تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

وہ ان دنوں خصوصی :warzish: کر رہے ہیں۔ آپ کو سبق جو سکھانا ہے۔ :battingeyelashes:
کیا مطلب ہے وہ کوئی جم جوائن کررہے ہیں تو وہ مجھے اردو سیکھانے کے لیے کوئی کررہے ہوں گے وہ تو اپنی باڈی بنانے کے لیے کررہے ہوں گے تاکہ ان کی صحت اچھی ہوجائے پر دوسرے لوگ تو کسی اور وجہ سے جم جوائن کرتے ہیں ایک بار جب میں اپنے سندھی دوست کے ساتھ جم گیا تھا تو اس کو ایک لڑکی پٹانی تھی تو وہ اپنی باڈی بنانا چاہ رہا تھا پر اس نے یہ بات جم والے کو نہیں بتائی تھی مطلب باڈی بنانے والی نہیں بلکہ لڑکی پٹانے والی پر جم والے نے اس کو دیکھتے ہی بولا کہ ہوںںں اچھا تو کوئی لڑکی پٹانے کا ارادہ ہے یہاں سب لوگ لڑکی پٹانے کے واسطے باڈی بناتے ہیں پر میرا سندھی دوست بس ایک مہینے ہی جم گیا اس مارے کہ اس میں بہت ورزش کرنی پڑتی ہے تو اس نے بولا کہ اب تو میں نے جم والے کو ایک مہینے کے پیسے دے دیے ہیں تو ایک مہینہ تو پورا کرکے جاؤں گا پھر وہ ایک مہینہ پورا کرنے کے بعد جم نہیں گیا اور اس لڑکی کی بھی سامنے والا جو گھر ہے اس میں ایک لڑکا رہتا ہے اس کے ساتھ سیٹنگ ہوگئی تھی تو اس کی اماں نے اس کی چوٹی پکڑ کر پہلے تو اس کو بہت مارا سب محلے والے جمع ہوگئے تھے اور اس لڑکی کو اس کی اماں سے چھڑایا تھا اور پھر اسی سامنے والے گھر والے لڑکے کے ساتھ اس کی شادی کردی تو میرا سندھی دوست بولا اب کیا کرنا ہے باڈی بناکے
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ا سب محلے والے جمع ہوگئے تھے اور اس لڑکی کو اس کی اماں سے چھڑایا تھا اور پھر اسی سامنے والے گھر والے لڑکے کے ساتھ اس کی شادی کردی
اللہ توبہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ساری باتیں نہیں بتانی ہیں یہاں۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بس جتنا پوچھا جائے، وہی بتائیے۔
کتنا بولتے ہیں نا آپ۔
 
نہیں، یہ محترمہ جس دن ایکٹیویٹی سنٹر جاتی ہیں اس دن ان کی مصروفیت کی وجہ سے محفل ایسے حملوں سے محفوظ رہتی ہے
ایک دن اس والے سینٹر جاتی ہیں اور ایک دن پولیس سینٹر اچھا اسی مارے پولیس والے اچھا کام نہیں کرتے صحیح سے چوروں کو نہیں پکڑتے اسی پارٹ ٹائم والی جابوں کی وجہ سے اپنے اصلی والے کام پر صحیح سے توجہ نہیں دیتے نا اسی لیے چور لوگ کھل کر چوریاں کرتے ہیں اور موبائل بھی چھینتے ہیں اس مارے کہ ان کو پتا پڑجاتا ہے کہ آج پولیس پارٹ ٹائم جاب پر نکلی ہوئی ہے اور پولیس سینٹر میں نہیں آئ ہے
 
اللہ توبہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ساری باتیں نہیں بتانی ہیں یہاں۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بس جتنا پوچھا جائے، وہی بتائیے۔
کتنا بولتے ہیں نا آپ۔
ہاں میری امی بھی اس دن سارا دن اللہ توبہ اللہ توبہ کرتی رہی تھیں کہ اس لڑکی نے بہت برا کام کیا تھا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا اسی مارے اتنی سخت سخت باتیں کرتی ہیں اس مارے کہ جیل میں ہر وقت گندے بدمعاش لوگ آتے ہیں تو ان سے منہ ماری کرتے کرتے دوسرے لوگوں سے بھی سخت سخت باتیں کرتی ہیں
کب سخت کی ہیں ہم نے باتیں۔۔۔۔ کل سے اب تک کوئی ایک بات سخت کی ہو تو بتائیے؟
باقی کھاتے بعد میں :heehee:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں میری امی بھی اس دن سارا دن اللہ توبہ اللہ توبہ کرتی رہی تھیں کہ اس لڑکی نے بہت برا کام کیا تھا
ہمیں تو لگتا ہے کہ وہ "اللہ توبہ اللہ توبہ " اس لئے کرتی ہیں کہ یہ ( آپ ) کتنا بولتے ہیں کہ سب کچھ بھلا دیتے ہیں۔ :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں، یہ محترمہ جس دن ایکٹیویٹی سنٹر جاتی ہیں اس دن ان کی مصروفیت کی وجہ سے محفل ایسے حملوں سے محفوظ رہتی ہے
جبکہ آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ اس سے اگلے دن بلکہ اسی شام تابڑ توڑ حملے کر کے فالتو کا اسلحہ استعمال کر لیا جاتا ہے۔
بھائی ہیں آپ تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی باری نہیں آنے والی۔ آج کل ہمارا دن بھائیوں کی طرف سے کچھ زیادہ موم ہوا ہے جو آپ کو نشانے پر نہیں رکھا ہوا۔
اب آپ سے صلح کی کوئی گنجائش نہیں نکل سکتی۔۔۔ اور قیوم بھائی ہمارا ساتھ دیں گے ہمارے پنجابی بھائی۔
 
محمد عبدالرؤوف

اوکے۔۔۔ میں ذرا لڑائی کی تیاری کر لوں :boxing:
 
نہیں نہیں۔
گندا نا کہیں، آپ تو ’اچھے‘ بدمعاش آدمی ہیں۔
نہیں اچھا والا بھی نہیں بدمعاش بس گندا ہی ہوتا ہے اچھا نہیں ہوتا اچھے تو ہماری مسجد والے مولوی صاحب ہوتے ان کو کوئی بھی گندا کوئی کہے گا کہ گندے والے مولوی صاحب اسی لیے اچھا والا بدمعاش بھی کوئی چیز نہیں ہوتا
 
دیکھا روؤف بھائی کتنی سیانی بات کی ہے رانا صاحب نے۔
ہم نہ کہتے تھے کہ
ہیں کوکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ

اچھے خاصے سمجھدار ہیں مگر اپنی "سمجھ " بانٹ نہیں رہے۔
 
لیکن میں نے تو سوال کرنا بہت پہلے سے ہی بالکل ہی چھوڑا ہوا ہے جب میں نے ایک بار اپنی محلے کی مسجد کے امام صاحب سے جمعہ والے دن وعظ میں سنا تھا کہ جو لوگ سوال کرتے ہیں قیامت کے دن ان کے منہ پر گوشت نہیں ہوگا تو مجھے بہت ڈر لگا کہ بغیر گوشت ولا منہ تو کتنا برا لگے گا تو پھر میں کسی سے کوئی سوال نہیں کرتا اس دن کے بعد سے تاکہ اللہ میاں قیامت کے دن میرا منہ گوشت سے بھر دیں
مزاح مزاح میں بہت اچھی بات کہہ دی آپ نے
 
جی اس مارے تو میں بولتا ہوں سب سے کہ آپ بہت اچھے آدمی ہیں جو دوسروں کے لیے اچھا اچھا بولتے ہیں اور کبھی کسی کا مزاق نہیں اڑاتے ہیں
دل چھوٹا نہ کرو بھائی سب ٹھیک ہیں یہاں بس تھوڑی بہت تفریح کرتے ہیں
 
دل چھوٹا نہ کرو بھائی سب ٹھیک ہیں یہاں بس تھوڑی بہت تفریح کرتے ہیں
اچھا بھائی آپ کی تو باتیں بہت اچھی لگتی ہیں مجھ کو تو ان ساری باتوں کو ماننے کا بھی دل کرتا ہے اور اچھا بھی لگتا ہے کہ ان کو مانوں ان میں آپ کی بہت زیادہ محبت بھی معلوم ہوتی ہے مجھ کو اس مارے میں آپ کی یہ والی بات بھی مانوں گا
 
Top