سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

یاسر شاہ

محفلین
گل باجی !ابھی مجھے لگتا ہے مشاعرے کا احوال ادھورا ہے،وہ یوں کہ مشاعرے کا افتتاح جنھوں نے کیا یعنی سید اسد معروف ان کا کلام تو شامل ہی نہ ہوا۔وجہ شاید یہی رہی کہ یو ٹیوب پہ وہ نشر نہ ہو سکا۔ایک سوبر شخصیت کے حامل سید صاحب نے اپنا سلجھا ہوا کلام یہ کہہ کر پیش کیا کہ آداب مشاعرہ سے نابلد ہوں حالانکہ وہ ان آداب سے خوب واقف تھے۔
انھیں ٹیگ کرتے ہیں تاکہ وہ بھی اپنا کلام یہاں پیش کر یں کہ جس مشاعرے کا آغاز انھوں نے کیا تھا اس کی تفصیلی روداد اپنے منطقی انجام تک پہنچے۔
سید اسد معروف
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

اور مقبول بھائی کا بھی شاید شروع کا کچھ کلام بھی ضبطِ تحریر میں بوجوہ نہیں آ سکا
 
میم الف

محفلین
عمدہ نظم ہے ، منیب صاحب ! داد حاضر ہے .
بہت نوازش عرفان صاحب :rose:
آپ نے اگر اپنی عمر کا انکشاف نہ کیا ہوتا تو اِس نظم کی میچیورٹی كے سبب میں آپ کو ایک عمر رسیدہ آدمی سمجھتا .
اصل میں میں پچیس سال کی عمر میں ہی عمر رسیدہ ہو گیا تھا
اب مرے ریٹائرمنٹ کے دن چل رہے ہیں :chill:
 
میم الف

محفلین
اصل میں ایک تن کی عمر ہے، ایک من کی عمر ہے۔
کسی کا تن بوڑھا لیکن من جوان
کسی کا من بوڑھا لیکن تن جوان
اب آپ دیکھ لیں آپ کس کیٹگری میں ہیں:)
کیٹگریز اور بھی ہو سکتی ہیں:
کسی کا تن بوڑھا اور من بھی بوڑھا
کسی کا تن جوان اور من بھی جوان
۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل باجی !ابھی مجھے لگتا ہے مشاعرے کا احوال ادھورا ہے،وہ یوں کہ مشاعرے کا افتتاح جنھوں نے کیا یعنی سید اسد معروف ان کا کلام تو شامل ہی نہ ہوا۔وجہ شاید یہی رہی کہ یو ٹیوب پہ وہ نشر نہ ہو سکا۔ایک سوبر شخصیت کے حامل سید صاحب نے اپنا سلجھا ہوا کلام یہ کہہ کر پیش کیا کہ آداب مشاعرہ سے نابلد ہوں حالانکہ وہ ان آداب سے خوب واقف تھے۔
انھیں ٹیگ کرتے ہیں تاکہ وہ بھی اپنا کلام یہاں پیش کر یں کہ جس مشاعرے کا آغاز انھوں نے کیا تھا اس کی تفصیلی روداد اپنے منطقی انجام تک پہنچے۔
سید اسد معروف
جو آنکھوں نے دیکھا اور کانوں نےسنا، تحریر کردیا۔ پس پردہ کیا چلتا رہا اس سے ناواقف ہیں۔ یہ تو اب سید اسد معروف خود تشریف لا کر اپنا کلام پیش فرمائیں اور داد وصول فرمائیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اصل میں ایک تن کی عمر ہے، ایک من کی عمر ہے۔
کسی کا تن بوڑھا لیکن من جوان
کسی کا من بوڑھا لیکن تن جوان
اب آپ دیکھ لیں آپ کس کیٹگری میں ہیں:)

کیٹگریز اور بھی ہو سکتی ہیں:
کسی کا تن بوڑھا اور من بھی بوڑھا
کسی کا تن جوان اور من بھی جوان
۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
اس ساری صورتحال میں ذہنی عمر کا اندازہ کیسے لگایا جاسکتا ہےبھلا ۔۔۔ آگاہ فرمائیے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس ساری صورتحال میں ذہنی عمر کا اندازہ کیسے لگایا جاسکتا ہےبھلا ۔۔۔ آگاہ فرمائیے
منیب بھائی! کوئی کلیہ وضع کیا جائے جس سے من کی عمر اور تن کی عمر کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔
کیا کوئی ریاضی دان دوست ہمارے فورم پر موجود ہے تو براہِ کرم مدد فرمائیں۔😊
 
میم الف

محفلین
اس ساری صورتحال میں ذہنی عمر کا اندازہ کیسے لگایا جاسکتا ہےبھلا ۔۔۔ آگاہ فرمائیے
ذہنی عمر کو تو IQ ٹیسٹس سے ماپا جا سکتا ہے۔
میں ایک رپورٹ دیکھ رہا تھا۔ ٹھیک سے یاد نہیں، غالبا امریکا نے یا کسی اور ملک نے اپنے فوجیوں کی ذہنی عمر ماپی تو وہ اوسطاً تیرہ چودہ سال نکلی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ذہنی عمر کو تو IQ ٹیسٹس سے ماپا جا سکتا ہے۔
میں ایک رپورٹ دیکھ رہا تھا۔ ٹھیک سے یاد نہیں، غالبا امریکا نے یا کسی اور ملک نے اپنے فوجیوں کی ذہنی عمر ماپی تو وہ اوسطاً تیرہ چودہ سال نکلی۔
پھر تو آپ کی عمر کوئی ایک سو تیرہ تو نکلے گی 😊
 
میم الف

محفلین
منیب بھائی! کوئی کلیہ وضع کیا جائے جس سے من کی عمر اور تن کی عمر کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔
کیا کوئی ریاضی دان دوست ہمارے فورم پر موجود ہے تو براہِ کرم مدد فرمائیں۔😊
تن کی عمر تو سال پیدائش سے نکل آتی ہے
ذہنی عمر IQ ٹیسٹس سے پتہ چل جاتی ہے
لیکن من کی عمر ریاضی دان نہیں، من دان ہی نکال سکتے ہیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تن کی عمر تو سال پیدائش سے نکل آتی ہے
ذہنی عمر IQ ٹیسٹس سے پتہ چل جاتی ہے
لیکن من کی عمر ریاضی دان نہیں، من دان ہی نکال سکتے ہیں
یعنی علامہ صاحب سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ ہر وقت خودی خودی کرتے رہتے تھے۔
 
میم الف

محفلین
یعنی علامہ صاحب سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ ہر وقت خودی خودی کرتے رہتے تھے۔
جی ہاں
علامہ صاحب سے ملیں
ان سے صحبت کریں
وہ آپ کو دیکھیں
آپ انھیں دیکھیں
پھر آپ ان سے پوچھیں علامہ صاحب میرے من کی عمر کتنی ہے
اور وہ جواب دیں
پتر! تو ایڈی دوروں میتھوں ایہ پچھن آیا اے؟
بیٹا! تو اتنی دور سے مجھ سے یہ پوچھنے آیا ہے؟
 
Top