تبدیلی نام کے لیے رجوع کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ بعض حضرات اس فورم پرایک مرتبہ رجسٹر ہونے کے بعد دوبارہ نئے ناموں سے رجسٹر ہوتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پہلی مرتبہ نام درج کرنے میں کوئی غلطی ہو جاتی ہے اور چونکہ ابھی تک اس فورم میںاپنا لاگ ان نام تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے، لہذا چاروناچار نئے سرے سے لاگ ان ہونا پڑتا ہے۔ اس صورتحال کا ایک حل تو یہ کہ آپ اپنے اسی غلط سلط نام سے لاگ ہو کر مجھے اطلاع کر دیں، میں آپ کے نام کی تصحیح کردوں گا اور آپ کا پاس ورڈ بھی پرانا ہی رہے گا۔

دوسرا رستہ فورم میں اپنا لاگ ان نام تبدیل کرنے کی اجازت دینا ہے۔ اب مجھے یہ نہیں معلوم کہ مجھے بحیثیت ایڈمنسٹریٹر ایسا کرنا چاہیے یا نہیں۔ اس کے لیے مجھے آپ سے مشورہ درکار ہے۔ جہانزیب، شہپر، کیا خیال ہے اس بارے میں؟
 
ج

جہانزیب

مہمان
اسلام و علیکم
نبیل بھائی میرے ذاتی خیال میں تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔۔بہت سے فورم پر اس بات کی اجازت ہوتی ہے کہ داخلی نام بدلا جا سکے۔۔
 

dxbgraphics

محفلین
نام تبدیلی کا اختیار اگر یوزر کو دینا چاہتے ہیں تو اس میں کم از کم ایک مہینے کی حد ہونی چاہیئے۔ یعنی ایک دفعہ نام تبدیل کرنے کے بعد ایک مہینے تک اس نام کو تبدیل نہیں کیا جاسکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ دھاگہ ساڑھے چار سال پرانا ہے۔ اس وقت فورم پی ایچ پی بی بی پر چل رہی تھی جس میں صارفین کو نک تبدیل کرنے کی آپشن فراہم کی جا سکتی تھی۔ اب وی بلیٹن استعمال ہو رہا ہے جس میں ایسی کوئی آپشن نہیں ہے۔
 

خوشی

محفلین
جب کبھی تبدیل کرنے کا موڈ ہوا درخواست کر دی جائے گی

شکریہ
اب تو آپ بھی منتظم اعلی ھیں مجھے یاد نہیں رہا تھا سر:)
 

خوشی

محفلین
آپ کو کیا لگتا ھے آُپ کے محفل میں‌آنے کے بعد خوشی غم بن جاتی ھے ارے نہیں ایساہرگز نہیں‌آپ ٹینشن مت لیں پلیزززززززززززز :) آپ روز آیا کریں مجھے خوشی ہوتی ھے

ویسے نک بدلنے سے میری مراد اصل نام رکھنے سے تھی
 

Qamar Shahzad

محفلین
السلام علیکم! محترمین میں اپنے اصل نام قمر شہزاد کے بجائے اپنا قلمی نام قمر آسی رکھنا چاہتا ہوں
میری درخواست ہے کہ میرا یوزر نیم قمر آسی کر دیا جائے۔۔جزاک اللہ
 
Top