دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
تری دنیا کو اے واعظ مری دنیا سے کیا نسبت
تری دنیا میں تقدیریں میری دنیا میں تدبیریں
(عرش ملسیانی)

تقدیر
 

سیما علی

لائبریرین
اگلی سی نہ راتیں ہیں، نہ گھاتیں ہیں نہ باتیں!!!!!
کیا اب میں وہ حسرت ہی نہیں آپ کے نزدیک
حسرت موہانی

نزدیک
 

سیما علی

لائبریرین
دکھ درد میں اوروں کا جوغمخوار نہ ہو
بے یارو مددگار کا جو یار نہ ہو
جنت تو ملے اس کو اے اخگر
جنت میں خدا کا اسے دیدار نہ ہو

(اخگر مراد آبادی)
دیدار
 

سیما علی

لائبریرین
اس معمورے میں آباد تھے یونانی بھی
اسی دنیا میں یہودی بھی تھے ، نصرانی بھی
پر ترے نام پہ تلوار اٹھائی کس نے؟
بات جوبگڑی ہوئی تھی، وہ بنائی کس نے؟

حضرت علامہ محمد اقبال رح

بگڑی
 

شمشاد

لائبریرین
کہہ دو یہ کوہ کن سے کہ مرنا نہیں کمال
مر مر کے ہجر یار میں جینا کمال ہے
(جلیل مانک پوری)

ہجر
 
Top