پیروڈی: نقش فریادی ہے کس کی شوخئِ تحریر کا

عاطف ملک

محفلین
ایک ہلکی پھلکی سی واردات پیشِ خدمت ہے۔شاید کسی کو کوئی ایک آدھ شعر پسند آ ہی جائے۔

"نقش فریادی ہے کس کی شوخئِ تحریر کا"
بن گیا جوتا ترا، باعث مری نکسیر کا

وہ بھی راضی ہو گئی، ماں کو بھی راضی کر لیا
پر منانا باپ کو، لانا ہے جوئے شِیر کا

والد اس کا ہے عرب اور والدہ پختون ہے
پڑ گیا ہے ٹاکرا گویا حرم اور دِیر کا

"موت آنے تک نہ آئے اب جو آئے ہو تو ہائے"
لو گے کیا ٹھیکہ ہماری قبر کی تعمیر کا؟

سن کے شادی کا ثواب، ابا نے کر لی دوسری
ہو گیا الٹا اثر یعنی مری تدبیر کا

یاوہ گوئی، بد زبانی، طعن و طنز اور تہمتیں
پوچھیے مت، حال ان کے عالمِ تقریر کا

دل کے ہر اک درد کو منظوم کر کے شعر میں
عینؔ، ذمہ چھوڑ دے اللہ پر تاثیر کا


عینؔ میم
ستمبر ۲۰۲۲​
 
ایک ہلکی پھلکی سی واردات پیشِ خدمت ہے۔شاید کسی کو کوئی ایک آدھ شعر پسند آ ہی جائے۔

"نقش فریادی ہے کس کی شوخئِ تحریر کا"
بن گیا جوتا ترا، باعث مری نکسیر کا

وہ بھی راضی ہو گئی، ماں کو بھی راضی کر لیا
پر منانا باپ کو، لانا ہے جوئے شِیر کا

والد اس کا ہے عرب اور والدہ پختون ہے
پڑ گیا ہے ٹاکرا گویا حرم اور دِیر کا

"موت آنے تک نہ آئے اب جو آئے ہو تو ہائے"
لو گے کیا ٹھیکہ ہماری قبر کی تعمیر کا؟

سن کے شادی کا ثواب، ابا نے کر لی دوسری
ہو گیا الٹا اثر یعنی مری تدبیر کا

یاوہ گوئی، بد زبانی، طعن و طنز اور تہمتیں
پوچھیے مت، حال ان کے عالمِ تقریر کا

دل کے ہر اک درد کو منظوم کر کے شعر میں
عینؔ، ذمہ چھوڑ دے اللہ پر تاثیر کا


عینؔ میم
ستمبر ۲۰۲۲​
مزیدار مزیدار!
 

سید عاطف علی

لائبریرین

یاسر شاہ

محفلین
وہ بھی راضی ہو گئی، ماں کو بھی راضی کر لیا
پر منانا باپ کو، لانا ہے جوئے شِیر کا

والد اس کا ہے عرب اور والدہ پختون ہے
پڑ گیا ہے ٹاکرا گویا حرم اور دِیر کا

سن کے شادی کا ثواب، ابا نے کر لی دوسری
ہو گیا الٹا اثر یعنی مری تدبیر کا

دل کے ہر اک درد کو منظوم کر کے شعر میں
عینؔ، ذمہ چھوڑ دے اللہ پر تاثیر کا
واہ کیا ہی اچھے اشعار ہیں لطف آگیا پڑھ کر۔
 

عاطف ملک

محفلین
بہت شکریہ
دیر میں دال پر فتحہ ہے ! اسے دیکھ لیجیے!

اس فتحے کی تکسیر میں ہی تو سارا لطف ہے ۔ خلیل بھائی ۔
والد اس کا ہے عرب اور والدہ پختون ہے
پڑ گیا ہے ٹاکرا گویا حرم اور دِیر کا
شاندار برادر عاطف ملک ۔حرم اور دیر کا امتزاج۔
جی، یہی بات تھی😌
واہ کیا ہی اچھے اشعار ہیں لطف آگیا پڑھ کر۔
شکریہ یاسر بھائی😊
 
Top