میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

معزز اساتذہ کرام اور عزیزان گرامی،
السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاته!

مجھے آپ سب کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس عاجز کی شکستہ تحاریر کا مجموعہ بنام "یادیں گنگناتی ہیں" بالآخر اوراق پبلیکیشنز، پاکستان کے زیر اہتمام شائع ہوگیا ہے۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ میری ٹوٹی پھوٹی شاعری پر مشتمل یہ مجموعہ دنیائے اردو ادب میں کوئی خاطر خواہ اضافہ ثابت ہوگا، تاہم کلام کی اشاعت کس شاعر کی خواہش نہیں ہوتی :)
بس اسی خواہش کے زیر اثر کچھ غزلیات اور منظومات کی اشاعت کی ہمت کرلی ہے۔ امید ہے احباب حوصلہ افزائی فرمائیں گے اور ممکنہ اغلاط کو درگزر کر دیں گے۔
کتاب پاکستان بھر سے مندرجہ ذیل ربط کے ذریعے آرڈر کی جاسکتی ہے۔ کیش آن ڈلیوری کی سہولت موجود ہے۔
Yden Gungunati Hen – یادیں گنگناتی ہیں – Auraq Publications
اس کے علاوہ بیرون ملک ڈلیوری بھی ممکن ہے جس کے لئے اوراق پبلیکیشنز سے ان کے واٹس ایپ نمبر 0571530 300 92+ پر براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
تعارفی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔ کتاب کے مندرجات کے بارے میں تو کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی، ہاں ان شاء اللہ آپ کو طباعت کے معیار کے حوالے سے کسی قسم کی مایوسی نہیں ہوگی :)
کتاب کی تدوین کرتے ہوئے حتی الوسع کوشش کی گئی تھی کہ ٹائپ کی اغلاط نہ ہوں، مگر کچھ ناگزیر مسائل کی وجہ سے وقت کی کمی کا سامنا تھا، جس کے باعث کچھ مقامات پر غلطیاں باقی رہ گئیں ہیں، جن کے لئے پیشگی معذرت۔ اگر دوسرا ایڈیشن چھپوانے کی نوبت آئی تو ان شاء اللہ ان کو درست کردیا جائے گا۔
امید ہے کہ محفلین اس ناچیز کی حوصلہ افزائی فرمائیں گے اور کتاب کو ایک موقع ضرور دیں گے۔

IMG-20200118-WA0024.jpg


آپ سب کی توجہ اور دعاوں کا طالب،
بندہ عاجز
محمد احسن سمیع راحل۔
ماشاء اللہ ۔
 
میرا مطلب ہے میں دیکھنا چاہتا ہوں
ایمازون پر نمونہ دستیاب ہے۔ مندرجہ ذیل ربط پر کلک کیجے۔ جہاں کتاب کا ’’تھمب نیل‘‘ ہوتا ہے، وہیں ذرا سا اوپر ’’لُک انسائیڈ‘‘ لکھا آرہا ہوگا۔ اس پر کلک کیجیے گا تو کتاب کا نمونہ کھل جائے گا۔

 

امین شارق

محفلین
Top