حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک پير 18 جنوری 2021

2131554-___n-1610973573-137-640x480.jpg

مولانا فضل الرحمان خود پھسنے جارہے ہیں، شیخ رشید ۔ فوٹو : فائل


اسلام آباد: حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

‏ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، کسی کو پہلی دفعہ ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہے تاہم ہائی الرٹ کا بتا کر کسی کو ڈرا نہیں رہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت اپنے حفاظتی انتظامات ضرور کرے گی اور شیخ رشید ہی آپ کو حلوہ کھلائے گا، پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیں گے کوئی رکاوٹ اورکینٹینر نظر نہیں آئیں گے تاہم اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا، وفا کروگے وفا کریں گے جفا کروگے جفا کریں گے جب کہ احتجاج میں ‏انصارالاسلام کے طلبہ اور مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود پھسنے جارہے ہیں، فضل الرحمان کواس سیاست سے کچھ نہیں ملنا جب کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی پیچھے ہٹنا ہے، پانامہ اور براڈ شیٹ میں سب بے نقاب ہوچکے ہیں، عمران خان نے 40 ہزار فنڈ کرنے والوں کا ڈیٹا دے دیا لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی 4 ہزار افراد کا ڈیٹا بھی نہیں دے سکتیں ، یہ ذہن نشین کرلیں یہاں سپریم کورٹ اور ایف بی آر بھی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تنزلی کا شکار ہے اور یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے تاہم ‏جس اسمبلی پر انہوں نے لعنت بھیجی اس کا ضمنی الیکشن فضل الرحمٰن کا امیدوار لڑرہا ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
وقت آنے پر پتہ چلے گا کہ شیخ رشید کا فیصلہ درست ہے یا غلط.
فیصلہ نون لیگ میں نثار علی خان اور اب رشید احمد کر رہے ہیں، مگر، یِہ دونوں اصل میں پنڈی بوائز کے نُمائندے ہیں، اِس لیے یِہ فیصلہ اُن کی منظوری سے کِیا گیا ہو گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
وقت آنے پر پتہ چلے گا کہ شیخ رشید کا فیصلہ درست ہے یا غلط.
فیصلہ نون لیگ میں نثار علی خان اور اب رشید احمد کر رہے ہیں، مگر، یِہ دونوں اصل میں پنڈی بوائز کے نُمائندے ہیں، اِس لیے یِہ فیصلہ اُن کی منظوری سے کِیا گیا ہو گا۔
اگر دھرنا نہیں صرف احتجاج کرنا ہے تو ریڈ زون میں آنے دینا چاہئے
 

بابا-جی

محفلین
اگر دھرنا نہیں صرف احتجاج کرنا ہے تو ریڈ زون میں آنے دینا چاہئے
یہ رُجحان آپ کی جماعت نے طے کر دِیا ہے۔ اب دِیگر جماعتیں بھی کِسی ضابطہ کی پابند نہ ہیں۔ ریڈ زون یا پنکی زون، اب کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ رُجحان آپ کی جماعت نے طے کر دِیا ہے۔ اب دِیگر جماعتیں بھی کِسی ضابطہ کی پابند نہ ہیں۔ ریڈ زون یا پنکی زون، اب کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔

فارن فنڈنگ کیس؛ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی
ویب ڈیسک منگل 19 جنوری 2021

2131786-pdm-1611045134-332-640x480.jpg

احتجاج کی سربراہی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے فوٹو: انٹر نیٹ


اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم آج تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حزب اختلاف کی بڑی اتحادی جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک انصاف کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے جاری فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کررہی ہے۔ احتجاج کی سربراہی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جب کہ احتجاج میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قیادت راجا پرویز اشرف کریں گے۔

حکومت نے پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دے رکھی ہے لیکن اس کے ساتھ یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے تدارک کے لیے سیکیورٹی انتہائی ہائی الرٹ ہے، الیکشن کمیشن کے دروزاے کے سامنے بلاک کے ساتھ خار دار تاریں لگادی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کی مدد سے بھی تمام صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔

فارن فنڈنگ کیس کا پس منظر

2014 میں تحریک انصاف ہی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں جماعت کے لیے وہاں پر رہنے والے پاکستانیوں سے چندہ اکھٹے کرنے کی غرض سے لمیٹڈ لائبیلیٹیز کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں آنے والا فنڈ ممنوعہ ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پارٹی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے، بیرون ملک سے تمام حاصل ہونے والے فنڈز کے دستاویزات موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت رکوانے کے لیے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 6 مرتبہ رجوع کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف بھی اسی نوعیت کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی اسکروٹنی کمیٹی قائم کی گئی۔
 

آورکزئی

محفلین
جب معاہدہ توڑا تو اسلام آباد پولیس نے کاروائی کی۔ آپ کے مولانا بھی جب معاہدہ توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ سیاسی شہید اور مظلومیت کارڈ نہیں کھیلنے دیں گے
ہاہاہا۔۔۔ معاہدہ ہوگا تو توڑیں گے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انے دیں پتلون والوں کو۔۔۔۔
ویسے کونسی کاروائی کی تھی پولیس نے۔۔؟؟؟
 

جاسم محمد

محفلین
بُہت ہیں، مُجھے کم کی توقع تھی۔
11 اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی بس اتنے سے جمہوری انقلابی لوگ اکٹھے کر پائیں؟ اور عمران خان جس نے ہر شہر میں ریکارڈ جلسے کئے وہ سلیکٹڈ ہے؟ کچھ شرم و حیا؟
image.png

Es-GDcq9-XEAA-o-Vf.jpg
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
11 اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی بس اتنے سے جمہوری انقلابی لوگ اکٹھے کر پائیں؟ اور عمران خان جس نے ہر شہر میں ریکارڈ جلسے کئے وہ سلیکٹڈ ہے؟ کچھ شرم و حیا؟
image.png
خیر، لوگ کافی ہیں، میں دیکھ چُکا ہوں، جہاں سے دُرست رپورٹننگ ہوتی ہے، توقع سے کُچھ زیادہ ہیں مگر مریم، واہ مریم، بولتی ہے تو چھا جاتی ہے۔ کمال۔
 
Top