مزاج کا موسم۔۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
مزاج خوشگوار ہے ۔۔یہ بھی ایک طرح کی برکتیں ہیں ؀
پھر ایک طویل ہجر کے بعد
صحبت رہی خوشگوار کچھ دیر

پھر ایک نگاہ کے سہارے
دنیا رہی سازگار کچھ دیر
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مزاج کا موسم خوش گوار الحمد للہ
ابھی چائے بناتے ہوئے مزید خوش گوار ہو گا۔اوربپھر چائے پیتے ہوئے تو خوشگواری کی بلندیوں کو چھو لے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بپھر نے کی بات نہ کرو چائے کی پیالی میں طوفان آجائے گا۔
اب چائے کا مزاج بھی تو خوش گوار رکھنا ہے نا۔
لیکن چائے کو بپھرنے کا موقع صرف پتیلی کی حد تک دیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ بھی چین میں اور ہم بھی سکون سے چائے پینے اور محفل میں شرکت میں مصروف۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بپھر نے کی بات نہ کرو چائے کی پیالی میں طوفان آجائے گا۔

چائے کی پیالی میں طوفان والی بات خوب کہی آپ نے۔ :)
ابھی دوبارہ سے یہ مراسلات پڑھتے ہوئے ہمیں یاد آیا کہ واقعی چائے کی پیالی میں طوفان آ سکتا ہے۔
مائیکرو اوون میں ٹھنڈی چائے کو گرم کیا۔ جب اسے مکس کرنے کواس میں چمچ ہلایا تو چائے یوں اچھل کر ہمارے بائیں یاتھ پر گری جیسے پتیلی میں ابال آنے سے باہر گرے۔ یوں یہ بنا گرج چمک والا منا سا طوفان ہی ہوا نا۔
 
محمد عبدالرؤوف

اپنے مزاج کے ساتھ ساتھ یہاں پر چائے کے مزاج بھی سنائے جاتے ہیں۔
 
Top