تعارف تعارف

کاشف شاہ

محفلین
میرا تعارف کچھ خاص نہیں بس اتنا ہے کہ شاعری ہی وہ آخری حربہ ہوتا ہے جو مجھے سکون بخشتا ہے
تھک ہار کر دن بھر کی تھکن اتارنے کو من پسند الفاظ ڈھونڈ کر سہارا بنا لیتا ہوں،
کام کاج سبھی کی طرح میں بھی کرتا ہوں
بہت ساری ڈگریاں حاصل نہیں کیں البتہ اللہ کا فضل ہمیشہ ساتھ رہتا ہے،
یہاں آنا جانا عرصے سے ہے بس اس دفعہ شمولیت اختیار کر لی ہے،
 

شمشاد

لائبریرین
Welcome.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
کاشف شاہ صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں، کہاں سے تعلق ہے؟
اردو محفل پر کیسے پہنچے؟
شاعری میں کن کے کلام سے متاثر ہیں؟
وغیرہ وغیرہ
 

کاشف شاہ

محفلین
کاشف شاہ صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں، کہاں سے تعلق ہے؟
اردو محفل پر کیسے پہنچے؟
شاعری میں کن کے کلام سے متاثر ہیں؟
وغیرہ وغیرہ

پیدائش سے اب تک کراچی ہی رہتا ہوں ہاں میاں چنوں میرا گاؤں ہے جہاں سالوں میں گھومنے کی غرض سے جانا ہو جاتا ہے مجھے وہاں کا ماحول بہت پسند ہے،
اردو محفل اتفاقی طور پر سامنے آگئی اور بس اسکے بعد انتخاب کیلئے خاک چھاننا نہیں پڑی،
بچپن کی پسند وصی شاہ تھے اور وقت آگے بڑھا سوچ بدلی تو اعتبار ساجد اچھے لگنے لگے پھر جون صاحب کے کلام ٹکرا گئے پھر محسن نقوی بھی ذہن پر سوار رہے ملا جلا کر جو لفظ مجھے راحت دیں وہ سبھی اچھے ہیں
 
Top