[PDF]سورہ یٰس - 15 سطری مع اردو ترجمہ

شکیب

محفلین
یٰس (مع ترجمة باللغة الأردية)
حافظی ۱۵سطری سورہ یس ، اردو ترجمے کے ساتھ

جن لوگوں کو حافظی قرآن (جس میں ایک پارہ 20 صفحات کا ہوتا ہے) سے تلاوت یا حفظ کی عادت ہوتی ہے، جب انہیں ساتھ ساتھ معنی بھی دیکھنے ہوں تو ترجمے والے قرآن کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ لیکن وہاں تلاوت میں انہیں دقت پیش آتی ہے، کیونکہ ترجمے والے قرآن ۱۵ سطری نہیں ہوتے۔
________
پی ڈی ایف

تصاویر کی شکل میں (فیسبک البم)

________

سورہ ”یٰس“ کے لیے یہ حافظی ورژن ہے جس میں اردو ترجمہ بھی موجود ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو روزانہ یا ہر ہفتے ”یس“ کی تلاوت کا معمول رکھتے ہیں۔

نوٹس
▪️ ۱۵ سطری سعودی پرنٹ سے مطابقت(جو ہند و پاک میں رائج ہے) ۔
▪️ہر لائن میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ عربی عبارت کا اردو ترجمہ اسی لائن پر ختم ہو۔
▪️صرف 6 صفحات ہیں، جو بطور پی ڈی ایف یا تصاویر ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

اللہ پاک اپنے فضل سے اسے قبول فرما کر مسلمانوں کے لیے مفید بنا دے۔ وما توفیقی الا باللہ۔
 
آخری تدوین:

اللہ پاک قرآن کی اس خدمت کے عوض آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین
 
شکیب بھائی آپ نے متن کے نیچے ترجمہ مینول سیٹ کیا ہے یا اس کا کوئی شارٹ کٹ بن سکتا ہے؟ مجھے اس انداز کا ایک کام کرنا ہے۔
متن اور ترجمہ دونوں میرے پاس یونیکوڈ میں موجود ہیں
 
مترجم قرآن کریم فارمیٹ کرنے کے لیے ٹیبل بنانا زیادہ بہتر ہے یا لائن لگانا؟
دوسرا یہ کہ ترجمہ چونکہ متن کو دیکھتے ہوئے سیٹ کرنا ہے تو اس کے لیے کوئی میکرو تیار کیا جاسکتا ہے جو متن کی لائن کے نیچے ترجمہ سطر بہ سطر سیٹ کرکے کام کو ذرا تیز کرسکے؟
کوئی بھائی اس سلسلے میں اپنا تجربہ شئیر کرسکتے ہیں؟
 
مینول ہی کیا تھا، کئی وجوہات کی بناء پر۔
چونکہ یہ کام پہلے کبھی نہیں ہوا، (پچھلی لڑی کا حوالہ ) اور ہر لائن جہاں ختم ہو رہی ہے وہاں ہارڈ لائن بریک لگانا ہے، اس لیے یہ ناگزیر بھی ہے کہ کام ہاتھ ہی سے کیا جائے۔
دوسرا آسان حل یہ ہو سکتا ہے کہ کسی کے رابطے میں کوئی پبلیکیشن ہاوز ہو تو ان سے منت سماجت کر کے فائل حاصل کر لی جائے۔ آپ بھی ہوبہو یہی کام کرنا چاہ رہے ہیں یا صرف متن اور ترجمے کی سیٹنگ کی ضرورت ہے یہ واضح فرمادیں تو مزید کچھ ہیلپ کر سکتا ہوں۔

مترجم قرآن کریم فارمیٹ کرنے کے لیے ٹیبل بنانا زیادہ بہتر ہے یا لائن لگانا؟
دوسرا یہ کہ ترجمہ چونکہ متن کو دیکھتے ہوئے سیٹ کرنا ہے تو اس کے لیے کوئی میکرو تیار کیا جاسکتا ہے جو متن کی لائن کے نیچے ترجمہ سطر بہ سطر سیٹ کرکے کام کو ذرا تیز کرسکے؟
کوئی بھائی اس سلسلے میں اپنا تجربہ شئیر کرسکتے ہیں؟
میری رائے اور تجربے میں ٹیبل بہتر حل ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ جتنے بھی یونیکوڈ قرآن (اور تراجم) کے ذخائر ہیں، سب میں اینٹریز آیت نمبروں کے حساب سے ہیں۔ چنانچہ ہم ہر آیت کا متن اور ترجمہ یکے بعد دیگرے ٹیبل کے سیلز میں ڈال سکتے ہیں، اسے آٹومیٹ بھی کر سکتے ہیں۔یہ میں نے بھی کیا تھا۔ پھر چونکہ اس کے بعد ہر آیت لازمی نہیں کہ ایک ہی سطر پر مکمل ہو جائے، کبھی درمیان میں کئی بار لائن بریک لگانے پڑتے ہیں اور کبھی ایک سطر میں دو آیات بھی آ جاتی ہیں۔ اس لیے پھر ان کو "کٹ" کر کے اگلی یا پچھلی سطر میں "پیسٹ" کرنا پڑتا۔
بالآخر ان سب تجربوں کے بعد جو ترتیب مجھے آسان لگی وہ یہ تھی:
  1. آیت نمبر والے قرآن کے متن میں سے تمام لائن بریکس ختم کر کے اس کو ایک عدد ٹیکسٹ فائل میں کھولیے۔
  2. ریگولر ایکسپریشن کے ذریعے اضافی اسپیس ختم کریں۔ (غالباً آیت کے نشان کے بعد کی اسپیس ختم کرنے کی ضرورت پڑی تھی)۔
  3. اسکین والے نسخے کے برابر ٹیکسٹ فائل کھولیے اور "لائن بریکس" لگانا شروع کر دیں۔ اس کے لیے کرسر شارٹ کٹس پتہ ہوں تو کام آسان ہو جاتا ہے۔
  4. یہی کام ترجمے کے متن پر بھی کیجیے۔
  5. اب ریگولر ایکسپریشن، میکرو، یا کوڈ کے ذریعے دونوں فائلز کو مرج کر دیجیے، یوں کہ ایک سطر پہلی فائل یعنی عربی کی ہو اور دوسری سطر ترجمے کی۔ (تدوین: یہ ٹول استعمال کریں)
  6. ورڈ میں "آٹومیٹک ٹیبل" کا استعمال کر کے پورا متن ٹیبل میں داخل ہو جائے گا۔ اب اسے جو مرضی اسٹائل دیں۔
نوٹ: چونکہ لائن بریک لگانے والا کام مشقت طلب اور دھیان سے کرنے کا ہے، اس لیے ایک ایپ زیرِ تعمیر تھی جو الحمد للہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس میں میں نے یہ سہولت ڈالی ہے کہ کوئی بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ مثلاً آپ نے کوئی ایک سورہ کا یونیکوڈ متن اس فارمیٹ میں تیار کر لیا تو آپ اسے براہِ راست ایپ میں ڈال سکیں گے۔ اور اس کے متن کو چیک کر کے "اپروو" کر دیا جائے گا اور وہ سورہ بھی ایپ میں پڑھی جا سکے گی۔ یوں ان شاء اللہ سارا قرآن کریم اس فارمیٹ میں دھیرے دھیرے تیار ہو جائے گا۔ میرا تو مکمل ارادہ ہے اور ایک دو واقف کار بھی ہیں، چنانچہ کوئی اور نہ بھی کرے تو ہم نے بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ ایک اور ساتھی نے سولہ سطری پاکستانی ورژن پر بھی کام شروع کیا ہوا ہے۔ ہوسکا تو اسے بھی ایپ ہی میں انٹیگریٹ کر دیں گے تاکہ ان کا بھی ہاتھ بٹ جائے۔ اللہ بخیر و عافیت پورا کرائے۔ آمین!
 
آخری تدوین:
ماشاء اللہ ... اللہ پاک آپ کو خوب خوب جزائے خیر عطا فرمائے شکیب. خدمت قرآن کی سعادت قمست والوں کو نصیب ہوتی ہے، اور آپ ماشاء خوش نصیب ہیں.
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
مترجم قرآن کریم فارمیٹ کرنے کے لیے ٹیبل بنانا زیادہ بہتر ہے یا لائن لگانا؟
دوسرا یہ کہ ترجمہ چونکہ متن کو دیکھتے ہوئے سیٹ کرنا ہے تو اس کے لیے کوئی میکرو تیار کیا جاسکتا ہے جو متن کی لائن کے نیچے ترجمہ سطر بہ سطر سیٹ کرکے کام کو ذرا تیز کرسکے؟
کوئی بھائی اس سلسلے میں اپنا تجربہ شئیر کرسکتے ہیں؟
Xetex آزما کر دیکھ لیں۔
XeTeX - Wikipedia
 
اب ریگولر ایکسپریشن، میکرو، یا کوڈ کے ذریعے دونوں فائلز کو مرج کر دیجیے، یوں کہ ایک سطر پہلی فائل یعنی عربی کی ہو اور دوسری سطر ترجمے کی۔
بہت شکریہ شکیب بھائی۔ باقی کام تو آسان ہے، البتہ مجھے مشکل اسی مقتبس بالا مرحلے میں ہے۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں متن اور ترجمہ کی فائلیں الگ الگ بنانی ہیں اور متن کے مطابق ترجمہ کی لائنز بریک کرنی ہیں۔ البتہ مجھے اس طرح مرج کرنا نہیں آتا کہ ایک سطر متن کی اور دوسری ترجمہ کی ہو۔
فرض کریں ایک فائل کا ایک صفحہ متن ہے اور دوسری فائل کا ایک صفحہ ترجمہ ہے تو انہیں مرج کرنے کے لیے میکرو کیسے ریکارڈ کروں؟ میکرو تو ایک ہی ڈاکیومنٹ میں ریکارڈ ہو رہی ہے، دوسری ڈاکیومنٹ میں منتقل ہونے کو کیسے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے؟
یا پھر متن اور ترجمہ ایک ہی ڈاکیومنٹ میں رکھ کر میکرو ریکارڈ کیا جائے گا؟
اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
یٰس (مع ترجمة باللغة الأردية)
حافظی ۱۵سطری سورہ یس ، اردو ترجمے کے ساتھ

جن لوگوں کو حافظی قرآن (جس میں ایک پارہ 20 صفحات کا ہوتا ہے) سے تلاوت یا حفظ کی عادت ہوتی ہے، جب انہیں ساتھ ساتھ معنی بھی دیکھنے ہوں تو ترجمے والے قرآن کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ لیکن وہاں تلاوت میں انہیں دقت پیش آتی ہے، کیونکہ ترجمے والے قرآن ۱۵ سطری نہیں ہوتے۔
________
پی ڈی ایف

تصاویر کی شکل میں (فیسبک البم)

________

سورہ ”یٰس“ کے لیے یہ حافظی ورژن ہے جس میں اردو ترجمہ بھی موجود ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو روزانہ یا ہر ہفتے ”یس“ کی تلاوت کا معمول رکھتے ہیں۔

نوٹس
▪️ ۱۵ سطری سعودی پرنٹ سے مطابقت(جو ہند و پاک میں رائج ہے) ۔
▪️ہر لائن میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ عربی عبارت کا اردو ترجمہ اسی لائن پر ختم ہو۔
▪️صرف 6 صفحات ہیں، جو بطور پی ڈی ایف یا تصاویر ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

اللہ پاک اپنے فضل سے اسے قبول فرما کر مسلمانوں کے لیے مفید بنا دے۔ وما توفیقی الا باللہ۔
ترجمے کے الفاظ کہاں سے لئے گئے ہیں
جملے نامکمل لگ رہے ہیں
 
شکیب

محفلین
بہت شکریہ شکیب بھائی۔ باقی کام تو آسان ہے، البتہ مجھے مشکل اسی مقتبس بالا مرحلے میں ہے۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں متن اور ترجمہ کی فائلیں الگ الگ بنانی ہیں اور متن کے مطابق ترجمہ کی لائنز بریک کرنی ہیں۔ البتہ مجھے اس طرح مرج کرنا نہیں آتا کہ ایک سطر متن کی اور دوسری ترجمہ کی ہو۔
فرض کریں ایک فائل کا ایک صفحہ متن ہے اور دوسری فائل کا ایک صفحہ ترجمہ ہے تو انہیں مرج کرنے کے لیے میکرو کیسے ریکارڈ کروں؟ میکرو تو ایک ہی ڈاکیومنٹ میں ریکارڈ ہو رہی ہے، دوسری ڈاکیومنٹ میں منتقل ہونے کو کیسے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے؟
یا پھر متن اور ترجمہ ایک ہی ڈاکیومنٹ میں رکھ کر میکرو ریکارڈ کیا جائے گا؟
اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
میکرو وغیرہ کا تو علم نہیں، میں نے ریگولر ایکسپریشن لگایا تھا غالباً۔ اور یاد پڑتا ہے اس کام کے لیے پہلے بھی ایک لڑی میں ڈسکشن ہو چکا ہے کئی تجاویز سامنے ائی تھیں۔
آپ کہیں تو میں ایک اسکرپٹ لکھ دیتا ہوں اسی ویب ایپ کو استعمال کر لیں الگ سے۔ میکرو کے لیے کوئی اور مدد کر سکے گا۔

تدوین: یہ لیجیے! پہلے ٹیکسٹ باکس میں ایک فائل ڈالیں، دوسری میں دوسری اور کنورٹ پر کلک۔ رزلٹ آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی ہو جائے گا۔
https://www.shakeeb.in/p/merge-text-files.html
 
آخری تدوین:
میکرو وغیرہ کا تو علم نہیں، میں نے ریگولر ایکسپریشن لگایا تھا غالباً۔ اور یاد پڑتا ہے اس کام کے لیے پہلے بھی ایک لی میں ڈسکشن ہو چکا ہے کئی تجاویز سامنے ائی تھیں۔
آپ کہیں تو میں ایک اسکرپٹ لکھ دیتا ہوں اسی ویب ایپ کو استعمال کر لیں الگ سے۔ میکرو کے لیے کوئی اور مدد کر سکے گا۔

تدوین: یہ لیجیے! پہلے ٹیکسٹ باکس میں ایک فائل ڈالیں، دوسری میں دوسری اور کنورٹ پر کلک۔ رزلٹ آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی ہو جائے گا۔
Merge Text Files - Shakes Vision
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
 
سید عمران

محفلین
ترجمے کا متن محدث فورم سے لیا تھا۔ مجھے تو ایسا کچھ نہیں لگا، اپ کو کہاں محسوس ہوا؟
کہیں اس وجہ سے تو نہیں کہ یہ تحت اللفظ ترجمہ ہے؟ سید عمران
چند آیات ملاحظہ کیں۔۔۔
سب کا ترجمہ صحیح ہے۔۔۔
شاید فاخر بھائی کو لفظی ترجمہ کی وجہ سے شبہ ہوا۔۔۔
اب بہتر نشان دہی وہ ہی کرسکتے ہیں کہ انہیں ایسا کہاں لگا!!!
 
Top