محفل کے جِن بھوت

امان اللہ خان کے چار سالوں میں 173 مراسلے
امان اللہ خان! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں:)
حاضر شدم بدعوت جاسمن بہن!
دراصل اردو کمپوزنگ اور کتابوں کی پبلشنگ کے کاموں میں مصروفیات زیادہ ہیں۔ اس لیے مقصود و مطلوب دیکھ کر ہی محفل میں کودتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی اچانک دعوت ہو تو اس کے جواب میں بھی ہچکچاتا نہیں۔
اس میں بہر حال کوئی شک نہیں کہ محفل کے انتہائی گم نام جنوں اور بھوتوں میں ایک نام اس عاجز کا بھی آتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین

جس قدر بھی مصروفیت ہو، محفل پہ آتے رہا کریں۔:)
اللہ آپ کے وقت و وسائل میں برکتیں عطا فرمائے. آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن بہن مجھے تو آپ کوئی پہنچی ہوئی پیرنی لگتی ہیں جو جن بھوت عموماً کسی کو دکھائی نہیں دیتے وہ آپ کے ایک حکم پر جی حضور کرتے ہوئے حاضر ہو جاتے ہیں :)
جی بہت زیادہ پہنچی ہوئی پیرنی۔ :D
کہاں وہ وقت تھا کہ مجھے جن بھوتوں سے ملاقات کے شرف کی تمنا تھی۔ اور یہ وقت ہے کہ کتنے ہی جن بھوت میرے حکم پہ فورا سے پیشتر حاضر خدمت ہو جاتے ہیں۔:) واہ واہ! :D:D
 
جاسمن

لائبریرین
ہادی! ریٹنگ سے کام نہیں بنے گا۔ حاضری ضروری ہے۔
ایک ہزار مراسلے پورے کریں جلدی جلدی تاکہ محفل کا ایک انتہائی معتبر اعزاز آپ کے نام ہو سکے۔:)
 
Top