کس کو یہ گیم آتی ہے؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سر جی کیوں کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں ۔۔۔آپ تو مایہ ناز کھلاڑی ہیں۔۔۔۔ :grin: بہت سارے داؤ پیچ تو آپ کے ہی مرہونِ منت ہیں۔۔۔ ;)
تبھی تو ہم نے بھی ان سے پوچھا تھا "کیوں؟؟؟" آپ انھیں گھیر گھار کر گیم جاننے کا دعویٰ کروائیے بھائی۔۔۔ تب تک ہم باقی مراسلات کا جواب دے کر آتے ہیں ۔ کسی کا ادھار نہ رہ جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کو حل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
کوئی خاص فارمولا تو ضرور ہوگا جس سے اس کو حل کرنے میں مدد ملے۔ میرے پاس ڈان کی بہت ساری اخباریں موجود ہیں جن میں یہ کھیل ہے لیکن مجھے کھیلنا نہیں آتا۔ اگر کوئی راہنمائی کرے تو مہربانی ہوگی۔
اس گیم کو ایزی لیول سے سٹارٹ کرتے ہیں تا کہ باقی لوگ بھی شامل ہو جائیں۔
پھر مہا مقابلہ کروائیں گے۔ :biggrin:
 
اکمل زیدی

محفلین
تبھی تو ہم نے بھی ان سے پوچھا تھا "کیوں؟؟؟" آپ انھیں گھیر گھار کر گیم جاننے کا دعویٰ کروائیے بھائی۔۔۔ تب تک ہم باقی مراسلات کا جواب دے کر آتے ہیں ۔ کسی کا ادھار نہ رہ جائے۔
گھرنے والے یہ ہیں نہیں انہیں جو بتانا ہو گا بتا دینگے نہیں تو پھر کسی صورت اگلنے والے نہیں۔۔۔ویسے ہر فن طاق ہیں یہ الگ بات ہے ۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گھرنے والے یہ ہیں نہیں انہیں جو بتانا ہو گا بتا دینگے نہیں تو پھر کسی صورت اگلنے والے نہیں۔۔۔ویسے ہر فن طاق ہیں یہ الگ بات ہے ۔۔۔
نہیں اس طرح سے گھیرنا بھی نہیں ہے۔۔۔ شاید جلدی میں ہم نے اکسانے کی جگہ گھیرنا لکھ دیا۔
ماشاء اللہ سے ان کے ہر فن طاق ہونے میں کوئی شک نہیں ہے ہمیں۔ اور اس بات پر ہمیں خود پر فخر ہے۔
فخر اس لئے کہ ہم بھی اسی محفل میں ہیں جہاں ایسے ہر فن طاق محترم انسان ہیں :mrgreen:!
 
اس کو حل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
کوئی خاص فارمولا تو ضرور ہوگا جس سے اس کو حل کرنے میں مدد ملے۔ میرے پاس ڈان کی بہت ساری اخباریں موجود ہیں جن میں یہ کھیل ہے لیکن مجھے کھیلنا نہیں آتا۔ اگر کوئی راہنمائی کرے تو مہربانی ہوگی۔
پہلے آسان خانے ڈھونڈیے، جو کافی حد تک واضح ہوں، آہستہ آہستہ باقی بھی آسان ہوتی جائے گی۔ کہیں نہ کہیں اندازہ بھی لگانا پڑے گا، مگر اسے یاد رکھیے، اگر غلط ہو تو فوراً دوسری آپشن کی طرف جائیے۔
 
Top