حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
مریم، واہ مریم، بولتی ہے تو چھا جاتی ہے۔
لوگ مریم کی جمہوری انقلابی تقاریر سننے نہیں یہ اوچھی حرکتیں دیکھنے آتے ہیں۔
Es-GDcq9-XEAA-o-Vf.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں اپنا وعدہ بھول گئی
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
2131980-pdm-1611063921-885-640x480.jpg

پی ڈی ایم کی قیادت میں سے کوئی بھی الیکشن کمیشن کے دفتر تک نہیں گیا(فوتو، فائل)


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی قیادت ایک اہم اعلان پر عمل کرنا ہی بھول گئی۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کو تحریری یاداشت جمع کرانا بھول گئی ۔ پی ڈی ایم کا کوئی عہدے دار الیکشن کمیشن نہیں پہنچا اور نہ ہی تحریک انصاف کے کیس سے متعلق جلد فیصلے کے لیے یادداشت الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی۔

واضح رہے کہ مولاناغفور حیدری نے پنڈال آمد پر تحریری یارداشت جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر احتجاج کے اختتام تک اپنے دفتر میں موجود تھے تاہم پی ڈی ایم قیادت کی احتجاجی یادداشت الیکشن کمیشن میں جمع ہی نہیں کروائی گئی۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
19 جنوری ، 2021
ویب ڈیسک

’اپوزیشن کے احتجاج کی یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے‘
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ اگر اپوزیشن کے احتجاج کی یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس اسمبلی پر فضل الرحمان لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منارہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دو پارٹیاں رہ گئی ہیں (ن) لیگ اور فضل الرحمان جب کہ (ن) لیگ والے سمجھدار بزنس مین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ہے، ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا ان کے بندےکم آئے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مطمئن تھے، وزیراعظم نے واضح کہا ہے یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کے لیے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔
 

جاسم محمد

محفلین
طاقتوراداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والا ملک پر مسلط کردیا، فضل الرحمان
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2131972-fazal-1611062641-314-640x480.jpg

مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے 5 فروری کے مظاہرے میں مدارس کے طلبا کی شرکت بھی اعلان کیا(فوٹو، فائل)

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ اور رہنما جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں ہے طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کیا اور ڈفلی والے کو ملک پر مسلط کردیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گا اور حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں، اسرائیل اور ہندستان کے فنڈز سے الیکشن لڑا ، ہندوستان اور اسرائیل پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کے ایجنٹس کو وزیراعظم بنایا گیا ہے،دنیا نے دیکھا کہ مسجد کے ائمہ کو 10 ہزار دینے کی کوشش کی گئی تاہم علما نے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے پاکستان کو یہاں پہنچایا ہے پھر کہتے ہیں اداروں کے بارے میں بات نہ کریں۔ خواب دکھایا تھا ریاست مدینہ کا اور عوام جو اٹھی تو کوفہ کی ریاست تھی۔ یہود و ہنود عمران خان کو سہارا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا الیکشن دباو اور مفاد پرستی کا شکار ہو چکا ہے۔ شاہراہ دستور پر تاریخی مظاہرہ کیا ہے، لیاقت باغ پر پانچ فروری کو بھر پور احتجاج کریں گے۔ کشمیریوں کو مودی کے ہاتھوں میں بیچا ہے کشمیر فروشی کے خلاف مظاہرہ ہوگا۔ اس مظاہرے میں مدرسے کے طلبا بھی شریک ہوں گے۔ دینی مدارس کے طلبا کو جلسے سے روکتے ہیں وہ وقت شیخ رشید بھول گئے جب طالب علمی کے زمانے میں اپوزیشن کے جلسوں میں رقص کیا کرتے تھے۔

پی ڈی ایم کا فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛

حزب اختلاف کی بڑی اتحادی جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک انصاف کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے جاری فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پہنچی جب کہ پی ڈی ایم کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے گھر سے خصوصی کنٹینر پر سوار ہوکر الیکشن کمیشن پہنچی۔

حکومت نے پہلےہی پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دے دی تھی تاہم اس کے ساتھ یہ تنبیہ بھی کی گئی تھی کہ اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے تدارک کے لیے سیکیورٹی انتہائی ہائی الرٹ رہے۔

فارن فنڈنگ کیس کا پس منظر؛

2014 میں تحریک انصاف ہی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں جماعت کے لیے وہاں پر رہنے والے پاکستانیوں سے چندہ اکھٹے کرنے کی غرض سے لمیٹڈ لائبیلیٹیز کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں آنے والا فنڈ ممنوعہ ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پارٹی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے، بیرون ملک سے تمام حاصل ہونے والے فنڈز کے دستاویزات موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت رکوانے کے لیے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 6 مرتبہ رجوع کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف بھی اسی نوعیت کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی اسکروٹنی کمیٹی قائم کی گئی۔
 

ثمین زارا

محفلین
حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک پير 18 جنوری 2021

2131554-___n-1610973573-137-640x480.jpg

مولانا فضل الرحمان خود پھسنے جارہے ہیں، شیخ رشید ۔ فوٹو : فائل


اسلام آباد: حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

‏ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، کسی کو پہلی دفعہ ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہے تاہم ہائی الرٹ کا بتا کر کسی کو ڈرا نہیں رہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت اپنے حفاظتی انتظامات ضرور کرے گی اور شیخ رشید ہی آپ کو حلوہ کھلائے گا، پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیں گے کوئی رکاوٹ اورکینٹینر نظر نہیں آئیں گے تاہم اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا، وفا کروگے وفا کریں گے جفا کروگے جفا کریں گے جب کہ احتجاج میں ‏انصارالاسلام کے طلبہ اور مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود پھسنے جارہے ہیں، فضل الرحمان کواس سیاست سے کچھ نہیں ملنا جب کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی پیچھے ہٹنا ہے، پانامہ اور براڈ شیٹ میں سب بے نقاب ہوچکے ہیں، عمران خان نے 40 ہزار فنڈ کرنے ۔والوں کا ڈیٹا دے دیا لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی 4 ہزار افراد کا ڈیٹا بھی نہیں دے سکتیں ، یہ ذہن نشین کرلیں یہاں سپریم کورٹ اور ایف بی آر بھی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تنزلی کا شکار ہے اور یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے تاہم ‏جس اسمبلی پر انہوں نے لعنت بھیجی اس کا ضمنی الیکشن فضل الرحمٰن کا امیدوار لڑرہا ہے۔
حکومت نے یقیناً ان کا حال دیکھ کر یہ فیصلہ لیا ہے ۔
 
Top