الوداعی تقریب ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو ,تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے؟

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم. آج بہت دنوں کے بعد محفل پر لاگ ان ہونے کا موقع ملا تو یہ افسوناک خبر دیکھ کر دل اداس ہو گیا، تاہم منتظمین سے شکوہ نہیں بنتا، بلکہ ان سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں اتنا عرصہ اپنے بل پر اس بزم کو کو سجائے رکھا.
اگر محفل کا کوئی واٹس ایپ گروپ ہے تو از راہ کرم مجھے ضرور شامل کر لیں. میرا نمبر ہے
محفل کے قوانین کے مطابق آپ اپنا رابطہ نمبر اس طرح پبلک فورم میں نہیں دے سکتے۔
 
محفل کے قوانین کے مطابق آپ اپنا رابطہ نمبر اس طرح پبلک فورم میں نہیں دے سکتے۔
بھائی محفل بند ہونے کو ہے، قوانین بھی ختم ہوجانے ہیں. آپ بطور منتظم چاہیں تو مراسلے سے میرا نمبر حذف کردیں، مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا :)
 
ظفری

لائبریرین
بھائی محفل بند ہونے کو ہے، قوانین بھی ختم ہوجانے ہیں. آپ بطور منتظم چاہیں تو مراسلے سے میرا نمبر حذف کردیں، مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا :)
اردو محفل کے اختیامی ایام کے قوانین کچھ اس طرح مرتب طے پائے ہیں کہ اب جو بھی اپنا ذاتی نمبر دے گا ۔ اسے پانچ ہزار کے نوٹ پر لکھ کر دینا پڑے گا ۔ :D
 
فہیم

لائبریرین
بھائی محفل بند ہونے کو ہے، قوانین بھی ختم ہوجانے ہیں. آپ بطور منتظم چاہیں تو مراسلے سے میرا نمبر حذف کردیں، مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا :)
بھائی ہم تو خود مزدور ہیں بس ذرا پرانے ہونے کی مناسبت سے یہ بتایا کہ کام ہونے کے بعد بیلچے کو سیدھا کھڑا کرنے کے بجائے لٹا کر رکھنا ہے:)
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن فیس بک پہ ایک وقت میں ایک مراسلہ نظر آتا ہے۔ اس پہ احباب اپنے کمنٹس دیتے ہیں تو دوسرا مراسلہ آ جاتا ہے اور پہلے مراسلے ڈھونڈنے سے ملتے ہیں۔ وہاں علیحدہ علیحدہ گوشے نہیں بنائے جا سکتے۔ بہت زیادہ نہ سہی، چند علیحدہ علیحدہ گوشے تو ہوں۔ شاعری، گپ شپ، نثر وغیرہ

فیس بک بہت ہی فضول پلیٹ فارم ہے۔ آپ کی فیڈ میں آپ کے چنے ہوئے صفحات سے بہت ہی کم پوسٹس نظر آتی ہیں ۔

فیس بک گروپ بنا لیں تو وہ شاید بہتر رہے گا۔ لیکن اس کے لئے فیس بک پر جانا پڑے گا اور وہاں بندہ پھنس کر رہ جاتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک اوپن سورس سافٹ وئیر ابھی نظر آیا ہے فلارم کے نام سے۔

لیکن اس کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اس کے لئے ڈومین اور ہوسٹنگ چاہیے ہوگی اور تکنیکی رضاکار بھی جو یہ فورم (یا اس جیسا کوئی اور) سیٹ اپ کر سکیں۔

یہ تو طے ہے کہ فورم کا متبادل فورم ہی ہو سکتا ہے، کسی اور میڈیم پر بس گزارا ہی ہو سکتا ہے۔

تاہم نبیل بھائی کی بات بھی درست ہے کہ دو ہفتے ایکٹیوٹی رہے گی اور پھر وہی سناٹا چھا جائے گا۔
 
کوئی انگلش کا فورم تلاش کیا جائے اور سب محفلین وہاں رجسٹرڈ ہوکر اردو میں الگ زمرے بنا کر بات چیت شروع کردیں۔
یعنی دوسرے کے پلاٹ کے کچھ حصے پر قبضہ کرکے اپنا گھر تعمیر کرلیا جائے:D
پھر جب اس فورم پر منگولوں کا حملہ ہوگا تو خیمے اٹھا کر کہیں اور ہجرت کرنے نکل پڑیں گے؟
 
ہم تو الٹا لینے کا سوچ رہے تھے کہ ایک دم سے کسی فورم کی ٹریفک میں اتنی جدید گاڑیاں شامل ہوجائیں گی اور اس کی رفتار کہاں سے کہاں پہنچ جائے گی۔
پھیکے پھٹ ابلے ہوئے چاولوں سے ایک دم بریانی بن جائے گی۔
تو ایسے میں تو فورم سے کچھ لینا چاہیے نہ کہ دینا ;)
چلیں پھر "مک مکا" کرتے ہیں کسی کے ساتھ!
 
جاسمن

لائبریرین
ایک اوپن سورس سافٹ وئیر ابھی نظر آیا ہے فلارم کے نام سے۔

لیکن اس کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اس کے لئے ڈومین اور ہوسٹنگ چاہیے ہوگی اور تکنیکی رضاکار بھی جو یہ فورم (یا اس جیسا کوئی اور) سیٹ اپ کر سکیں۔

یہ تو طے ہے کہ فورم کا متبادل فورم ہی ہو سکتا ہے، کسی اور میڈیم پر بس گزارا ہی ہو سکتا ہے۔

تاہم نبیل بھائی کی بات بھی درست ہے کہ دو ہفتے ایکٹیوٹی رہے گی اور پھر وہی سناٹا چھا جائے گا۔
کوئی چھوٹا سا پلیٹ فارم جہاں متحرک محفلین جمع ہو سکیں۔
 
زیک

مسافر
میرا مشورہ ہے کہ جن محفلین سے آپ رابطہ میں رہنا چاہتے ہیں ان کے سوشل میڈیا یا دیگر معلومات لے لیں۔ رہی بات کہیں اور اکٹھے ہونے کی تو منی محفل بن بھی گئی تو کتنی دیر چل پائے گی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
1۔ فیس بک پہ اردو محفل کی آئی ڈی بنائی جائے؟
2۔ وٹزایپ پہ گروہ تشکیل دیا جائے؟
3۔نئی ویب سائٹ بنائی جائے؟
4۔ اردو محفل کا بلاگ بنایا جائے؟
ایک تجویز یہ ہے کہ کہ فی الحال محفلین کے کانٹیکٹ نمبرز (یا سوشل میڈیا آئی ڈیز -ایمیل وغیرہ) کو ان کی اجازت کے ساتھ فی الفور اکٹھا کر لیا جائے (اور بالاتفاق ایک واٹسیپ گروپ بھی تشکیل دے دیا جائے)۔ مزید برآں اس معلومات کو ساتھ ساتھ فورم کی کسی ممکنہ متبادل منزل پر پہنچنے پر استعمال کر لیا جائے ۔
ویسے کئی محفلین کے فون اور واٹسایپ تو میرے پاس ہیں لیکن کافی ارکان کے نہیں بھی ہیں ۔ سو جو ارکان اس میں شریک ہونا چاہیں وہ یہ معلومات ایک جگہ جمع کر لیں (یہ صرف مکالمے میں ممکن ہے ) تاکہ انہیں فی الفورمحفوظ کر لیا جائے ۔کیا خیا ل ہے ؟
 
جاسمن

لائبریرین
اکثریت صرف رابطے میں نہیں رہنا چاہتی ، ایسے ہی ملتے جلتے کسی پلیٹ فارم پہ اکٹھا ہونا چاہتی ہے۔ ورنہ وہی۔۔ سلام دعا۔ خیریت موجود خیریت مطلوب ۔
ہم ایک دوسرے سے صرف محفل کے توسط سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہم میں سے کم ہی ہیں کہ جو محفل سے ہٹ کے دوستی/ روابط میں ہیں۔
اردو محفل جیسا تو کوئی نہیں۔
بقول طاہرہ سید :)
یہ انٹر نیٹ کی دنیا جو آج سجی ہے،
اس دنیا میں
ہے کوئی ہم سا؟
ہم سا ہو تو سامنے آئے!
ہم سا ہو تو سامنے آئے!
۔۔۔
لیکن تھوڑا سا ملتا جلتا۔۔۔ :)
 
Top