کہ ہمارے بعد میں آنے والی نسل کے پاس ہماری بائیوگرافک فلم کے لیے ڈیٹا اکٹھا ہو جائے)! :D
 
Top