سترھویں سالگرہ اردو محفل کے لیے اشعار کی صورت اپنے جذبات کا اظہار

جاسمن

لائبریرین
یہ شاعری یہ محبت تیرے وجود سے ہے
یہ سوزِ درد یہ الفت تیرے وجود سے ہے

تجھ کو دیکھ کے ڈھلتے ہیں لفظ گیتوں کے
میرے خیال کی صورت تیرے وجود سے ہے
 
علی وقار

محفلین
یہ نہ جانے تھے کہ اس محفل میں دل رہ جائے گا
ہم یہ سمجھے تھے ، چلے آئیں گے دم بھر دیکھ کر

شاعر: ممنونؔ نظام الدین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
تری محفل میں تیری ہی محبت کھینچ لائی ہے
مرا ذوق نظر تیرا ہی شوق خودنمائی ہے

بہاریں فرش ہو ہو کر بچھی جاتی ہیں گلشن میں
عروس صبح گل ہو کر جوانی مسکرائی ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مہتاب کی ضو ہو کہ وہ تابانیِ خورشید
ضو کم نہ کسی سے ہو تری محفلِ اردو

ہے دشتِ جنوں، اور رہِ عقل و خرد بھی
پاتا ہے یہاں فیض ہر اک راحلِ اردو

اردو کی اِسی بزم کا اعجاز ہے یہ بھی
سینے میں دھڑکتا ہے مرے جو دلِ اردو

تا حشر تری بزم کا بجتا رہے ڈنکا
غالب رہے اقبال ترا محفلِ اردو
 
جاسمن

لائبریرین
شمشاد بھائی!مجھے پتہ ہے کہ اس محفل کا کونا کونا میری وجہ سے روشن ہے۔
میں نے یہاں سے کہیں جانے کا کبھی نہیں سوچا۔
 
جاسمن

لائبریرین
شمشاد بھائی!مجھے پتہ ہے کہ اس محفل کا کونا کونا میری وجہ سے روشن ہے۔
میں نے یہاں سے کہیں جانے کا کبھی نہیں سوچا۔
ماسوائے۔۔۔۔ اس منزل کے کہ جس اور نایاب بھائی، تلمیذ صاحب اور استاد محترم یعقوب آسی چلے گئے۔
اللہ ان سب جانے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین!
 
الف عین

لائبریرین
ماسوائے۔۔۔۔ اس منزل کے کہ جس اور نایاب بھائی، تلمیذ صاحب اور استاد محترم یعقوب آسی چلے گئے۔
اللہ ان سب جانے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین!
وہ بھی شاید یہ سوچ کر چلے گئے کہ
یہ دنیا.. یہ محفل... مرے کام کی نہیں
اللہ مغفرت فرمائے
 
پربت، میداں، صحرا، ساحل
ہر سُو پھیلے اہلِ محفل
غالبؔ و میرؔ و داغؔ و بیدلؔ
عمدہ شعر و کلام کی حامل
مختار و منشی و مفتی
نثر بھی عمدہ اس میں شامل
کر دے سب کو شاد و خوش دل
ایسی ہے یہ اردو محفل
 
محمداحمد

لائبریرین
"اردو محفل"

حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں ہر شخص کا دل شاد ہے، یہ اردو محفل ہے

محبت، احترامِ باہمی، سب کچھ تو ہے اس میں
شناسا ہے یہاں ہر اجنبی، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں رقصاں ہے خوشیوں کی پری ، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں ہر بات میں ہے زندگی ،سب کچھ تو ہے اس میں
نبیل و زکریا، شمشاد ہیں، یہ اردو محفل ہے

یہاں تحریر میں ہر بات ہے، ہر بات اعلٰی ہے
جسے دیکھا نہیں ، وہ بھی یہاں پر دیکھا بھالا ہے
یہاں باتیں انوکھی ہیں، یہاں ہر ڈھنگ نرالا ہے
کوئی بھیا، کوئی بہنا، کوئی ماموں ہے ، خالہ ہے
وفاؤں کا نگر آباد ہے، یہ اردو محفل ہے

یہاں اعجاز صاحب ہیں، سبھی کو چاہ ہے اُن کی
جنابِ حضرتِ وارث ، دلوں تک راہ ہے اُن کی
سب ہی کو تو ضرورت ہر گھڑی، ہر گاہ ہے اُن کی
یہاں خلقت کی خلقت دیکھئے مداح ہے اُن کی
غرض یہ کہ مرے اُستاد ہیں، یہ اردو محفل ہے

حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں دُنیا مری آباد ہے، یہ اردو محفل ہے

یہ نظم ہم نے دو ہزار نو میں لکھی تھی۔ :)
 
Top