تعارف اور تعارف ہمارا ہو بھی کیا

سیما علی

لائبریرین
کوئی اپنا تعارف پیش نہیں کیا۔۔۔
سارا بکھیڑا نورتن، محفلین، دلیپ اور ٹاٹا کا بکھیرا!!!
:nottalking::nottalking::nottalking:
اب کہہ۔ تو دیا سیما علی ہیں جو ہیں جہاں ہیں جیسے ہیں آپ سب نے قبول کیا ؀
لکڑی جل کوئلہ بھئی، کوئلہ جل کر راکھ ۔۔ میں پاپن ایسی جلی ،کوئلہ بھئی نہ راکھ ۔۔! ‘‘ایک ادنیٰ بینکار بھلا اپنی مدح سرائی کرتا بھلا معلومُ ہوگا اور آپ
جو چرچلِ ثانی ہیں !!!!!!!! ہم کیسے جُرات کریں گے لکھنے کی کیونکہ ہمیں وہ دن آج تک نہیں بھولا جب ہم نے غلط نہی لکھا تھا شروعات میں آپ نے بڑی خوش اسلوبی سے اصلاح کی !!!ہم جب ہی سے بے حد مرعوب ہیں اور جسارت نہیں کرتے آپ کے سامنے لکھنے کی :):):):)
ڈھیروں دعائیں آپ کے لئیے سلامت رہیے شاد و آباد رہیے!!!!!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
پندرہ سال ہوگئے ہیں۔ 19 اپریل 2006 یہاں ہماری آمد ہوئی تھی
جیہ بٹیا آپ کی گراں قدر خدمات ہیں اُردو محفل کے لئیے ماشاء اللّہُ ڈیڑھ ڈکیڈ یعنی ڈیڑھ دہائی سے زیادہ کا ساتھ بہت بڑا ساتھ ہے بہت بہت مبارک جیتی رہیے اور اسی طرح لکھتی رہیے بہت سارا پیار اور دعائیں !!!!!گلالئی اب بھی لکھتی ہیں ؟؟؟؟؟؟
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جیہ بٹیا آپ کی گراں قدر خدمات ہیں اُردو محفل کے لئیے ماشاء اللّہُ ڈیڑھ صدی کا ساتھ بہت بڑا ساتھ ہے بہت بہت مبارک جیتی رہیے اور اسی طرح لکھتی رہیے بہت سارا پیار اور دعائیں !!!!!گلالئی اب بھی لکھتی ہیں ؟؟؟؟؟؟
ہم تو سمجھتے تھے کہ سو سال کی صدی ہوتی ہے۔۔۔۔
اگر ہم غلط نہیں تو پھر بینک والوں کو اپنے تمام گزشتہ کھاتے دوبارہ چیک نہ کرنے پڑ جائیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہم تو سمجھتے تھے کہ سو سال کی صدی ہوتی ہے۔۔۔۔
اگر ہم غلط نہیں تو پھر بینک والوں کو اپنے تمام گزشتہ کھاتے دوبارہ چیک نہ کرنے پڑ جائیں ۔
بھئی یہ آپا کی محبت ہے، دس سے ملٹی پلائی ہونا یہاں بعید از قیاس نہیں ۔ دہائی اور صدی محبت کی دنیا میں ایکسچینج ہو سکتے ہیں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی یہ آپا کی محبت ہے، دس سے ملٹی پلائی ہونا یہاں بعید از قیاس نہیں ۔ دہائی اور صدی محبت کی دنیا میں ایکسچینج ہو سکتے ہیں ۔
بے شک ان کی محبت میں کوئی شک نہیں۔
ہمیں اپنی تصحیح کرنی تھی دراصل

سیما علی جی ہم پر غصہ تو نہیں نا !!
 
فرخ منظور

لائبریرین
خلیل جبران تو یہ کہتے ہیں کہ دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام اپنا تعارف کرانا ہے!!!!!!!!
منیر نیازی صاحب یہ شعر ہماری زندگی کی عکاسی کرتا ہے؀
چاہتا ہوں میں منیرؔ اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو
!!!!!!@جاسمن
بٹیا کہہ رہی تو کچھ ٹوٹا کچھ ادھورا سا لکھنے کی کوشش کرتے !!!!! پر آج دل چاہ رہا ہے کہ بتائیں کے ہم تو آپ سب کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھنے لگے ہیں ! اُردو محفل ہمارے گھر کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ اُردو محفل اور ہم لازم و ملزوم یا ہم نے اُردو محفل اپنا اُوڑھنا بچھونا بنا لیا ؀اب جب کہ نہ ہم نئے ہیں اُردو محفل کے لئیے نہ اُردو محفل ہمارے لئیے!!!!اکثر سوچتے ہیں کہ کہ اتنی دیر کیوں ہوئی یہاں آنے میں اور اُردو محفل کے نورتن بالکل اکبرِ اعظم کے نو رتن کی طرح ہیں جیسے وہ ہر ایک اپنی جگہ باکمال تھا !!!بالکل اسی طرح ہماری اُردو محفل کے باکمال نورتن ہیں !!
نو جواہر یعنی نو صاحبِ کمال :
ان سب سے پہلے ہمارے پہلے ہمارے اُستادِ محترم
پہلا، محمد خلیل الرحمٰن ہمارے اچھے بھیا۔
دوسرا۔ چرچلِ ثانی ہفت ہزاری
تیسرا۔ ظہیراحمدظہیر ملک الشعرا
چوتھا سید عاطف علی ہمارے بہت ہی پیارے بھیا!
پانچواں فاخر رضا
چھٹا۔ شمشاد صدر دیوان
ساتواں! محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا سہ ہزاری
آٹھواں نیرنگ خیال ابولفضل۔
!نواں اور آخری، زیک پنج ہزاری
یہ تو ہوئی جناب نو عقلمند آدمیوں کی انجمن
۔۔۔۔اس کا قعطناً یہ مطلب نہیں کہ جن کا نام نورتن میں شامل نہں وہ عقلمند نہیں ہر نگینہ اپنی جگہ نادر و نایاب خوبیوں کے ساتھ اُردو محفل میں جڑُا ہو ا ہیے اور ہم اس سے پہلے بھی کئی جگہ تھوڑا تھوڑا اپنے بارے میں بتا چکے ہیں !بالکل مینگو بندے ہیں سو آپ سب ہمیں جانتے ہیں !ہم ہیں اور آپ ہیں اب جیسے ہیں یہی
سیما علی ہیں قبول کیجے ۔@جاسمن بٹیا بتائیں گی نور وجدان ماہی احمد بٹیا بتائں گی آنی کیسی ہیں گُلِ یاسمیں بٹیا
جاسم محمد محمد تابش صدیقی میاں اکمل زیدی بھیا بتائیں گے محمد وارث میاں بھی تھوڑا تھوڑا ہمیں جانتے ہیں !!
بہت پرانا قصہ ہے جب ابھی موبائل فون، لیپ ٹاپ حتیٰ کہ کیلکولیٹر بھی ایجاد نہ ہوئے تھے۔ دہلی سے نیویارک کیلئے جہاز فضا میں بلند ہوا تو حسب روایت مسافروں نے حفاظتی بیلٹ کھول لیے۔ کچھ مسافر اخبارات و رسائل کے مطالعہ میں محو ہو گئے کچھ آپس میں گپ شپ کرنے لگے۔ جہاز کی کلب کلاس میں ساتھ ساتھ بیٹھے دو مسافروں میں سے ایک نے اپنا بریف کیس کھولا، فائلیں نکالیں اور ان میں محو ہو گیا اور اس نے سر اٹھا کر بھی نہیں دیکھا کہ اس کے پہلو میں کون بیٹھا ہوا ہے۔ ادھر دوسرا مسافر اخبارات پڑھتے اور بار بار ان کی ورق گردانی سے عاجز آ چکا تھا اور فطری خواہش کے تحت اپنے ہمسائے مسافر سے گفتگو کا متمنی تھا۔ اس کا مسئلہ یہ بھی تھا کہ وہ اس خطہ کا ایک مقبول، معروف اور مشہور آدمی تھا، جسے ہنوز ساتھی مسافر نے آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا تھا کہ اس کے پہلو بہ پہلو کون نامی گرامی شخصیت موجود ہے۔ بہرطور اس نامی گرامی اور مشہور و معروف شخص نے موقع ملتے ہی اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے مسافر سے گفتگو کا آغاز کر دیا۔ یہ معروف شخصیت انڈین فلم انڈسٹری کے سپرسٹار دلیپ کمار تھے مگرمدمقابل شخصیت بالکل سپاٹ چہرے اور کسی تاثر کے بغیر یہ پوچھ رہی تھی کہ آپ کیا کرتے ہیں؟ دلیپ کمار سے یہ پوچھنا کہ آپ کیا کرتے ہیں، بجائے خود ان کی توہین کے مترادف تھا مگر دلیپ اسے برداشت کر گئے اور کہا میں پرفارمنگ آرٹ سے وابستہ ہوں۔ پھر سوال ہوا ’’کیا تصویریں وغیرہ بناتے ہیں‘‘۔ دلیپ صاحب نے جواب دیا نہیں، میں فلموں میں کام کرتا ہوں۔ فلم میں تو یقیناً کئی شعبے ہوتے ہیں، آپ کس شعبہ سے وابستہ ہیں، دلیپ سے پوچھا؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ میں ایکٹر ہوں، میں دلیپ کمار ہوں۔ اس پر سوال پوچھنے والی شخصیت نے کہا، میں ٹاٹا ہوں، فلمیں نہیں دیکھتا۔ دراصل میرے پاس ان فروعات کیلئے وقت ہی نہیں ہوتا۔بعض احباب کا یہ کہنا ہے کہ ٹاٹا جیسے بڑے کامیاب صنعتکار سے منسوب یہ واقعہ من گھڑت ہے اور اتنے بڑے کاروباری شخص کیلئے ممکن ہی نہیں کہ وہ دلیپ کمار جیسی شخصیت سے متعارف نہ ہو جبکہ ایک دوسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ ٹاٹا اس خطے کا سب سے بڑا صنعتکار تھا ہی اس لیے کہ وہ فلموں جیسی فروعات اور دیگر معاملات سے دور رہا۔ بہرحال اگر یہ واقعہ سچ ہے تو پھر یہ بات سپرسٹار دلیپ کمار ہی بتا سکتے ہیں کہ پہچاننے سے انکار پر ان پر کیا گزری ہو گی؟
تو ہم ایک عام پاکستانی ہیں اور سونے پہ سہاگہ ریٹائیریڈ ہیں تو اور بھی ادنیٰ؀
نہ میں عربی نہ لاہوری
نہ میں ہندی شہر نگوری
نہ ہندو نہ ترک پشوری
نہ میں رہندا وچ ندون

بلھا کیہ جاناں میں کون
محفل میں خوش آمدید۔ ٹاٹا سے مجھے ایک بات یاد آگئی کہ ہمارے پرانے گھر میں جو کہ اندرون بھاٹی دروازہ لاہور میں واقع ہے۔ اس گھر میں ٹاٹا کمپنی کے گارڈر نصب ہیں۔ میرے رشتے کے نانا کی دوکان پر ایک بڑی سی پرانی گھڑی تھی لیکن انتہائی خوبصورت۔ وہ گھڑی بھی ٹاٹا کمپنی کی تھی۔
 
بہت بہت شکریہ جیتے رہیے !!!!!!!!
وہ گھڑی نوادرات میں شمار ہوگی انتہائی قیمتی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔
 
؎ ہر گل کی یہ خواہش ،کہ قدم بوسی کرے وہ،
کس کی آمد ہے کہ گل خود ہی بچھے جاتے ہیں۔

یہ مجھ ناچیز نے ابھی ابھی آپ کیلیئے کہا ہے۔
سیما علی آپی جان ویلکم ویلکم ،موسٹ ویلکم۔
آپ تو محفل کی شان،محفلین کی جان ہیں۔
جیسے گھر بڑوں کے بغیر سونے سونے لگتے ہیں ایسے ہی محفل بھی آپ کی حاضری کے بغیر بے رونق لگتی ہے۔
میں تو کھولتے ہی نوٹیفیکیشن دیکھ لیتی ہوں کہ آپی کہاں ہیں۔
یونہی ہردم رونق بخشتی رہیئے۔۔۔۔اللہ آپکو سلامت رکھے۔آمین
 
سیما علی

لائبریرین
ہر گل کی یہ خواہش ،کہ قدم بوسی کرے وہ،
کس کی آمد ہے کہ گل خود ہی بچھے جاتے ہیں۔

یہ مجھ ناچیز نے ابھی ابھی آپ کیلیئے کہا ہے۔
واہ واہ بے حد کمال ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا کہ یہ آمد ہمارے لئیے ہوئی جیتی رہیے پروردگار ہزاروں خوشیاں دکھلائے شاد وآباد رہیے بٹیا ؀
وہ ٹانک دے ترے آنچل میں چاند اور تارے
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
؎ ہر گل کی یہ خواہش ،کہ قدم بوسی کرے وہ،
کس کی آمد ہے کہ گل خود ہی بچھے جاتے ہیں۔

یہ مجھ ناچیز نے ابھی ابھی آپ کیلیئے کہا ہے۔
بہت زبردست کہا ہے اور ہمارے صرف گل کو استعمال کیا یاسمین نے کیا بگاڑا تھا۔۔۔۔ اسے بھی بچھا دیا ہوتا بہنا۔ہم نے کوئی اعتراض تھوڑی کرنا تھا۔ :in-love:
 
بہت زبردست کہا ہے اور ہمارے صرف گل کو استعمال کیا یاسمین نے کیا بگاڑا تھا۔۔۔۔ اسے بھی بچھا دیا ہوتا بہنا۔ہم نے کوئی اعتراض تھوڑی کرنا تھا۔ :in-love:
ماں صدقے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تجھے تو بالوں میں سجاؤں گی، کان کی بالی میں اٹکاؤں گی۔
یا پھر گلدستے میں لگا دونگی۔ موتیے کا پھول تو قابل احترام ہے۔
بڑے کہتے ہیں اس پر ہمارے نبیﷺ کا پسینہ مبارک گرا ہے،اس لئے ایسی پیاری خوشبو ہے۔
 
بالوں میں سجانے اور کان کی بالی میں اٹکانے تک تو ٹھیک ہے، سہہ لیں گے۔ لیکن گلدستے میں تو پانی میں رکھنا پاڑے گا نا۔۔۔ کہں ہم پھول گئے توَََ؟؟؟؟؟

جو بھی کرنا ہے، جلدی کر لیجئے اس سے پہلے کہ کوئی جملہ حقوق محفوظ کا نعرہ لگاتا آ پہنچے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہم تو سمجھتے تھے کہ سو سال کی صدی ہوتی ہے۔۔۔۔
اگر ہم غلط نہیں تو پھر بینک والوں کو اپنے تمام گزشتہ کھاتے دوبارہ چیک نہ کرنے پڑ جائیں ۔
ہم
More than one and a half decade لکھنا چاہ رہے تھے غلطی کر گئیے نہیں نہیں بینک کو اپنے کھاتے چیک نہیں کرنا پڑیں گے کیونکہ وہاں ہر وقت آڈیٹ کا ڈر اور پھر کسٹوڈین آف پبلک منی کا خوف دامن گیر رہتا تھا !!!! پرودگار نے سرخروئی عطا فرمائی اُسکا بے حد شکر ہے !!!!
بہت شکریہ ہمارے بٹیا نے ہماری اصلاح کی ۔۔۔۔ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ محفل میں ہماری آمد ریٹائر منٹ کے بعد ہوئی ورنہ سارے پرفارمنس ایوارڈ ز واپس کرنا پڑتے !!!!!
 
بالوں میں سجانے اور کان کی بالی میں اٹکانے تک تو ٹھیک ہے، سہہ لیں گے۔ لیکن گلدستے میں تو پانی میں رکھنا پاڑے گا نا۔۔۔ کہں ہم پھول گئے توَََ؟؟؟؟؟

جو بھی کرنا ہے، جلدی کر لیجئے اس سے پہلے کہ کوئی جملہ حقوق محفوظ کا نعرہ لگاتا آ پہنچے۔
اللہ نصیب اچھا کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بیٹی بھی اس عمر کو پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔مجھے بھی فکر رہتی ہے۔مگر اف اللہ ،اسے تو صرف پڑھنے کا ہی شوق ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم
More than one and a half decade لکھنا چاہ رہے تھے غلطی کر گئیے نہیں نہیں بینک کو اپنے کھاتے چیک نہیں کرنا پڑیں گے کیونکہ وہاں ہر وقت آڈیٹ کا ڈر اور پھر کسٹوڈین آف پبلک منی کا خوف دامن گیر رہتا تھا !!!! پرودگار نے سرخروئی عطا فرمائی اُسکا بے حد شکر ہے !!!!
بہت شکریہ ہمارے بٹیا نے ہماری اصلاح کی ۔۔۔۔ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ محفل میں ہماری آمد ریٹائر منٹ کے بعد ہوئی ورنہ سارے پرفارمنس ایوارڈ ز واپس کرنا پڑتے !!!!!
ہماری کیا مجال کہ اصلاح کریں۔۔۔ ہم آپ سب سے سیکھ رہے ہیں۔ اور سیکھتے رہیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ نصیب اچھا کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بیٹی بھی اس عمر کو پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔مجھے بھی فکر رہتی ہے۔مگر اف اللہ ،اسے تو صرف پڑھنے کا ہی شوق ہے۔
پڑھائی زیادہ اہم ہے۔۔۔۔ باقی تو ساری عمر کا ہے نا۔۔ اللہ پاک ہر بیٹی کے نصیب اچھے کریں۔ آمین
 
سیما علی

لائبریرین
ہماری کیا مجال کہ اصلاح کریں۔۔۔ ہم آپ سب سے سیکھ رہے ہیں۔ اور سیکھتے رہیں گے۔
ایسا نہیں ہے ہم اپنے بیٹے سے اکثر کہتے ہیں رضا دیکھو اس پیراگراف میں ہم نے انگریزی صحیح لکھی اور وہ اکثر درست کر دیتے ہیں بچے اگر صحیح ہیں تو مان لینا چاہیے ایسا نہیں ہے بڑے غلطی نہی کر سکتے ہیں اور سیکھنے کے لیئے پوری عمر بھی کم ہے بٹیا!!!!!
 
Top