نمل یونیورسٹی ، اسلامی یونیورسٹی ، نسٹ یونیورسٹی اور فاسٹ یونیورسٹی میں کورونا وائرس

کورونا وائرس سےبچاؤ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا اقدام

اسلام آباد کے 5سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا کل دن دس بجے سیل کرنے کا فیصلہ

ان سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور، اور جی سکس ٹو شامل ہے

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا

شہریوں کو پیشگی انتظامات کرنےکی ہدایت ، نوٹفیکیشن

میڈیکل ایمرجنسی، مریضوں کی منتقلی اور کھانے کی ضروری اشیاء، ادویات خریدنے والوں کو استثنی ہوگا.

حمزہ شفقات کی پوسٹ
 

الف نظامی

لائبریرین
سب سے بڑی پریشانی ہاسٹل میں مقیم طلبا کو ہوتی ہے جب انہیں اچانک سامان باندھ کر یونیورسٹی چھوڑنی پڑتی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ہمارے ایک جاننے والے ہیں، ان کا بھی کل رات ہی پازیٹو آیا ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ لہر مزید بڑھے گی۔ لوگ ابھی تک محتاط نہیں ہو رہے۔
ماسک کا استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ پر کلی طور پر عمل نہیں ہو رہا۔ بسوں ، گاڑیوں میں لوگ بالکل ساتھ بیٹھ کر سفر کرتے ہیں اور کوئی ماسک بھی نہیں پہنا ہوتا۔
 

جاسمن

لائبریرین
تعلیمی اداروں میں پابندی کے لئے سختی ہے لیکن جب وہی طلبہ ویگنوں/رکشوں میں ساتھ ساتھ بیٹھ کے آتے ہیں, اس طرف کوئی توجہ نہیں۔
میری بیٹی کی کلاس فیلو کو بھی ہو گیا ہے۔ اللہ اسے صحت دے۔ آمین! اس بچی کا سیکشن بند کر دیا ہے۔
 
آئی ایٹ میں کرونا کو دھوکا دینے کا بہترین انتظام
فیض آباد سے آئی ایٹ کی طرف آنے والی لین سیل کر دی گئی ہے۔ البتہ ٹریفک پولیس خود گاڑیوں کو مخالف لین کی طرف موڑ رہی ہے۔
 
Top