لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار گرفتار

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک اتوار 27 جون 2021
2195175-subzilahore-1624805546-943-640x480.jpg

سبزی فروش کاشف بشیربھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ.(فوٹو:فائل)

گرانفروشی پاکستان کا ایک المیہ ہے ہی لیکن اس کی روک تھام کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی اور مقدمے درج کرنے کی شرح بہت کم ہے، لیکن لاہور پولیس نے سستی سبزی فروخت کرنے والے کو نہ صرف فوراً گرفتار کرلیا بلکہ اس ’ جرم ‘ میں ایف آئی آر بھی کاٹ دی۔

لاہور کی رائیونڈ پولیس نے ’سستی‘ سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش کاشف بشیر ولد چوہدری محمد بشیر رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس بارے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں تھی اور وہ بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا۔

متن کے مطابق مذکورہ دکان دار نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کی ہوئی تھی اور بھنڈی95 روپے کے بجائے 73 روپے، ٹماٹر50 روپے کے بجائے25 روپے، بینگن 60روپے کے بجائے52روپے، کریلے 90 روپے کے بجائے 52 روپے اور پیاز 40 روپے کے بجائے 33 روپے فی کلو پرفروخت کر رہا تھا۔

susti-subzi-1624806456.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
اردو محفل کے بانیوں کو فی الفور سزا دیں اور وہ بھی سخت سے سخت۔
استاد گرامی@الف عین اور دیگر اساتذہ کو شاعری کی اصلاح پہ سزا ہونی چاہیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے محلہ میں ایک گھر ہے کہ جنھوں نے باہر پانی کی ٹونٹی لگائی ہوئی ہے اور لوگ مفت پانی لے جاتے ہیں۔ نیز وہ آئے روز دیگ پکوا کے تقسیم کر رہے ہوتے ہیں۔
لوگ خود ہی جیل جانے والے کام کر رہے ہیں۔ اب انھیں کون سمجھائے!!
 
جاسمن

لائبریرین
رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں
کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں
 
Ali Baba

محفلین
یوں تو جس مجسٹریٹ نے یہ جو حرکت کی تھی اس کی پاداش میں اس کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں (جنگ کی خبر کے مطابق) لیکن حکومت کے ماتھے پر جو کلنک کا ٹیکہ یاروں نے لگانا تھا وہ تو خوب لگ گیا۔

لیکن سب سے بہترین تو یہ ہے کہ جو کوئی بیچارہ بھول چوک سے کوئی نیکی کا کام کر ہی لیتا ہے (جس کی خبر دوسرے ہاتھ کو بھی ہونے سے منع کیا گیا ہے) وہ اپنی تشہیر یہاں دامے، درمے، قدمے، سخنے خوب کر سکتا ہے وہ بھی بغیر ہینگ اور پھٹکڑی کے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کرنے والے مجسٹریٹ کیخلاف کارروائی
ویب ڈیسک پير 28 جون 2021
2195433-vegetablesphotoexpressx-1624872957-448-640x480.jpg

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے۔

لاہور: انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف بشیر کی غلطی پر اس کے خلاف فوری کارروائی شروع کردی۔

رائیونڈ میں سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے۔

ڈی سی لاہور نے کاشف بشیر سے اختیارات واپس لینے کا لیٹر خود دستخط کر کے جاری کیا اور کاشف بشیر سے جواب طلبی بھی کرلی۔ ڈی سی لاہور نے مجسٹریٹ کاشف بشیر کو کسی بھی قسم کی پرائس کنٹرول کی چیکنگ سے فوری طور پر روک دیا گیا۔ کاشف بشیر کو پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت اختیارات دیے گئے تھے۔

گزشتہ روز لاہور کی رائیونڈ پولیس نے ’سستی‘ سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش وقاص محمد رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 
ثمین زارا

محفلین
لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار گرفتار
ویب ڈیسک اتوار 27 جون 2021
2195175-subzilahore-1624805546-943-640x480.jpg

سبزی فروش کاشف بشیربھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ.(فوٹو:فائل)

گرانفروشی پاکستان کا ایک المیہ ہے ہی لیکن اس کی روک تھام کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی اور مقدمے درج کرنے کی شرح بہت کم ہے، لیکن لاہور پولیس نے سستی سبزی فروخت کرنے والے کو نہ صرف فوراً گرفتار کرلیا بلکہ اس ’ جرم ‘ میں ایف آئی آر بھی کاٹ دی۔

لاہور کی رائیونڈ پولیس نے ’سستی‘ سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش کاشف بشیر ولد چوہدری محمد بشیر رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس بارے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں تھی اور وہ بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا۔

متن کے مطابق مذکورہ دکان دار نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کی ہوئی تھی اور بھنڈی95 روپے کے بجائے 73 روپے، ٹماٹر50 روپے کے بجائے25 روپے، بینگن 60روپے کے بجائے52روپے، کریلے 90 روپے کے بجائے 52 روپے اور پیاز 40 روپے کے بجائے 33 روپے فی کلو پرفروخت کر رہا تھا۔

susti-subzi-1624806456.jpg
رائے ونڈ پولیس!!!
تھانہ سٹی رائیونڈ!!!!
دال میں یقینآ بہت کچھ کالا ہے ۔ ۔
لاہور کی تمام پولیس ماڈل ٹاؤن میں قتلَ عام پر بھنگ پی کر سو رہی تھی ۔ ان معصوم لوگوں کی ایف آئی آر آرمی چیف کے کہنے کے بعد کاٹی گئی ۔ آج تک کوئی کاروائی نہ ہوئی ۔ اور سلطنتَ رائیونڈ کے تھانیدار نے خبر بنانے کے لیے یہ اوچھی حرکت کی ہے غالبآٓ ۔ ۔
 
لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار گرفتار
ویب ڈیسک اتوار 27 جون 2021
2195175-subzilahore-1624805546-943-640x480.jpg

سبزی فروش کاشف بشیربھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ.(فوٹو:فائل)

گرانفروشی پاکستان کا ایک المیہ ہے ہی لیکن اس کی روک تھام کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی اور مقدمے درج کرنے کی شرح بہت کم ہے، لیکن لاہور پولیس نے سستی سبزی فروخت کرنے والے کو نہ صرف فوراً گرفتار کرلیا بلکہ اس ’ جرم ‘ میں ایف آئی آر بھی کاٹ دی۔

لاہور کی رائیونڈ پولیس نے ’سستی‘ سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش کاشف بشیر ولد چوہدری محمد بشیر رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس بارے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں تھی اور وہ بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا۔

متن کے مطابق مذکورہ دکان دار نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کی ہوئی تھی اور بھنڈی95 روپے کے بجائے 73 روپے، ٹماٹر50 روپے کے بجائے25 روپے، بینگن 60روپے کے بجائے52روپے، کریلے 90 روپے کے بجائے 52 روپے اور پیاز 40 روپے کے بجائے 33 روپے فی کلو پرفروخت کر رہا تھا۔

susti-subzi-1624806456.jpg
بہت ہی عجیب خبر ہے
 
Top