اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

ہو سکتا ہے۔۔۔ ہم بھی تو صحیح سے سمجھ نہیں پاتے نا پہلی بار میں۔

نہیں جناب ... Best Sad ... ہی لکھا تھا ... اگر وائرل کرنا ہے تو ایسا ہی کچھ عنوان رکھنا پڑے گا ... :)

لو جی گل صاحبہ! اب تو ہم شرمسار ہیں لیکن ہمارا گمان سچا ہوگیا کہ آپ کی سمجھ میں نہ آئے یہ ہو نہیں سکتا
ہاں ہماری سمجھ میں نہ آئے یہ ہو سکتا ہے
 

صابرہ امین

لائبریرین
"کوئی محفلین" ہی یہ بار مشقت اٹھائے ... ہم تو اپنے حصے کا کام کرچکے :)
ویسے شروع کے پچیس منٹ ہی اضافی ہیں، اس کے بعد درمیان میں زیادہ گفتگو نہیں.
ایک تجویز: یہ ویڈیو اڑھائی گھنٹے کی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی محفلین ایک “ہائی لائٹس” سٹائل کم دورانیہ کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دے۔

اگر صرف کلام سنانے کو شامل کیا جائے تو دورانیہ کیا ہو گا؟

یا ہر شاعر کی الگ الگ ویڈیو؟
عاطف سعد 2 کیا آپ کچھ مدد کر سکتے ہیں۔ یعنی پریمیئر اور آفٹر ایفیکٹس وغیرہ سے اچھا سا کام کر سکیں ۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشاء اللہ ، مشاعرہ بہت ہی خوب رہا۔ راحل بھائی اور دیگر منتظمین کو اس کامیاب مشاعرے پر مبارکباد! امید ہے کہ یہ ایک نئی روایت کا آغاز ہوگا ۔
تمام شعرا نے بہت اچھا کلام پیش کیا ۔ جن لوگوں نے ترنم سے سنایا وہ بھی بہت خوب رہا ۔ بہت مزا آیا سن کر ۔
میری طرف سے تمام شعرائے کرام کو بہت داد و تحسین ! اللہ کرے زورِسخن اور زیادہ !
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تماشہ اب اپنا بناتے نہیں ہیں
ترے غم میں خود کو جلاتے نہیں ہیں

نصیبوں سے ملتا ہے تمغہ یہ راحؔل
میاں داغِ دل یوں چھپاتے نہیں ہیں

کیا بات ہے ، کیا بات ہے راحل بھائی ! بہت خوب ! کیا تغزل ہے !!!
جیتے رہئے ، جیتے رہئے !!!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یکایک دل دھڑکانے سے پہلے
ذرا ٹہرو قریب آنے سے پہلے

بہت خوب منہاج میاں !! بہت اعلیٰ!

گلشنِ دہر سے خوشبو کی طرح گزرا میں
سب کو مہکایا مگر اپنی نمائش نہیں کی

کیا اچھا شعر ہے ! پوری غزل عنایت کیجئے گا !
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہمیں بے بال و پر رکھا گیا ہے
سراسر دربدر رکھا گیا ہے

ہوئی ہے آبلہ پائی مقدر
لکیروں میں سفر رکھا گیا ہے

بہت خوب ! کیا بات ہے صابرہ امین!

خیرات ترے عشق کی پوری نہیں پڑتی
اتنا دے مجھے دان مری زیست بسر ہو

کر دو گے فنا آتشِ جذبات میں اک روز
تم دل کے شبستان میں خوابیدہ شرر ہو

بہت اعلیٰ!! بہت خوب! کیا پختگی ہے ان اشعار میں!
آپ ایک دن ضرور مشہور شاعرہ بنیں گی ۔
مشہور ہونے کے بعد بھی اردو محفل پرآمد و رفت جاری رکھئے گا ۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کہا تھا تم نے پچھتاؤ گے اک دن
ذرا دیکھو تو ہم پچھتا رہے ہیں!

ہمیں ماضی کے طعنے دینے والو!
ہمیں معلوم ہے ہم کیا رہے ہیں

بہت خوب عاطف ! کیا اچھا کہا ہے !
آپ کی مزاحیہ شاعری بھی حسبِ معمول لطف دے گئی ۔ بہت خوب!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
دل میں اک درد جو تمہارا تھا
میری تنہائی کا سہارا تھا

کیا اچھا کہا ہے ! بہت اچھے شکیل بھائی !

آپ کی نظم "اے مرے سد پارہ" بھی لطف دے گئی ۔ بہت خوب!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مرا پیہم تبسم ہی مرے غم کی نشانی ہے
مرا دھیما تکلم ہی مری شعلہ بیانی ہے

واہ وا!!! کیا بات ہے عاطف بھائی ، بہت اعلیٰ!

کوئی زنداں میں جب بھی نو گرفتارِ وفا آیا
مجھے ایسے لگا جیسے یہ میری ہی کہانی ہے

بہت اچھے ! کیا کہانی ہے ! واہ!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
در مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے
رب کے ہوتے ہوئے اوروں کو بلاتا کیا ہے

سبحان اللہ! کیا بات ہے تابش بھائی ! بہت خوب!

آپ کا مزاحیہ کلام بھی اچھا لگا۔ مزا آیا سن کر۔

ویسے وہ استری والا شعر ذومعنی ہوگیا ہے ۔ اچھا ہوا کہ آپ نے پڑھتے وقت وضاحت بھی کردی۔ :D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خموش آہ و فغاں کے نہیں ہیں ہم قائل
جو نالہ ہم نے کیا ہے فلک شگاف کیا

انھیں تھی کیسی عقیدت بھلا کسے معلوم
غموں نے دل کامسلسل مگرطواف کیا

بہت اعلیٰ عابد صاحب!!! بہت ہی خوب! کیا اچھے اشعار ہیں ! واہ!

آپ کے قطعے بھی پسند آئے ۔ حسبِ حال ہیں !

عاؔبد بھرم تو رکھنا ہے پندارِ عشق کا
دامن کے ساتھ لب بھی سئیے جا رہا ہوں میں

واہ وا! بہت اچھا! کیا تغزل ہے!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگرچہ دور ہو لیکن عجب ادائیں ہیں
کہ بھول جانے کو کہتے ہو یاد آ کے مجھے

کسی کے شوخ تبسم کی یاد آئی ہے
نسیمِ صبح نے چھیڑا ہے گدگدا کے مجھے

واہ! کیا بات ہے خلیل بھائی ! بہت خوب ۔ اچھے غزلیہ مضامین ہیں ۔

قراۃ العین طاہرہ کی غزل کا منظوم ترجمہ بھی پسند آیا ۔ سماں باندھ دیا آپ نے! واہ!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
در ذہن کے وا ہیں پہ نہیں آتی نئی سوچ
کھڑکی ہے کھلی تازہ ہوا ہی نہیں آتی

واہ! کیا حسبِ حال کہا ہے ۔ بہت خوب استاد ِ محترم!

اعجاز بھائی کو ایک دفعہ پھر دیکھ کر اوع سن کر بہت اچھا لگا ۔
؎ ابھی اگلی ثقافت کے نمونے پائے جاتے ہیں

اللہ کریم آپ کو صحت مند و توانا رکھے ، ہر دکھ درد سے دور رکھے ، ہمیشہ اپنی عافیت اور رحمت کے سائے تلے خوش و خرم رکھے! آمین ۔
 
در مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے
رب کے ہوتے ہوئے اوروں کو بلاتا کیا ہے

سبحان اللہ! کیا بات ہے تابش بھائی ! بہت خوب!

آپ کا مزاحیہ کلام بھی اچھا لگا۔ مزا آیا سن کر۔
جزاک اللہ خیر ظہیر بھائی۔
ویسے وہ استری والا شعر ذومعنی ہوگیا ہے ۔ اچھا ہوا کہ آپ نے پڑھتے وقت وضاحت بھی کردی۔ :D
وضاحت کی وجہ یہی رہی۔ :D
 

سیما علی

لائبریرین
یار بکتےنہیں ورنہ اے دل
میں لے آتا اگر کہیں ملتے

تو نے ڈھونڈا ہی کب ہمیں ورنہ
تیرے قدموں میں ہم کہیں ملتے
اُس دن نیٹ ورک نے بہت تنگ کیا
بھیا کیا کہنے بہت خوب بہترین اشعار
اور خوبصورت اندازِ بیاں
ڈھیروں دعائیں دوبارہ سنا لطف دوبالا ہوگیا
:flower::flower::flower::flower::flower::flower::flower::flower::flower::flower::flower::flower:
 
Top