آصف زرداری نہ کھپے

شمشاد

لائبریرین
وہ تو ہو گی ہی جب ایسی مصیبت پاکستان میں آئے گی۔

اُسے کہیں کہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان کو واپس کر دے، میں اس کی پاڑٹی کا ادنٰی کارکن بن جاؤں گا۔
 

خرم

محفلین
یہ کہیں خفیہ فوجی ڈیل کا نتیجہ تو نہیں جو بکے ہوئے جج ہر چیز 'پاسے' کرتے جا رہے ہیں؟؟؟
محسن بھائی اب اتنی بھی کیا معصومیت۔ تو پاکستان کی جیل سے رہائی، امریکہ میں رہائش، بے نظیر کا قتل اور اب تمام مقدمات سے برئیت، کیا ابھی بھی آپ کو ایسا سوال پوچھنے کی ضرورت ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
فاروق قیصر کی ایک نظم پڑھی تھی، آپ بھی پڑھیئے :

میرے پیارے اﷲ میاں​

میرے پیارے اﷲ میاں
دل میرا حیران ہے
میرے گھر میں فاقہ ہے
اس کے گھر میں نان ہے
میں بھی پاکستان ہوں
اور وہ بھی پاکستان ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
لیڈر کتنے نیک ہیں
ہم کو دیں وہ صبر کا پھل
خود وہ کھاتے کیک ہیں

میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسا نظام ہے
فلموں میں آزادی
ٹی وی پہ اسلام ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
سوچ کے دل گھبراتا ہے
بند ڈبوں میں خالص کھانا
ان کا کتا کھاتا ہے
میرا بچہ روتے روتے
بھوکا ہی سو جاتا ہے

دو طبقوں میں بٹتی جائے
ایسی اپنی سیرت ہے
اُن کی چھت پر ڈش انٹینا
میرے گھر بصیرت ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
میری آنکھ کیوں چھوٹی ہے
اُس کی آنکھ میں کوٹھی ہے
میری آنکھ میں روٹی ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
تیرے راز بھی گہرے ہیں
ان کے روزے سحری والے
اور میرے اَٹھ پہرے ہیں

دعوت روزہ کھلوانے کی
انہیں ملی سرکاری ہے
میرا بچہ روزہ رکھ کے
ڈھونڈتا پھرے افطاری ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے
این ٹی ایم کا سر ننگا
پی ٹی وی پہ دوپٹہ ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
بادل مینہ برسائے گا
اس کا گھر دھل جائے گا
میرا گھر بہہ جائے گا

میرے پیارے اﷲ میاں
چاند کی ویڈیو فلمیں دیکھ کے
اس کا بچہ سوتا ہے
میرا بچہ روٹی سمجھ کر
چاند کو دیکھ کر روتا ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسی ترقی ہے
اُن کی قبریں تک ہیں پکی
میری بستی کچی ہے​
 

خرم

محفلین
بس بھائی قبرستان میں‌اذانیں دئے جاتے ہیں‌سب غالباً۔ جب معرکہ حق و باطل آتا ہے تو سب یزیدیوں کے ساتھ ہی کھڑے ہوتے ہیں کہ بت پرستی ہی ایمان ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
موجودہ سیاسی افق پر جو تاثر مل رہا ہے ۔ اس میں نواز شریف بڑی خاموشی سے اپنا کھیل ، کھیل رہے ہیں ۔ نمایاں اکثریت ہونے کے باوجود ان کی یہ کوشش ہے کہ وفاق اور صوبے میں اعلیٰ عہدوں کے حصول کی کوشش نہ کی جائے ۔ اگر کہیں ایسا ہے ، تو مشترکہ طور پر کوئی امیدوار کھڑا دیا جائے ۔ ملک کی موجودہ داخلی صورتحال میں مسندِ اقتدار ، کسی کے لیئے بھی کانٹوں کا بستر ثابت ہوسکتا ہے ۔ یہ ایک ایسا چیلنج ہے کہ اگر آنے والی حکومت اس میں ناکام ہوگئی تو ایک طویل عرصے کے لیئے عوام کے سامنے اس کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے ۔ نواز شریف کو یہ منظر صاف نظر آرہا ہے ۔ لہذاٰ نواز شریف کا وزارتِ عظمیٰ کے لیئے انکار کرکے اس کو پیپلز پارٹی کا حق قرار دینا ، دوستی اور مروت ثابت کرنا نہیں ہے ۔ بلکہ اگلے الیکشن میں اپنے لیئے راہ ہموار کرنا ہے ۔ اگر پیپلز پارٹی مسندِ اقتدار پر بیٹھ گئی اور ملک کی داخلی صورتحال کا موثر طور پر مقابلہ کر نہ سکی تو اس کی ساکھ بری طرح متاثر ہوسکتی ہے ۔ اگر ایسا ہوا تو یہ زرداری کی سیاسی شعور و بصیرت کی گرانی ہوگی ۔ ( اور جیسا کہ نظر بھی آرہا ہے ) ۔
پیپلز پارٹی میں بھی کئی دھڑے متحرک ہوگئے ہیں ۔ زرداری میں بینظیر جیسی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ان دھڑوں کو مجمع کرسکے ۔ لہذا اگر مسندِ اقتدار پر پیپلز پارٹی بیٹھتی ہے تو بہت زیادہ چانس ہیں کہ زرداری ہی وزیرِ اعظم بنے ۔کیونکہ کم ہی لوگوں کو بینظیر کے حوالے سے ، اس پر شاید اعتراض نہ ہو ۔ ورنہ بصورتِ دیگر پیپلز پارٹی حقیقتاً ٹوٹ بھی سکتی ہے ۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس دفعہ پیپلز پارٹی میں سیاسی بصیرت اور شعور کی بہت کمی نظر آرہی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے جہاندیدہ اور تجربہ کار سیاستدان بھی اس بات کا ادراک نہیں کر پارہے ہیں کہ اس وقت ملک کی باگ دوڑ سنھبالنا انتہائی جان جوکھوں کا کام ہے ۔ اس میں ان کی کئی دہائیوں سے قائم ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے ۔ مگر وزاتِ عظمیٰ کے لیئے ان کی آپس کی چپقلش اس بات کو واضع کرتی ہے کہ یا تو وہ اقتدار کے حصول کے لیئے اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انہیں اس میں کوئی مشکل نظر نہیں آرہی ہے ۔ یا پھر وہ لوٹ مار کا پرانا بازار گرم کرکے ملک سے بھاگ جانا چاہتے ہیں ۔ یہ ساری تصویر نواز شریف کے سامنے بلکل واضع ہے ۔ اس لیئے وہ اتنہائی چالاکی سے اس برے وقت کو ٹالتے ہوئے ، آئندہ آنے والے الیکشن میں پھر سے دو تہائی اکثریت سے جیتنے کا پلان بنا رہے ہیں ۔
 
فاروق قیصر کی ایک نظم پڑھی تھی، آپ بھی پڑھیئے :

میرے پیارے اﷲ میاں​

میرے پیارے اﷲ میاں
دل میرا حیران ہے
میرے گھر میں فاقہ ہے
اس کے گھر میں نان ہے
میں بھی پاکستان ہوں
اور وہ بھی پاکستان ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
لیڈر کتنے نیک ہیں
ہم کو دیں وہ صبر کا پھل
خود وہ کھاتے کیک ہیں

میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسا نظام ہے
فلموں میں آزادی
ٹی وی پہ اسلام ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
سوچ کے دل گھبراتا ہے
بند ڈبوں میں خالص کھانا
ان کا کتا کھاتا ہے
میرا بچہ روتے روتے
بھوکا ہی سو جاتا ہے

دو طبقوں میں بٹتی جائے
ایسی اپنی سیرت ہے
اُن کی چھت پر ڈش انٹینا
میرے گھر بصیرت ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
میری آنکھ کیوں چھوٹی ہے
اُس کی آنکھ میں کوٹھی ہے
میری آنکھ میں روٹی ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
تیرے راز بھی گہرے ہیں
ان کے روزے سحری والے
اور میرے اَٹھ پہرے ہیں

دعوت روزہ کھلوانے کی
انہیں ملی سرکاری ہے
میرا بچہ روزہ رکھ کے
ڈھونڈتا پھرے افطاری ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے
این ٹی ایم کا سر ننگا
پی ٹی وی پہ دوپٹہ ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
بادل مینہ برسائے گا
اس کا گھر دھل جائے گا
میرا گھر بہہ جائے گا

میرے پیارے اﷲ میاں
چاند کی ویڈیو فلمیں دیکھ کے
اس کا بچہ سوتا ہے
میرا بچہ روٹی سمجھ کر
چاند کو دیکھ کر روتا ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسی ترقی ہے
اُن کی قبریں تک ہیں پکی
میری بستی کچی ہے​
درست کہہ رہے ہیں‌۔ فوجی جنرلز کو سب کچھ میسر ہے ۔ اور عوام بھوکی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر حق حلال کی کمائی ہو گی جو بیچاروں نے دو دو نوکریاں کر کے کمائی ہو گی۔ +سوچ+

بھائی حقیقت تو حقیقت ہی ہے جو ساری دنیا جانتی ہے۔
 
تھوڑی سی حقیقت یہ بھی کہ نوکری کر کے تو نیو کراچی میں‌مکان نہیں‌بن سکتا۔
پھر زرداری سب مقدمات سے بری ہے۔
دنیا میں‌اور بھی اچھے طریقے ہیں‌ نوکری کے سوا۔ اپ اس دائرے سے باھر ائیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی نہ مرنا، ابھی کسی کو فرصت نہیں ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ کام کر لینا۔
 

فاتح

لائبریرین
کویہ مرے نا مرے بھائی جی میں تو بس مرنےو الی ہوں۔۔۔۔۔۔۔:p:p

اللہ تمہیں زندگی دے اور مرنا ہی ہے تو اس آصف زرداری سمیت تمام لٹیروں اور قاتلوں کو مر جانا چاہیے اگر ذرا بھی غیرت ہے لیکن ان میں غیرت ہوتی تو کیا ہی بات تھی۔ اللہ ہمارے ملک کو لوٹنے والوں کو جہنم واصل کرے۔ آمین!
 
Top