تاسف محفل کے رکن علی صہیب قرنی کا انتقال پُرملال

انا للہ و انا الیہ راجعون
ابھی ابھی انتہائی افسوسناک اطلاع ملی ہے کہ اردو محفل کے رکن، نوجوان شاعر علی صہیب قرنی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی حسنات قبول فرمائے، سیئات سے درگزر فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
یہ کون سے شہر کے رہائشی تھے؟
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے ۔ آمین
 

ڈیوڈ پارکر

محفلین
ہم اللہ کیلئے ہیں اوراسی کیجانب رجوع کریں گے۔
اللہ پاک مرحوم کی سبھی آنے والی منازل سہل فرمائے درجہ بالا کیساتھ مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے۔
 

شمشاد

لائبریرین
افسوسناک خبر ہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

مقبول

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ رب العزت اُن کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ تعارف کے زمرے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تو بالکل نوجوان تھے۔
 
انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ رب العزت اُن کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ تعارف کے زمرے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تو بالکل نوجوان تھے۔
جی۔ 23-24 سال عمر تھی۔ علمی خاندان سے تھے۔
معروف لفظی ترجمۂ قرآن (تعلیم القرآن) کرنے والے صابر قرنی مرحوم کے پوتے
اور تحریک آزادیِ کشمیر کے مرکزی رہنما ، کئی کتابوں کے مصنف اور عربی رسالہ کشمیر المسلم کے سابق چیف ایڈیٹر پروفیسر الیف الدین ترابی مرحوم کے نواسے تھے۔
ان کے والد اسلام آباد میں رفاہ یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں، اور بہت پر اثر مدرسِ قرآن ہیں۔
 
Top