چائے پئیں

سیما علی

لائبریرین
نیا ڈوبی ہی ڈوبی ۔ ۔
پھٹے ہوں بادباں جس کے نہ ہوں پتوار قابو میں (ضعیفی کے باعث)
اب ایسی ڈگمگاتی ناؤ کو پھر ڈوبنا ہی تھا

کیا کر سکتے ہیں ۔ ۔:D:ROFLMAO:
لگتا ہے انکا ایمان اس عوامی شعر پہ ہے
؀کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
نیا ڈوبی ہی ڈوبی ۔ ۔
پھٹے ہوں بادباں جس کے نہ ہوں پتوار قابو میں (ضعیفی کے باعث)
اب ایسی ڈگمگاتی ناؤ کو پھر ڈوبنا ہی تھا

کیا کر سکتے ہیں ۔ ۔:D:ROFLMAO:
ناخدا کے بغیر ہی نیا پار لگانے کی جلدی ہے عالیہ تک پہنچنا ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
تعریفوں کے اتنے پل ہماری زنبیل میں ہیں کہ لوگ کبھی ہماری تعریفیں دیکھتے ہیں اور کبھی آئینہ!!!
پھر آئینہ سے کہتے ہیں چل جھوٹے!!!
شوق
اللہ رے کیا حشر میں پر جوش ہوئی دھوپ

اے مہرِ جہاں تاب مرے ساتھ گڑی دھوپ
کیا پردے سے باہر نکل آیا ہے وہ خورشید!!!!
 
سید عمران

محفلین
آپ انہیں کیا سمجھی ہیں صابرہ !
وہ غریبوں کی مدد بھی ایسے کریں گے کہ انکے لیے بھی دھونڈنے نکل کھڑے ہوں گے ۔ ثواب ہی تو ہے ۔
کہتے ہیں نا کہ۔۔۔ "یہ بازو مرے آزمائے ہوئے ہیں"
اسے کہتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے...
سب کے سامنے یہ راز کیوں بتادیا؟؟؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اسے کہتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے...
سب کے سامنے یہ راز کیوں بتادیا؟؟؟
ارے ایسی بات نہیں بھئی ۔ ہمیں آپ کے زورِ بازو پر اب بھی مکمل اعتماد ہے ۔ آپ کے آہنی عزم کے آگے اس معمولی باد مخالف کی کیا حیثیت ۔
کیا سنا نہیں ۔ یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے ۔
 
زیادہ ہی اُونچی اُڑان ہے ۔:unsure::unsure::unsure::unsure:دیکھا آپ نے مان ہی نہیں رہے۔ بالک ہٹ سنی تھی یہاں دیکھ لی:cool:
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
تعریفوں کے اتنے پل ہماری زنبیل میں ہیں کہ لوگ کبھی ہماری تعریفیں دیکھتے ہیں اور کبھی آئینہ!!!
پھر آئینہ سے کہتے ہیں چل جھوٹے!!!
پلوں سے یاد آیا۔۔۔
یہ آپ کا تعلق کہیں جا کر ان دو میں سے ایک بھائی سے تو نہیں ملتا جا کر؟؟؟ ہاں جی وہی والے۔۔۔۔
 
Top