سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ

اس اللہ کے نام سے (ہم نے صبح کی یاشام کی )جس کے نام کے ساتھ زمین اورآسمان کی کوئی چیزنقصان نہیں پہنچاسکتی،اور وہ سننے والا(اور) جاننے والاہے۔ فائدہ: صبح کو پڑھے تو اَصْبَحْنَا (ہم نے صبح کی) اور شام کو پڑھے تو اَمْسَیْنَا (ہم نے شام کی) دل میں کہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر
"اور تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا ۔ بے شک جو لوگ میری عبادت کرنے سے تکبر کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں داخل ہوں گے ذلیل و خوار ہو کر"
یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو دعا مانگنے کی تعلیم دی اور اسے قبول کرنے کی ضمانت دی ہے ۔ حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے اے وہ خدا جسے وہ بندہ زیادہ محبوب ہے جو اس سے زیادہ سوال کرتا ہے اور اے وہ (خدا) جسے وہ شخص سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے جو دعا نہیں مانگتا اے میرے رب ! یہ صفت صرف تیری ہی ہے

تفسیر ابن کثیر
سورہ غافر
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر🌹🌹🌹🌹🌹
اے ہمارے پروردگار! جس دن حساب قائم ہوگا، اُس دن میری بھی مغفرت فرمائیے، میرے والدین کی بھی،اور ان سب کی بھی جو اِیمان رکھتے ہیں۔
‏[سورۃ ابراہیم: 41]
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر🍁🍂🍁🍂🍁
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کریں ، اللہ سے ڈریں ، اور اس کی نافرمانی سے بچیں ، تو وہی لوگ کامیاب ہیں ۔
‏ ‏[ سورة النور - Ayat No 52 ]
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر🍁🍁🍁🍁🍁
امام رضا علیہ السلام ؑ کافرمان ہے :''جس نے اپنے نفس کا حساب کیا اس نے فائدہ اٹھایااور جو اپنے نفس سے غافل رہا اس نے گھاٹا اٹھایا ‘‘(۳)۔
 

سیما علی

لائبریرین
Hsnouaf.jpg
 
میرے ہم عصروں نے جو چند محب وطن لوگ دیکھے ان میں سے عظیم ترین کو گزشتہ رات اسکی محبتوں سمیت دفنا دیا گیا۔
اللہ انکی قبر پر لاکھوں کروڑوں رحمتیں نازل کرے۔آمین
 

سیما علی

لائبریرین
السلامُ علیکمُ
صبح بخیر
نہج ابلاغہ
حکمت نمبر_225*
حیرت کی بات ہے حسد کرنے والے جسموں کی سلامتی پر حسد کیوں نہیں کرتے (دولت مند کی دولت سے حسد ہوتا ہے اور مزدور کی صحت سے نہیں حالانکہ یہ اسکی بڑی نعمت ہے۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلامُ علیکم
صبح بخیر
قال الامام الرضاعلیہ السلام :
” لایکون الموٴمن مومنا حتی یکون فیہ ثلاث خصال سنَّة من ربّہ و سنّة من نبیہ و سنة من ولیہ الی ان قال : و اما السنّة من ولیہ فاا لصبر فی الباساء والضرّاء “
امام رضا علیہ السلام فرماتے ھیں :
” مومن واقعی وہ شخص ھے جس کے اندر یہ تین خصلتیں پائی جائیں ۔ اپنے خدا کی سنت ،اپنے نبی کی سنت اور اپنے امام کی سنت ،لیکن اپنے امام کی سنت یہ ھے کہ فقر و تنگ دستی اور درد و بیماری کے موقع پر استقامت کا ثبوت پیش کرے “ ۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلامُ علیکمُ
صبح بخیر
جمعہ مبارک🌷🌷🌷🌷🌷
امیرالمؤمنین امامِ علی علیہ السلام نے نے فرمایا
جسے اس کے اعمال پیچھے ہٹا دیں اسے حسب و نسب آگے نہیں بڑھا سکتا .
 

سیما علی

لائبریرین
اسلام و علیکم
🌺

💞
صبح بخیر زندگی
💞

، اس دعا کے ساتھ کہ اللّٰہ پاک ہم سب کے دل میں ایک دوسرے کیلئے محبت ، شفقت، الفت اور اچھائی پیدا کردے اور ہمارے دل سے نفرتوں، رنجشوں اور غلط فہمیوں کا خاتمہ فرمائے ۔۔!!! آمین یا رب العا لمین
😊
🌺
🌺
 
Top