انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

تیشہ

محفلین
چھوٹے بھا ، آج میں نے پوری تین نمازیں پڑھی ہیں ۔ تسبیح درود شریف سمیت ،۔ اب اللہ کرے عشاء کی بھی پڑھ پاؤں ، ۔ آئندہ مجھے کہہ کہہ کر پڑھنے کو بولا کریں :( میں اچھی خاصی پڑھتے پڑھتے کمچور ہوجاتی ہوں :( کوئی مجھے فورس کرے تو خیری میری اٹھکر پڑھ لیتی ہوں ،
بس انشااللہ دعا کریں اب میری پکی عادت ہو ہی جائے ۔ نماز کی ،

3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 
شمشاد

لائبریرین

پوری نمازیں تین نہیں پانچ ہوتی ہیں۔
 
قیصرانی

:confused:

یہ کب ہوئی دھلائی :confused: کس کے ہاتھوں :grin: ؟

جی باجو، اب میں سمجھ گیا ہوں۔ بے فکر رہیں۔ بار بار پوچھتا رہوں گا۔ پر ایم ایس این پر تو آپ ہوتی نہیں کہ بندہ ساتھ کا ساتھ یاد دہانی کراتا رہے؟

دھلائی صبیحہ نے کی تھی
 
تیشہ

محفلین
جی باجو، اب میں سمجھ گیا ہوں۔ بے فکر رہیں۔ بار بار پوچھتا رہوں گا۔ پر ایم ایس این پر تو آپ ہوتی نہیں کہ بندہ ساتھ کا ساتھ یاد دہانی کراتا رہے؟

دھلائی صبیحہ نے کی تھی

جی چھوٹے بھیا مسنجر پر نہیں آتی ۔ ختم کر دیا ہے کبھی موڈ ہوا تو آ بھی جاؤں گی ۔
نماز کیطرف مجھے میرے کزن نے ڈالا ہے ۔ وہ آجکل جاب پر ہوتے ہوئے بھی سارا سارا دن درس ، اور اللہ جانے کونسی سائیٹ سے مولانا طاہر جمیل کو سنتا رہتا ہے ۔ اور جب بندہ ایسے درس سنتا ہے تو وہ آگے دوسروں کو بھی سنانے کو لگے رہتے ہیں ، کامی (چچا کا بیٹا ) کو کوئی اور تو ملتا نہیں فارغ ۔ بس میری شامت آتی ہے روز شام کو لمبا لمبا لیکچر سننے کو ملتا ہے ۔ اک دن غلطی سے میرے منہ سے نکلا واہ کیا خوب سناتے ہو ، تو بس وہ دن اور آجکا دن وہ دوپہر ، شام فون کر کرکے سناتا ہے ۔ اور میں ہوں ہاں کر کے سنتی تھی ۔ اب وہ کوئی مولانا طاہر جمیل کے لمبے لمبے لیکچر ر مجھے بیھج رہا ہےکہ باجی اسکو سنو ، ماں باپ کے حقوق ، جنت کے پھل اور پتا نہیں کیا کیا ہیں :confused: ، میں روز کہتی ہوں اچھا آج سنتی ہوں ، تو وہ اب روز فون کرکے پوچھتا ہے ۔ اب ہر وقت تو سننے نہیں جاتے جتنے سن سکتی ہوں وہ سن لیتی ہوں ، بس اس کے فون کے ڈر سے میں نے نماز شروع کر دی ہے ۔ اب فون آتا ہے تو بچے بولتے ہیں امی نماز پڑھ رہی ہیں ، اور اب تھوڑا آرام ہے ۔
 
زونی

محفلین
آپ کے پاس فرض کریں پاکستان میں نوکیا کا کوئی فون ہے۔ اس میں یوفون یا جو بھی آپ کو پسند ہو یا آپ کو جس کمپنی کا کنکشن ملے، اس کمپنی کی سم موجود ہے۔ جب آپ اس فون کو استعمال کریں گی تو آپ کے پاس صرف اسی کمپنی کے سگنل اور اسی کمپنی کا نیٹ ورک دکھائی دے گا۔ باقی نیٹ ورک ہو سکتا ہے کہ کسی خاص فون میں دکھائی تو دے جائیں لیکن وہ آپ کے لئے ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوں گے

اسی طرح ہماری اس دنیا میں کمیونیکیشن کے لاتعداد چینل ہوتے ہیں۔ جس کے پاس جتنا طاقتور ریسور ہوگا، اتنا ہی زیادہ ان کو دکھائی اور سنائی دے گا

قیصرانی پلیز اسکی مزید وضاحت کیجئے گا ،یہ بات تو سمجھ میں آئی ھے لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ اس سے کیا کہنا مقصود ھے شاید اسلئے کہ میں نے پیچھے سے مکمل انٹریو نہیں پڑھا ھے:( ویسے میں تو آپ کو کم گو ممبران میں سے سمجھتی تھی یعنی آپ کی پوسٹس سے کبھی یہ اندازہ نہیں ہوا کہ زیادہ بولتے ہیں:)
 
شمشاد

لائبریرین
زونی یہ کیا لکھا ہے آپ نے کہ قیصرانی اور کم گو ممبر

آپ کو شاید پتہ نہیں کہ یہ اس محفل کے سب سے زیادہ پیغامات پوسٹ کرنے والے رکن تھے۔ وہ تو ان کی شادی ہو گئی تو ان کو بریک لگ گئی نہیں تو اس وقت ان کے پیغامات کی تعداد اسی ہزار کے قریب ہوتی۔

پتہ نہیں یہ کیا معمہ ہے کہ اردو محفل کے جس رکن کی بھی شادی ہوئی وہ یا تو محفل سے ایک مشہور و معروف چوپائے کے سینگوں کی طرح غایب ہو گیا یا پھر اس کی آمد دس سے بیس فیصد رہ گئی۔ چند مثالیں پیش کرتا ہوں :

ثناء اللہ
تیلے شاہ
امن
جیہ
قیصرانی
ضبط
اور بھی ہیں لیکن انہوں نے بتانے سے منع کیا ہوا۔
 
ہاہاہا اچھا تو میرے خیال سے میری یہاں آمد سے قبل ہی ان کو چپ لگ گئی میرا مطلب ھے شادی ہو گئی ھے تو ظاہر ھے اب کیا بولیں گے;) ویسے اس لسٹ میں یہ بات غور طلب ھے کہ خواتین ممبران بھی شادی کے بعد خاموشی اختیار کر گئی ہیں جو تشویشناک ھے:grin:
 
زونی

محفلین
ابو کے حوالے سے یاد تو کوئی نہیں ہے۔ یاد انہیں کیا جاتا ہے جو دور ہوں یا جو بھول گئے ہوں۔ جو اپنے پاس اور آپ کے اندر رہتے ہوں، ان کو کیا یاد کرنا۔ ان کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ یاد ہے۔ آنکھیں بند نہ بھی ہوں تو بھی وہ سامنے ہوتے ہیں۔ مزے کی بات بتاوں؟ ابو کی وفات کے بعد بھی میرا ان سے رابطہ ہے۔ لیکن بتائیے گا کسی کو نہیں

یہ پڑھ کے مجھے شیکسپئیر کا ڈرامہ ہیملٹ یاد آ گیا:confused: یہ ضرور آپکا روحانی رابطہ ھے کہ کچھ اور :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
خواتین ارکین فی الحال اپنے اپنے میاؤں کو چپ کرانے میں مشغول نظر آتی ہیں۔
اس لیے اردو محفل پر ان کی توجہ کم کم ہے۔+ہی ہی+
 
تعبیر

محفلین
اف اللہ :eek: یہ تو یہاں خاموشی تھی یا اتنے صفحات ۔ کس سک سے بات کروں

قیصرانی بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مائنڈ نہیں کیا بلکہ جوابات دے دیے ورنہ میں کچھ اور سمجھی تھی :) مجھے سچ میں سمجھ نہیں آیا آپ کا پہلا جواب :( ضرور وضاحت کیجیے گا۔ اور ہاں تصویریں اسی تھریڈ میں پھر سے پوسٹ کیجیے گا جہاں آپ نے کہا تھا۔ ایک بار پھر بہت شکریہ enjoy ur trip خیر خیریت سے واپس آئیں

بعد میں آپ نے امن امان کے سوال کوٹ کیے اور جواب دیے ہیں وہ سمجھ ہی نہین آرہے کہ کونسے سوال کا کونسا جواب ہے۔کم از کم نمبر ہی ڈال دیں
 
تعبیر

محفلین
:rolleyes:

پہلے میں چار تو پڑھنے کی عادت ڈال لوں ناں :( پانچویں میری بجائے آپ پڑھ لیا کریں ،۔۔

بوچھی پہلے آپ صرف فرض پڑھیں جب عادت پکی ہو جائے تو باقی رکعتیں پڑھ لیجیے گا۔ ہر فرقے میں الگ طرح سے نماز پڑھی جاتی ہے پر کہا جاتا ہے کہ فجر میں پہلی دو رکعات ہر حال میں پڑھنی چاہییں۔ مجھے نمبر دیں میں ہر نماز میں آپ کو مس کال دیا کروں گی ;) اب تو دن اتنے لمبے ہو جائیں گے کہ فجر کے علاوہ باقی ہر نماز پڑھنا آسان ہو گا۔ مجھے تو گرمیوں مین عشاء کا انتظار زیادہ مشکل لگتا ہے ۔اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو ایک اور طریقہ بھی بتا سکتی ہوں :)
 
تعبیر

محفلین
یہ پڑھ کے مجھے شیکسپئیر کا ڈرامہ ہیملٹ یاد آ گیا:confused: یہ ضرور آپکا روحانی رابطہ ھے کہ کچھ اور :confused:

زونی مین نے بھی یہی پڑھ کر سوال پوچھا تھا جس کے جواب کی وضاحت آپ نے بھی قیصرانی سے مانگی ہے ۔ مجھے بھی اسکا جواب سمجھ نہیں آیا۔ویسے آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ شکر ہے کہ میرے علاوہ بھی کسی اور کو بھی انٹرویوز مین دلچسپی ہے :)
 
تعبیر

محفلین
زونی یہ کیا لکھا ہے آپ نے کہ قیصرانی اور کم گو ممبر

آپ کو شاید پتہ نہیں کہ یہ اس محفل کے سب سے زیادہ پیغامات پوسٹ کرنے والے رکن تھے۔ وہ تو ان کی شادی ہو گئی تو ان کو بریک لگ گئی نہیں تو اس وقت ان کے پیغامات کی تعداد اسی ہزار کے قریب ہوتی۔

پتہ نہیں یہ کیا معمہ ہے کہ اردو محفل کے جس رکن کی بھی شادی ہوئی وہ یا تو محفل سے ایک مشہور و معروف چوپائے کے سینگوں کی طرح غایب ہو گیا یا پھر اس کی آمد دس سے بیس فیصد رہ گئی۔ چند مثالیں پیش کرتا ہوں :

ثناء اللہ
تیلے شاہ
امن
جیہ
قیصرانی
ضبط
اور بھی ہیں لیکن انہوں نے بتانے سے منع کیا ہوا۔

خواتین کی تو سمجھ آتی ہے کہ دوسرے ماحول میں جانے کی وجہ سے مسئلہ ہو پر مردوں کا کیا مسئلہ ہے :confused: کہین وہ سب ج ک غ تو نہین ہو جاتے نا :grin:

منع کرنے والے کیا اداکار ہیں جو یہ بات چھپاتے ہیں :rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
اف اللہ :eek: یہ تو یہاں خاموشی تھی یا اتنے صفحات ۔ کس سک سے بات کروں

قیصرانی بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مائنڈ نہیں کیا بلکہ جوابات دے دیے ورنہ میں کچھ اور سمجھی تھی :) ۔۔۔۔۔

تعبیر آپ یہ یقین رکھیں کہ آپ کے سوالات کو کوئی بھی مائنڈ نہیں کرے گا، اور خاص کر قیصرانی تو بالکل بھی نہیں کریں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
خواتین کی تو سمجھ آتی ہے کہ دوسرے ماحول میں جانے کی وجہ سے مسئلہ ہو پر مردوں کا کیا مسئلہ ہے :confused: کہین وہ سب ج ک غ تو نہین ہو جاتے نا :grin:

منع کرنے والے کیا اداکار ہیں جو یہ بات چھپاتے ہیں :rolleyes:

آپ کے ج ک غ سے مجھے تو جا کر غایب سمجھ میں آیا ہے۔

اور منع کرنے والے اداکار تو نہیں، لیکن جب کسی نے راز رکھنے کو کہا ہے تو وہ تو رکھنا ہی پڑے گا ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اردو محفل کے سبھی اراکین بہت اچھے ہیں، پڑھے لکھے ہیں اور سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
 
Top