ملک بھر میں سوشل میڈیا بند کر دیا گیا

social-media.jpg

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیوب، واٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کا اطلاق 4 بجے تک ہو گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث انہیں مسائل کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وزرات داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے۔
ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں.
 
اے خان

محفلین

شکر ہے میں سمجھا پیکج ختم ہوگیا ہے
 
"میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا سائٹس پر ایک دوسرے سے رابطے کر کے منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے اور سوشل میڈیا سائٹس کو بند کرنے کا مقصد ملک دشمن عناصر کا نیٹ ورک توڑنا ہے۔"
---
ملک دشمن عناصر بھی 3 بجے تک انتظار کر لیں گے۔یا 3 بجے ملک دشمن عناصر سو جاتے ہیں؟
 
میرے خیال میں بات کچھ اور ہے
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ ایکشن کوئی معنی نہیں رکھتا، کیونکہ بچہ بچہ وی پی این استعمال کرنا جانتا ہے۔
تو ایسی پابندی کا فائدہ؟
انٹرنل ٹریفک کچھ عرصہ بلاک کرنے سے فارن پروپگنڈا اکاونٹس کا پتہ چلایا جا سکتا ہے جو انتشار کو ہوا دینے کے لیے ٹرینڈ چلا رہے ہوتے ہیں۔
 
Top