محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ڈرتے ڈرتے دماغ میں جو فوری محاورہ آیا، ہم نے لکھ دیا۔ اب اس میں قبر اور لات کا ذکر تھا تو ہمارا کیا قصور۔ سیما آپا کا تو دھیان بھی نہیں جانا تھا مگر آپ نے شعلوں کو ہوا دی۔
صحیح محاورہ استعمال کیا نا یہ؟
دلیل سے محض بتانے کی کوشش کی تھی کہ ایسے محاوروں سے احتراز کیا جائے بہنا۔۔۔😊
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چاند، سورج کی روشنی سے چمکتا ہے، اسی طرح ہم بھی آپ سب اہل علم کے علم سے مستفید ہو کر دماغی فصل کی آبیاری کرتے ہیں بھائی۔
جہاں پر ہم کسی اور کی روشنی سے چمکنے کی کوشش میں ٹمٹما رہے ہیں وہاں آپ ہماری روشنی سے کیا چمکیں گی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ثابت ہوا کہ دیے سے دیا جلتا ہے اور یوں پوری دھرتی روشن ہو جاتی ہے۔
ٹھیک کہا۔۔۔
ویسے مجھے لگتا ہے ملی نغمہ سن رہی ہو تبھی "دیا" یاد آ گیا ہو گا۔

موج بڑھے یا آندھی آئے ، دیا جلائے رکھنا ہے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹھیک کہا۔۔۔
ویسے مجھے لگتا ہے ملی نغمہ سن رہی ہو تبھی "دیا" یاد آ گیا ہو گا۔

موج بڑھے یا آندھی آئے ، دیا جلائے رکھنا ہے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ہے
تمنا ہے کہ دیے سے دیا جلتا رہے اور ہم سب اپنے اپنے حصے کا دیا جلائیں۔
نہیں ملی نغمہ تو نہیں سن رہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یوں تو ہم ان سے دور دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کوئی نہ کوئی ٹکرا ہی جاتاہے۔ کہیں کوہ قاف پر جانے کی تو نہیں ہو رہی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں تو آج کل خواب میں بھی جواہر پری، لعل شہزادہ اور لال دیو ہی دکھائی دیتے رہتے ہیں جب سے" اگر گل" کی ٹائپنگ شروع کی ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یوں تو ہم ان سے دور دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کوئی نہ کوئی ٹکرا ہی جاتاہے۔ کہیں کوہ قاف پر جانے کی تو نہیں ہو رہی۔
ویسے کوہ قاف جانے میں کیا قباحت ہے۔ ذرا سی ادھر کی سیر بھی کی جانی چاہیے۔
 
Top