سیما علی

لائبریرین
فائدہ کوئی نہیں بٹیا قبر پر لات مارنے کا 🤔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ظاہری شان و شوکت بادشاہ نوفل کی بہت زیادہ تھی ۔لیکن حاتم طائی اپنی سخاوت اور خدمت خلق کی وجہ سے مشہور زیادہ تھے ۔نوفل نے جب دیکھا کہ ہر طرف حاتم کے ہی چرچے ہیں، ہر کوئی اس کی نیکی اور اچھائی کے گن گاتا ہے، ہر ضرورت مند مدد کے لیے حاتم کے ہی پاس جاتا ہے تو وہ حاتم کا دشمن بن گیا۔ دشمنی کی وجہ صرف یہ تھی کہ بادشادہ کے بجائے ہر کوئی حاتم کی تعریف کرتا تھا۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
طائی سے ایک موقع پر پوچھا گیاکہ سخاوت میں کیا کوئی شخص ان سے آگے بڑھا ہے؟توحاتم نے جواب دیاکہ ہاں‘ قبیلہ طے کا ایک یتیم بچہ مجھ سے زیادہ سخی نکلا جس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ دوران سفر میں شب بسری کیلئے ان کے گھر گیا، اس کے پاس دس بکریاں تھیں، اس نے ایک ذبح کی، اس کا گوشت تیار کیا اور کھانے کیلئے مجھے پیش کر دیا۔ اس نے کھانے کیلئے مجھے جو چیزیں دیں ان میں مغز بھی تھا۔ میں نے اسے کھایا تو مجھے پسند آیا۔ میں نے کہاکہ’واہ سبحان اللہ! کیا خوب ذائقہ ہے۔‘یتیم بچہ فوراً باہر نکل گیا اور اس نے تمام بکریاں میری لا علمی میں ایک ایک کر کے ذبح کر ڈالیں اور سب کے مغز مجھے پیش کئے۔ جب میں کوچ کرنے لگا تو دیکھا کہ گھر کے ارد گرد ہر طرف خون ہی خون بکھرا پڑا ہواہے۔ میں نے اس سے کہاکہ’آپ نے تمام بکریاں کیوں ذبح کیں؟‘اس نے کہاکہ’واہ، سبحان اللہ‘آپ کو میری کوئی چیز اچھی لگے اور میں اس پر بخل کروں، یہ عربوں کیلئے بدترین گالی ہے۔حاتم سے پوچھا گیاکہ’ بدلے میں آپ نے اسے کیا دیا؟‘توانہوں نے کہاکہ’تین سو سرخ اونٹھنیاں اور پانچ سو بکریاں۔‘ان سے کہا گیاکہ’‘تو پھر آپ اس سے بڑے سخی ہوئے۔‘انہوں نے جواب دیاکہ’نہیں وہ مجھ سے زیادہ سخی ہے، کیونکہ اس نے اپنا سب کچھ لٹا کر سخاوت کی جبکہ میں نے تو اپنے بہت سے مال میں سے تھوڑا سا خرچ کر کے سخاوت کی ہے۔۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رؤف بھائی نے اب کیا کہہ دیا بھئی؟
ڈرتے ڈرتے دماغ میں جو فوری محاورہ آیا، ہم نے لکھ دیا۔ اب اس میں قبر اور لات کا ذکر تھا تو ہمارا کیا قصور۔ سیما آپا کا تو دھیان بھی نہیں جانا تھا مگر آپ نے شعلوں کو ہوا دی۔
صحیح محاورہ استعمال کیا نا یہ؟
 
Top