لبیک یا رسول اللہ کا ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پردھرنا، بدترین ٹریفک جام

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جاسم بھائی آپ کو تو محقق ہونا چاہیے کیا بات ہے
EyNhyH4.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
ٹی ایل پی احتجاج؛ متعدد شہروں میں دھرنے ختم، چند مقامات پر جھڑپیں
ویب ڈیسک بدھ 14 اپريل 2021

2166732-tlp-1618381616-865-640x480.png

تھانہ ممتاز آباد ملتان میں ٹی ایل پی کے سربراہ سمیت 48 نامزد اور 250 نامعلوم افرا د کے خلاف مقدمہ درج۔ فوٹو:فائل


کراچی: تحریک لیبک پاکستان کی جانب سے جاری احتجاج بیشتر مقامات سے ختم ہوگیا ہے، جب کہ چند ایک مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک لیبک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد سے اب تک ملک بھر کے بیشتر مقامات پر احتجاج اور دھرنے تیسرے روز میں داخل ہوگئے ہیں، تاہم پولیس حکام کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں سے احتجاج ختم کروا کرٹریفک بحال کرادی گئی ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کے مطابق شہر میں کرول گھاٹی سے رنگ رڈ، بتی چوک سے محمود بوٹی رنگ روڈ، شنگھائی پل، کماہاں روڈ، چونگی امر سدھو، موہلنوال، بھٹہ چوک، سکیم موڑ، یتیم خانہ چوک، مانگا منڈی ملتان روڈ، داروغہ والا جانب نیازی شہید روڈ، کچا جیل روڈ اور پلی ون وے، شاد باغ، نیشنل ہائی وے چوہنگ، موہلنوال، مراکہ، موہلنوال بائی پاس سے احتجاج کی وجہ سے بند ہے۔

دوسری جانب ، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور ملتان روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے، داتا صاحب، راوی پل، والٹن چوج، محافظ ٹاؤن اور جوڑے پل کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اچھرہ بازار، جی پی او چوک اور نواز شریف انٹر چینج کو بھی کلئیر کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے مختلف مقامات پر بھی ٹی ایل پی کے مظاہرین کا احتجاج اور دھرنے جاری ہیں، اور کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لیاقت باغ چوک پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی گئی جب کہ مظاہرین بھی پولیس پر پتھراؤ کررہے ہیں، مری روڈ پر جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اور ایس ایچ او وارث خان یاسر محمود عباسی شدید زخمی ہوگئےجنہیں احتجاج میں شامل افراد نے طبی امداد کے اسپتال منتقل کیا۔

راولپنڈی میٹرو بس ٹریک میدان جنگ بن گیا ہے، اور رینجرز اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، فورسز کی جانب سے شدید شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال ہورہا ہے، رینجرز نے میٹرو ٹریک پر مظاہرین کو دونوں جانب سے گھیر کر لاٹھی چارج کیا، جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، رینجرز نے میٹرو ٹریک کا قبضہ حاصل کرکے متعدد افراد کو گرفتار لیا، جس کے بعد مری روڈ پر مظاہرین نے متعدد املاک کو آگ لگا دی، لیاقت باغ چوک کا کنٹرول 2 روز سے مظاہرین کے پاس تھا، جسے رینجرز نے خالی کرالیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹیکسلا کے مقام پر پولیس اور دھرنا شرکاء میں جھڑپیں اور پتھراؤ سے 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری ٹیکسلا انڈر پاس کے اردگرد موجود ہے۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی تحریک لبیک کے کارکنوں کا شہید چوک پر دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے شہید چوک پر ہی سحری کا انتظام کیا۔

کراچی کے بیشتر علاقوں سے مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک بحال کرادی گئی ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں صرف ایک مقام بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر احتجاج جاری تھا، تاہم اب وہاں بھی دھرنا ختم کرادیا گیا ہے، اور حب ریور روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اب شہر میں کسی جگہ بھی ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہے اور شہر کے تمام راستے اس وقت کھلے ہوئے ہیں۔

ساہیوال میں بھی ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کو 24 گھنٹے کے بعد مظاہرین کو ہٹا کر ٹریفک کے لیے کھلوا لیا ہے، اس دوران مظاہرین کے پتھراو سے 1 ایس پی، اور دو ڈی ایس پیز سمیت 51 پولیس افسران و اہلکاران زخمی ہوئے، جنہں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تلہ گنگ میں بھی بین الصوبائی شاہراہ پر مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں جاری ہیں، اور پولیس اہلکار کے خلاف آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔

ملتان پولیس کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر پولیس اور مطاہرین کے مابین جھڑپیں جاری رہیں اور اس دوران 97 کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 66 کانسٹیبل،12 ہیڈ کانسٹیبل، 6 اے ایس آئی، 6 سب انسپکٹرز،5 انسپکٹرز اور 2 ایس ڈی پی او شامل ہیں، تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے دھرنا ختم کرادیا ہے اور تمام شاہراہیں معمول کے مطابق کھل گئی ہیں۔

دوسری جانب ملتان کے پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سمیت 48 نامزد اور 250 نامعلوم افرا د کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ میں انسداد دہشت گردی، ڈکیتی، پولیس پارٹی پر حملہ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت 10 سے زائد سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کے متن میں ہے کہ بہاولپور بائی پاس چوک پر مظاہرین نے مولانا سعد رضوی کی ایما پر حکومت کےخلاف نعرے بازی، روڈ بلاک اوراملاک کو نقصان پہنچایا، مظاہرین کو جب منتشر کرنے کی جب کوشش کی گئی تو پولیس پارٹی پر حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی کینٹ سمیت 14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ صرف السٹریشن کیلئے تھا۔ باقی دہشت گردی کے اصل مناظر ٹی وی چینلز دکھا ہی رہے ہیں۔
جب یتیم پولیس دھڑلے سے کسی کے گھر گھس جاے گی یا عام شاہراہوں پہ کسی فیملی کو گولیوں سے بھون دے گی یا خواتین کو بھی اپنی غلیظ گالیوں کا نشانہ بنائے گی تو پھر ایک عام انسان تو اسی طرح ہڑبونگ میں اپنا کام کرے گا کیونکہ اسے تو علم ہے کہ اکیلے اکیلے ان کے ساتھ کیا کچھ ہونا ہے
 
سعد رضوی کی گرفتاری!
حقائق سامنے آ گئے

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے برعکس یہ حقیقت منظر عام پر آ چکی ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری حکومتی ایما کی بجائے پیر افضل قادری کی جانب سے جمع کروائی گئی ایف آئی آر کی بنا پر کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پیر افضل قادری نے الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق ایف آئی آر میں درج کیا ہے کہ علامہ سعد رضوی نے غیر قانونی طور پر قبضہ گروپ قائم کر کے تحریک لبیک کے اثاثوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ مزید برآں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سعد رضوی خافظ قرآن نہیں بلکہ نشہ کرتے رہتے تھے۔ اس وجہ سے وہ تحریک لبیک کے سربراہ نہیں بن سکتے۔

ہمارے نمائندہ کے مطابق گزشتہ روز پیر افضل قادری نے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد بعض اعلی سطح پر رابطے بھی کئے تھے جس کی وجہ سے گرفتار کا عمل ہوا۔ پیر افضل قادری نے مقدمات چوری اور فوجداری کی دفعات کے تحت جمع کروائے جنکا متن یہ تھا کہ سعد رضوی نے تحریک لبیک کے جتنے بھی اثاثے اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کئے' ان پر صرف تحریک لبیک کا حق ہے اور بطور بانی تحریک لبیک وہ اسکو چوری ہی گردانتے ہیں۔ بعض ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس مخالفت کی وجہ لاہور میں 200 ایکڑ پر قائم مدرسہ کی ایک زمین ہے جس پر پیر افضل قادری نے اپنا مدرسہ قائم کرنا چاہا تھا لیکن سعد رضوی نے منع کردیا۔

دوسری جانب تحریک لبیک کے ذرائع نے یہ دعوے کرنے کی کوشش کی ہے کہ سعد رضوی کی گرفتاری حکومتی ایما پر عمل میں آئی تاکہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے معاملہ کو مزید موخر کیا جائے۔ تحریک لبیک کی سینئر قیادت جان بوجھ کر پیر افضل قادری کی درج کروائی گئی ایف آئی آر کو چھپا رہی ہے تاکہ آپسی اختلافات عوام کے سامنے نا آئیں۔ البتہ پولیس ذرائع نے پیر افضل قادری کو شام تک ڈیڈلائن دے دی ہے کہ اگر آپ خود اپنی ایف آئی آر سامنے نا لائے تو شام تک یہ معاملہ پولیس کے ترجمان سامنے لے آئیں گے جس کے بعد تحریک لبیک کے مشتعل گروپوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے درج ہونگے۔

روزنامہ امت
خصوصی رپورٹ
13 اپریل 2021

واٹس ایپ سے کاپی
 

جاسم محمد

محفلین
اور آج شیخ رشید نے تحریک لبیک یا رسول اللہ پر پابندی لگا دی

حکومت کا تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک بدھ 14 اپريل 2021

2166747-tlp-1618395429-374-640x480.jpg

قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیرداخلہ شیخ رشید. فوٹو: فائل


راولپنڈی: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی سفارش کے بعد تحریک لبیک پر پابندی کی سمری کابینہ کو منظوری کیلیےبھیجی جارہی ہے، راستے بند کرنے اور قانون توڑنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں خود ختم نبوت کا مجاہد ہوں، (ن) لیگ نے ختم نبوت پرترمیم کی تو میں نے اسمبلی میں آواز اٹھائی، جس ملک میں وزیر داخلہ ختم نبوت کا مجاہد ہو اس ملک میں کوئی ختم نبوت کا مسئلہ نہیں، ہمارے دور میں ناموس رسالت کے خلاف کوئی کام نہیں ہو سکتا، آج بھی اس بات پر قائم ہیں اسمبلی میں ناموس رسالت کا بل پیش کریں گے، لیکن ہم ایسا مسودہ چاہتے ہیں جس سے نبی ﷺ کا علم بلند ہو، جو آپ چاہتے ہیں اس سے دنیا میں ہمارا انتہا پسندی کا امیج جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب انعام غنی، چیف کمشنرو آئی جی اسلام آباد، کمشنر راولپنڈی، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک لبیک کی جانب سے ہونے والے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلیئر کرانے پر مبارکباد اور اس دوران شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لیے کلیئر ہیں، لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے راستے بحال کردیئے، رینجرز اور پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر اچھا کام کیا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
 
وہ کہتا رہا کہ میں سچا مسلمان ہوں،
اللہ کی قسم مجھے نہیں معلوم فرانس کہاں ہے
میں اسلامی ریاست کے لوگوں کے جانومال کی حفاظت پر مامور ہوں،وہ کہتا رہا میں مسلمان ہوں،نماز بھی پڑتا ہوں،میرے چھوٹے چھوٹے بچے صبح قاری صاحب کے پاس قرآن مجید بھی پڑھنے جاتے ہیں،
وہ کلمے بھی سناتا رہا،اور پھر کہتا رہا کہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہوں،
وہ کہتا رہا میں اپنے بوڑھے ماں باپ کا واحد سہارا ہوں،وہ کہتا رہا خدا کی قسم میں اسلامی ریاست کہ اپنے لوگوں کی حفاظت پر مامور ہوں،
وہ کہتا رہا خدا کی قسم اسکے محبوب کی قسم میں سچا مسلمان اور عاشق رسول ہوں،
وہ کہتا رہا دیکھو میرا نام بھی محمد افضل ہے،

لیکن اس کے ساتھ ہی وہ حقیقی سچے عاشقوں کی لاٹھیوں اور اینٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے،اپنے خالق حقیقی کے پاس چلا گیا، وہ اسلامی فلاحی ریاست پر قربان ہو گیا۔
کانسٹیبل محمدافضل_شہید
 

جاسم محمد

محفلین
وہ کہتا رہا کہ میں سچا مسلمان ہوں،
اللہ کی قسم مجھے نہیں معلوم فرانس کہاں ہے
میں اسلامی ریاست کے لوگوں کے جانومال کی حفاظت پر مامور ہوں،وہ کہتا رہا میں مسلمان ہوں،نماز بھی پڑتا ہوں،میرے چھوٹے چھوٹے بچے صبح قاری صاحب کے پاس قرآن مجید بھی پڑھنے جاتے ہیں،
وہ کلمے بھی سناتا رہا،اور پھر کہتا رہا کہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہوں،
وہ کہتا رہا میں اپنے بوڑھے ماں باپ کا واحد سہارا ہوں،وہ کہتا رہا خدا کی قسم میں اسلامی ریاست کہ اپنے لوگوں کی حفاظت پر مامور ہوں،
وہ کہتا رہا خدا کی قسم اسکے محبوب کی قسم میں سچا مسلمان اور عاشق رسول ہوں،
وہ کہتا رہا دیکھو میرا نام بھی محمد افضل ہے،

لیکن اس کے ساتھ ہی وہ حقیقی سچے عاشقوں کی لاٹھیوں اور اینٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے،اپنے خالق حقیقی کے پاس چلا گیا، وہ اسلامی فلاحی ریاست پر قربان ہو گیا۔
کانسٹیبل محمدافضل_شہید
ختم نبوت کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت قرآن میں کہیں نہیں دی گئی۔ نبوت اللہ کی طرف سے عطا کردہ ڈیوٹی ہے جو اس کے انبیا نے سرانجام دی۔ اگر کوئی شخص خودساختہ نبوت کا دعوی کرتا ہے تو اللہ اسے دیکھ لے گا۔

اللہ ہم سے یہ توقع نہیں رکھتا کہ ہم ختم نبوت کے تحفظ کے نام پر ہسپتالوں پر حملہ کریں، سڑکیں بلاک کریں، اپنے ہی لوگوں کی گاڑیاں جلا دیں، رکشے اور چنگ چی تباہ کردیں۔

قرآن میں چھ انبیا کا صراحت سے تذکرہ آیا ہے جن میں نوح، ھود، صالح، لوط، شعیب اور موسی علیہم السلام شامل ہیں۔ ان سب کی اقوام نے انہیں نبی ماننے سے انکار کیا تو اللہ نے خود ان قوموں کو آسمانی عذاب سے تباہ کیا۔ ان میں سے کسی نبی سے یہ نہیں کہا کہ اپنے اپنے صحابہ کے ذریعے ان اقوام کے ساتھ قتال شروع کردیں۔

ختم نبوت کا مسئلہ آپ کو پوری اسلامی دنیا میں صرف پاکستان میں نظر آئے گا۔ پوری دنیا میں کسی بھی مسلمان ملک میں تحریک ناموس رسالت نامی تنظیم نظر نہیں آئے گی کیونکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی آخری نبی ہیں۔ اگر کوئی نبوت کا دعوی کرتا ہے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں، مسلمان تو دور، غیر مسلم بھی اسے کوئی اہمیت نہیں دیتے۔

ختم نبوت کا ایشو ہمارے ملک میں صرف فتنہ فساد برپا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ملاں جانتے ہیں کہ عوام اب ان کے پیچھے لگنے والے نہیں، ان کی تقریروں سے متاثر ہونے والے نہیں، لیکن چونکہ عوام کی عقیدت نبی سے ہے، اس لئے ختم نبوت کا ایشو چھیڑ کر عوام کو بھڑکایا جائے اور اس کے ذریعے حکومت کو بلیک میل کیا جائے۔

نبوت کی تفویض دنیاوی نہیں بلکہ امر ربی کے ذریعے ہوتی ہے، وہ رب بہتر جانتا ہے کہ اس کی حفاظت کیسے اور کس طرح کرنی ہے۔ اور جو کوئی اس کا منکر ہوگا، اسے کیا سزا دینی ہے۔

آپ کا کام بس قرآن پر عمل کرنا ہے، آپ خدائی اختیار اپنے ہاتھ میں مت لیں!
باباکوڈا
 

سیما علی

لائبریرین
کلمے بھی سناتا رہا،اور پھر کہتا رہا کہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہوں،
وہ کہتا رہا میں اپنے بوڑھے ماں باپ کا واحد سہارا ہوں،وہ کہتا رہا خدا کی قسم میں اسلامی ریاست کہ اپنے لوگوں کی حفاظت پر مامور ہوں،
وہ کہتا رہا خدا کی قسم اسکے محبوب کی قسم میں سچا مسلمان اور عاشق رسول ہوں،
وہ کہتا رہا دیکھو میرا نام بھی محمد افضل ہے،

لیکن اس کے ساتھ ہی وہ حقیقی سچے عاشقوں کی لاٹھیوں اور اینٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے،اپنے خالق حقیقی کے پاس چلا گیا، وہ اسلامی فلاحی ریاست پر قربان ہو گیا۔
کانسٹیبل محمدافضل_شہید
افسوس صد افسوس یہ کس درجہ پہ فائض ہیں جو کلمہ پڑھنے والے کو اس بے دردی سے ناحق قتل کرتے ہیں !!!!
یہ مسلمان ہیں جنہں دیکھ کے شرمائیں یہود !!!!
 

جاسم محمد

محفلین
یہ ایک پولیٹیکل پارٹی ہے۔ اس کو بین کرنا اتنا آسان کام نہیں ہے۔
تحریک لبیک ۲۰۱۷ سے مسلسل مذہب کے نام پر دنگا فساد کر رہی ہے۔ اس پر اگر حکومت یا ریاست کچھ نہ کرے تو عوام ریاستی رٹ نہ ہونے کا رونا دھونا شروع کر دیتی ہے۔ اور اگر حکومت یا ریاست فیصلہ کر لے کہ اس جماعت کے ماضی، حال اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اس پر مکمل پابندی بہتر فیصلہ ہے تو وہی عوام اسے ریاستی جبر بنا کر رونا دھونا شروع کر دیتی ہے۔ مطلب ریاست یا حکومت لبیک والوں کے خلاف ایکشن بھی ان دانشوروں کی خواہشات کے مطابق لے۔ وگرنہ حکومت فیل ہو گئی :)





 

زیک

مسافر
وہ کہتا رہا کہ میں سچا مسلمان ہوں،
اللہ کی قسم مجھے نہیں معلوم فرانس کہاں ہے
میں اسلامی ریاست کے لوگوں کے جانومال کی حفاظت پر مامور ہوں،وہ کہتا رہا میں مسلمان ہوں،نماز بھی پڑتا ہوں،میرے چھوٹے چھوٹے بچے صبح قاری صاحب کے پاس قرآن مجید بھی پڑھنے جاتے ہیں،
وہ کلمے بھی سناتا رہا،اور پھر کہتا رہا کہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہوں،
وہ کہتا رہا میں اپنے بوڑھے ماں باپ کا واحد سہارا ہوں،وہ کہتا رہا خدا کی قسم میں اسلامی ریاست کہ اپنے لوگوں کی حفاظت پر مامور ہوں،
وہ کہتا رہا خدا کی قسم اسکے محبوب کی قسم میں سچا مسلمان اور عاشق رسول ہوں،
وہ کہتا رہا دیکھو میرا نام بھی محمد افضل ہے،

لیکن اس کے ساتھ ہی وہ حقیقی سچے عاشقوں کی لاٹھیوں اور اینٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے،اپنے خالق حقیقی کے پاس چلا گیا، وہ اسلامی فلاحی ریاست پر قربان ہو گیا۔
کانسٹیبل محمدافضل_شہید
جہاں ایسی صفائی دینے کی ضرورت پڑے کہ میں سچا مسلمان ہوں معاملہ وہاں خراب ہو چکا
 
Top