تاسف تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

جاسم محمد

محفلین
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2107228-khadim-1605804484-768-640x480.jpg

علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا تھے، اہل خانہ

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، وہ گزشتہ پانچ روز سے علیل تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے، انہیں طبیعت علیل ہونے پر فاروق ہسپتال علامہ اقبال ٹاؤن لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین اور سچے عاشق رسول سے محروم ہوگیا، دین اسلام کے لیے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کا انتقال غم ناک ہے اور ان کے عقیدت مندوں و لواحقین کے لیے عظیم سانحہ ہے اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

زندگی پر ایک نظر

خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ 22 جون 1966ء کو ’نکہ توت‘ ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ شیخ الحدیث بھی تھے اور فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے۔ خادم حسین ٹریفک کے ایک حادثے میں معذور ہو گئے تھے اور سہارے کے بغیر نہیں چل سکتے تھے۔

فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف فیض آباد انٹرچنیج پر احتجاج کے بعد دو روز قبل ہی خادم رضوی کی قیادت میں ٹی ایل پی نے حکومت سے مذاکرات کیے تھے۔ اسی دھرنے میں انہوں ںے کارکنوں سے کہا تھا کہ میری طبیعت 5 روز سے ناساز ہے لیکن اس کے باوجود دھرنے میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک دو وائس میسج اور ٹویٹ یہ بھی موصول ہوئے کہ سانس دوبارہ آگیا اور واپس ہسپتال لیجایا گیا ۔ واللہ اعلم۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
 

الف نظامی

لائبریرین
مولانا خادم حسین رضوی صاحب کا انتقال ہوگیا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ فرشتوں نے ان کے نامہ اعمال کے آخری صفحوں پر شاید یہ لکھا ہوگا:
"اس معذور بندے نے اس ضرورت کے وقت ناموس رسالت کی ریلی نکالی جب ٹانگوں والے بیٹھے ہوئے تھے اور یہ 'لبیک یارسول اللہ' کی صدا لگاتا ہوا دنیا سے رخصت ہوگیا"
 

نور وجدان

لائبریرین
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ ان کے اچھے اعمال کو تقویت دے ۔ برے اعمال کو گھٹا دے ۔ اللہ ہر جانے والے کو اس دنیا سے ہلکا ہوتے رخصت کرے ۔ سب کو جان کنی کے عالم میں خدا یاد رہے ۔ آمین
 
Top