تعارف ناچیز کا کیا تعارف۔۔۔

bilal260

محفلین
بڑی پر اسرار الفاظ لکھے ہے ڈی پی میں غافل
کوئی خود سے غافل کوئی دوسروں سے غافل
کوئی ظاہر سے غافل کوئی باطن سے غافل۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بڑی پر اسرار الفاظ لکھے ہے ڈی پی میں غافل
کوئی خود سے غافل کوئی دوسروں سے غافل
کوئی ظاہر سے غافل کوئی باطن سے غافل۔
مجھ کو یہ لفظ اچھا لگا کیونکہ یہ ایک یاد دہانی ہے جب بھی دیکھیے کچھ یاد دلاتا ہے
 

سید عمران

محفلین
اب تو باقائدہ پتا لگانا پڑے گا کون کون بنا تعارف کے مشہور ہو رہا ہے ۔۔۔۔
جب باقاعدہ پتا لگ جائے تو بے قاعدہ طور پر بتا دیجیے گا۔۔۔
تاکہ قاعدہ پڑھنے والے بچوں کے علم میں باقاعدہ اضافہ ہوجائے اور وہ القاعدہ کی طرف نہ نکل جائیں!!!
 

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا نام عبدالروؤف ہے میری پیدائش 20 اکتوبر 1979 میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی گو کہ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی مگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے میں نے لندن کا قصد نہیں کیا کیونکہ چند وجوہات کی بنا پر اس کی نوبت ہی نہیں آئی :)
گوگل میاں کا بے حد شکر گزار ہوں جس سے میں نے ایک شعر کے ڈھونڈنے میں مدد کیا لی کہ گوگل میاں نے مجھے اردو محفل کا راستہ دکھا دیا۔ وہ دن تھا یا آج کا دن محفل سے الفت و محبت میں اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ محفل کے اساتذہ ہوں یا مجھ جیسے طالب علم سب میں الفت و محبت کا تعلق دیکھ کر دل مزید کھنچتا چلا جاتا ہے۔ یوں تو مجھے محفل کا رکن ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے تقریباً محفل کے ارکان سے واقفیت ہو چکی ہے مگر میں نے محمداحمد بھائی کے حکم پر تعارف فورم میں تعمیلِ فرمان کی غرض سے تعارف پیش کر دیا،
تاکہ سند رہے :LOL:
اب ہمیں خوش آم دید بھی کہنا پڑے گا؟؟؟؟
 
Top