بے وفائی پر مبنی اشعار کی تلاش میں

اے خان

محفلین
۔ تمہاری دکھ بھری کہانی سن کر میرا دل بھر آیا ہے۔۔۔۔ وہ تو شکر ہے کہ آگے والے وال بند نہیں ہے۔۔۔ بچت ہوگئی۔۔
یار یہ تو الٹیاں ہوگئی:at-wits-end:
اففف۔۔۔ ظالم۔۔۔ لیکن ایک بات کہوں۔۔۔ یہاں تم اکیلے نہیں ہو۔۔۔ محمداحمد بھائی کا اعترافی بیان بھی محفل پر موجود ہے کہ
سلگ رہا ہوں کئی دن سے اپنے کمرے میں
دریچہ کھولوں تو دنیا دھواں دھواں ہو جائے
احمد بھائی کچھ مدد کرسکے شاید
اور آپ کے لئیے کچھ اسطرح ۔۔۔ہوئے تم دوست جس کے اسے دشمنوں کی کیا ضرورت وغیرہ وغیرہ
نہ کر پگلے۔۔۔ اب کیا زاروقطار رلائے گا۔۔۔۔ وکاس شرماراز نے کیا کہا تھا بھلا۔۔۔
میری کوشش تو یہی ہے کہ یہ معصوم رہے
اور دل ہے کہ سمجھ دار ہوا جاتا ہے

مجھے لگتا ہے تم نے بھی کسی دن سمجھ دار ہوجانا ہے۔۔۔
انشاءاللہ
ہاں۔۔۔ میں نے بھی یہی سنا ہے کہ جسم کی سب سے مضبوط بافتیں دل کی ہی ہوتی ہیں۔
کانچ کی طرح نازک بھی ہوتا ہے
دل ٹوٹ گیا ہے۔۔۔ دل میں تری یاد رہے گی۔۔ ہائے ہائے۔۔۔ لو ایک شعر پکڑو۔۔۔

جہاں کی ریت ہے کہرام مچنے لگتا ہے
کسی کو عشق ہو یا مرگ ناگہاں ہو جائے
محمداحمد
:cry:
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ تو محبوب پر الزام ہوا وارث بھائی ایسے اشعار جس میں شاعر خود کو قصور وار تسلیم کررہا ہو دنیا حالات وغیرہ کی وجہ
اس پر ایک فلمی شاعر نے یہ کہہ کر قلم توڑ دیا ہے کہ "ہم بے وفا ہر گز نہ تھے پر ہم وفا کر نہ سکے، جھینگا لالا ہُر۔" :)
 
اے خان بھائی ایسے مواقع پر فیض احمد فیض مددگار رہتے ہیں۔ یہ ٹرائی کرکے دیکھیں:
مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ

میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غم دہر کا جھگڑا کیا ہے
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے

تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے
یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے


اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
 
چچا غالب کا یہ شعر اگرچہ ذرا گنجل ٹائپ ہے لیکن چیک کرلیں کہ آپ کا کام کرسکتا ہے یا نہیں:

وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
 

سید ذیشان

محفلین
بے وفائی تو محبوب کرتا/کرتی ہے۔ آپ نے تو پانسہ ہی پلٹ دیا ہے۔ اب تمام شاعر شدید مشکل میں پڑ گئے ہیں کیونکہ شاعر تو خود کو مہان سمجھتے ہیں اور ایک محبوب سے پیار کرنے پر ناز کرتے ہیں۔ ;)

میتھ ہوتا تو میں کہتا کہ کوئی بھی شعر اٹھا لیں محبوب کی بے وفائی کا اور اس کا کمپلیمنٹ لے لیں، لیکن معاملہ کافی پیچیدہ کر دیا ہے یہاں :D
 
تو میرے دوستوں بات در اصل یہ ہے کہ مجھے ایسے اشعار کی تلاش ہے ہے جس میں شاعر اپنی بے وفائی کا اقرار کررہا ہو
kis-line-mein-meme.jpg

:LOL::LOL::LOL:
 

محمداحمد

لائبریرین
شاعر بڑے کائیاں ہوتے ہیں۔ :D خود چاہے جو بھی کریں لیکن بے وفائی کا طعنہ وہ سامنے والے کو ہی دیا کرتے ہیں۔ :p
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ ہمارا غیر مطبوعہ بے وفائی کا اعتراف ہے۔ لیکن یہ آپ کے کام شاید نہ آئے۔ :)

سال بہ سال وفاؤں کا اعادہ کرکے
بھول جاتے ہیں وطن ہم یونہی وعدہ کرکے

چار چھ لفظ بہ تکرار و تردّد کہہ کر
جاں چُھڑا لیتے ہیں لفظوں کو لبادہ کرکے

یہ شاید جشنِ آزادی والے دن لکھنا شروع کیا تھا لیکن بات یہیں رُک گئی۔

اگر آپ وقتی طور پر وطن کو سجن کرنا چاہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ :)
 

امین شارق

محفلین
اسلام و علیکم!
کہتے ہیں کہ شاعری میں کہی گئی بات زیادہ اثر رکھتی ہے۔اور بدقسمتی سے یا خوش قسمتی سے جو بھی ہے یا شاید بدقسمتی سے مجھے شاعری کی سمجھ بوجھ نہیں بلکہ شاعری کیا مجھے بہت سی چیزوں کی سمجھ نہیں کبھی کبھار جب مجھے اس خامی کا خیال آتا ہے تو خوب آہیں بھرتا ہوں میرے دل میں جو باتیں ہوتی ہیں وہ دل میں ہی رہ جاتی ہے کبھی کبھار بیان نہیں کرپاتا کبھی کبھار الفاظ ساتھ نہیں دیتے جب الفاظ ساتھ دیتے ہیں تو معنی بغاوت کرتے ہیں اس طرح کا کچھ شعر بھی ہے۔
تو میرے دوستوں بات در اصل یہ ہے کہ مجھے ایسے اشعار کی تلاش ہے ہے جس میں شاعر اپنی بے وفائی کا اقرار کررہا ہو
اگر محفلین ایک ایک یا دو دو یا خیر دس دس اشعار عنایت فرمائیں تو وہ جو درخواست میں میں آخری فقرہ ہوتا ہے وہی یعنی عین نوازش ہوگی۔
مجھ کو اقرار بے وفائی ہے
پر وجہ کہدوں تو رسوائی ہے

عشق میں ایسا ہوتا رہتا ہے
رسم الفت ہی تو نبھائی ہے​
 

علی وقار

محفلین
پھر بھی بطور تبرک۔

غم زمانہ نے مجبور کر دیا ورنہ
یہ آرزو تھی کہ بس تیری آرزو کرتے (اختر شیرانی)

اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کی
آج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی (احمد فراز)
 

فاخر

محفلین
نصیر ترابی کا یہ شعرشاید آپ کے مقصد کا ہو :
عداوتیں تھیں ، تغافل تھا رنجشیں تھیں بہت
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا بے وفائی نہ تھی
 
Top