سولھویں سالگرہ تبصرہ لڑی ۔۔۔کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم

جینئس 2021
اوپر دئیے ربط میں گیم کھیلی جائے گی۔ اور یہاں اس بارے بات چیت، پوچھ گچھ، گپ شپ چلے گی تا کہ دوسری والی صرف گیم کے لئے مخصوص رہے اور جج صاحبان کو اپنا کام کرنے میں آسانی رہے۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گہرا نیلا
گہرا ہرا
سفید
ہلکا گلابی
پستا ہرا )pistachio green
جیتی رہئیے۔
جی بالکل ایسے ہی کرنا ہے۔ مثال کے طور پر وہ سوال بتایا تھا۔
گیم صبح پاکستان وقت کے مطابق صبح نو سے رات بارہ تک چلتی رہے گی۔ یعنی کہ ہر روز پندرہ سوال پوچھے جائیں گے۔
آپ شامل رہیں گی تو خوشی ہو گی۔

ایک کسوٹی گیم بھی چل رہی ہے۔ اس میں بھی حصہ لے سکتی ہیں آپ۔ لنک ہمارے دستخط میں ہیں۔
 
قرۃالعین اعوان

بہت اچھے سلسلے ہیں گل یاسمیں سس
پوری کوشش ہوگی شامل رہنے کی :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کل سے شروع کریں گے۔
لڑی لگا دی ہے۔ دونوں لڑیاں اور پھر تبصرے میں ہی بہت ٹائم لگ گیا تو دن میں نہ شروع ہو سکا سوالات کا سلسلہ۔
ان شاء اللہ صبح نو بجے آ جائے گا پہلا سوال۔
 
کل سے شروع کریں گے۔
لڑی لگا دی ہے۔ دونوں لڑیاں اور پھر تبصرے میں ہی بہت ٹائم لگ گیا تو دن میں نہ شروع ہو سکا سوالات کا سلسلہ۔
ان شاء اللہ صبح نو بجے آ جائے گا پہلا سوال۔
تو الارم لگا کر سوئیں اتوار کو بھی:)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 1 کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ آپ چاہیں تو اس کا جواب یہاں دے سکتے ہیں جج صاحبان سمیت۔ :D
تھوڑی دلچسپی رہے گی اور محفلین کی شمولیت بھی۔ البتہ نمبر شمار نہ ہوں گے۔

گیارہ ہزار گیارہ سو گیارہ روپے کو ہندسوں میں لکھ کر بتائیے۔
 
ربیع م

محفلین
لیجئیے سوال نمبر 2
دو آدمی ایک چمنی میں کام کر رہے تھے۔ جب وہ باہر نکلے تو ایک آدمی کے منہ پر کالک لگی ہوئی تھی جبکہ دوسرے کا منہ صاف تھا۔
جس کا منہ صاف تھا وہ منہ دھونے چلا گیا اور جس کے منہ پہ کالک لگی ہوئی تھی، وہ منہ دھونے نہیں گیا۔
بتائیے کیوں؟؟

5 نمبر کا سوال ہے جو پہلے درست جواب پر دیا جائے گا۔ لیکن تدوین کیا ہوا درست جواب بھی قبول نہیں ہوگا۔
جس کا چہرہ صاف تھا اس نے دوسرے شخص کے چہرے کو دیکھ کر جس کے منہ پر کالک لگی تھی سمجھا کہ میرے منہ پر بھی کالک لگی ہو گی۔
اور جس کے منہ پر کالک تھی اس نے دوسرے کا صاف منہ دیکھ کر سمجھا کہ میرا بھی منہ صاف ہی ہو گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

اگر تنقیدی جائزہ لیا جائے تو سوال ہی غلط ہے کیونکہ ناک پر کچھ لگا ہوا تو صاف دکھائی پڑتا ہے ہاں چینیوں کو استثنیٰ حاصل ہے :)
 
آپ نے تو درست جواب دے کر خود کو ذہین ثابت کر دیا لیکن ہمیں شش و پنج میں ڈال دیا۔
ادھر لڑی میں ریحان بھائی نے درست جواب دیا ہے۔ کم و بیش ایک ہی وقت پہ دونوں جواب آئے ہیں۔ دونوں جواب درست ہونے کے باوجود نمبر انھی کے کھاتے میں جائیں گے ۔
لیکن آپ یہ الجھن دور کر دیجئیے کہ
آپ نے اس لڑی میں جواب کیوں دیا؟

کیونکہ تبصرہ والی لڑی میں مقررہ وقت یعنی کہ ایک گھنٹہ گزر جانے کے بعد جواب دیا جانا ہے چاہے ادھر درست جواب دیا جا چکا ہو یا نہیں۔
اگلی بار چاہے آپ کی نظر میں وہاں درست جواب آ بھی چکا ہو لیکن اگر ٹائم رہتا ہے تو وہیں جواب دیجئیے۔ کیونکہ کسی وقت ایسے سوال بھی ہوں گے جن میں پہلے درست پر 5 دوسرے پر 3 اور تیسرے پر 2 نمبر ملیں گے۔
گیم میں آنے کے لئے شکریہ۔ امید ہے کہ کسوٹی میں بھی شرکت کریں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر تنقیدی جائزہ لیا جائے تو سوال ہی غلط ہے کیونکہ ناک پر کچھ لگا ہوا تو صاف دکھائی پڑتا ہے ہاں چینیوں کو استثنیٰ حاصل ہے :)
ناک کہاں سے آئی۔۔۔ منہ بولا ہے روؤف بھائی۔
اور تکنیک والی کیا بات۔۔۔ کیا دنیا میں صرف چینی ہی "پھینے" ہوتے ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ادھر لڑی میں ریحان بھائی نے درست جواب دیا ہے۔ کم و بیش ایک ہی وقت پہ دونوں جواب آئے ہیں۔ دونوں جواب درست ہونے کے باوجود نمبر انھی کے کھاتے میں جائیں گے ۔
کم از کم اس مرتبہ دونوں کو پورے پورے نمبر ملنے چاہییں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھیں ناں نہیں لگایا تو اب ساڑھے دس بجے یہاں آنا یاد آیا؟؟؟

بڑھتی عمر کے تقاضے ہیں ;)
تو کیا ہم نے غلط سن رکھا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ نیند کم ہوتی جاتی ہے بلکہ اکثر تو ساری رات جاگتے، کھانستے ہی گزر جاتی ہے۔

خیر آئے تو۔۔۔ یہی بہت ہے۔ 10 منٹ تک تیسرا سوال آنے والا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کم از کم اس مرتبہ دونوں کو پورے پورے نمبر ملنے چاہییں
نمبر تو بعد میں ملنے ہیں۔ اور تین تین ہائیکورٹ کے ججز کے ہاتھوں۔ لیکن رعایت دی جا سکتی ہے۔
ابھی تو یہ کہ
اگلی بار سوال والی لڑی میں ہی جواب پوسٹ کئے جائیں گے۔
اس لڑی میں ٹائم پورا ہو جانے کے بعد۔
 
Top